پچھلے کتنے دنوں سے سوچ رہا تھا کہ لکھوں ، اس موضوع پر لیکن عدیم الفرصتی ، سیاست کو گالی اور سیات دانوں کو گند بنا کر رکھ دیا گیا ہے پاکستان میں ، پروپیگینڈا کر کے، لیکن کیا پاکستانی لوگ اتنے ہی احمق ہیں کہ اتنی بات بھی نہیں جانتے کہ سوشل ورکر کی اعلی ترین ڈگری ہوتی ہے سیاست دان ،
اور یاد رہے کہ پاکستان بنانے والے بھی سیاست دان ہی تھے ، نہ کہ فوج، مگر پاک فوج نے پچھلے پچاس سالوں میں بھی پوری قوم کو برین واش کر کے رکھ دیا ہے کہ ، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ہندو پاکستان کو کھا جاتا ، یہ فوج ہی ہے جس نے پاکستان کو سنبھالا ہوا ہے ورنہ سیاست دان تو ہیں ہی غلط،
اوراس بات کا اتنا پرپیگینڈا کیا گیا ہے کہ اللہ کی پناہ ، کشمیر پاک فوج ہی لے کر دے سکتی ہے، کالاباغ ڈیم فوج ہی بنا کردے سکتی ہے، لیکن سیاست دان رکاوٹ ہیں ۔
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سبب بھی سیاست دان تھے، لیکن حقائق کیا ہیں یا یہ کہہ لیں کہ ساٹھ سال سے فوج کے مقبوضہ پاکستان کا کیا حال ہے ؟؟
کشمیر کو لے کر دینے کے للکارے مارتی یہ فوج کس بات سے مجبور ہے ؟؟
کون سا سیاستدان ان کو روک رہا ہے ؟؟
جنگل کے شیر بادشاہ کی طرح آپنی ہی مرضی کے مالک فوجی آمر جن کا جب چاہے انڈے دیں اور جب چاہے بچے ، پچھلے پچاس سالوں سے پاکستانیوں کی چھاتی پر پھسکڑا مارے بییٹھے ہیں ۔ لیکن کشمیر ہے کہ وہیں کا وہیں ، سارے پاکستان کو بیوقوف بنا رہے ہیں یہ فوجی آمر اور ان کے سہارا بننے والے جرنیل اور کرنیل ۔
کیا قوم کو یاد نہیں ہے کہ جب قائد اعظم نے اس فوج کو حکم دیا تھا کہ کشمیر پر حملہ کرو، تو اسی فوج کے سربراہ نے انکار کردیا تھا ، فوج کے سسٹم کو فول پروف بتانے والے جھوٹے جرنیلوں سے کون پوچھے گا کہ اس حکم عدولی کرنے کرنے والے کو کیا سزا دی گئی ہے ؟ اور سیاست دانوں کا چلایا ہوا ہندوستان کیسا ہے ؟؟ کیا ہم ایک ہی ڈی این اے کی لڑی سے نہیں ہیں ؟؟؟
ایک ہی رنگ نسل کے لوگ ہیں جی ہم پاکستانی اور ہندوستانی ،ہمیں اللہ صاحب نے ہدایت دی اور ہم توحید کو ماننے والے ہو گئے مگر ہماری ہی نسل کے دوسرے لوگوں نے پرانے ہی دھرم کو اپنائے رکھا ۔ان کے ملک میں جمہوریت نے ان کو یہ دن دکھلائے ہیں کہ آنے والے دنوں میں امیر ترین ممالک میں شامل ہوں گے اور ہم ہیں کہ ابھی تک ” بہن پہلوان ” قسم کے جرنیلوں میں ہی گھرے ہوئے ہیں۔
ذرا مغربی ممالک سے حسد کو ایک طرف رکھ کر ایمان داری سے بتائیں کہ جن جن ممالک میں سیاستدانوں کو فری ہینڈ ملا ہوا ہے اور فوج کو آئین نے ” نتھ ” ڈالی ہوئی ہے ان ممالک میں حالات کیا ہیں ؟
فرانس ، اٹلی ، برطانیہ ، ہیں جی سیاستدانوں کے بنائے ممالک ، اور دوسری طرف فوجی مقبوضہ ممالک میں سے کون سا ملک ہے جس میں خوشحالی ہو؟؟
برما ، نیپال ، پاکستان ، افریقہ کے ممالک لاطینی ممالک جہاں جہان فوجی حکمرانوں نے اپنی ذہانت کے جوہر دکھائے ہیں وہاں وہاں بیڑا غرق ہوا ہے ۔
لیکن ان سب ممالک میں ایک بات کامن ہے کہ ان کے شہری سارے مسائل کی جڑ سیاستدانوں کو سمجھتے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں ۔اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی سیاستدانوں کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور جب ان کو پاک فوج کی ہسٹری بتائی جائے تو خاموش ہی ہوجاتے ہیں ۔
پاک فوج کی ہسٹری
پاک فوج کے پلاٹ
پاک فوج کے جرنیل
پاک فوج کے کام





















