Ph : 81-285-287961 | Fax : 81-285-287962
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp
















مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مسلم لیگ نون پاکستان کی ایک ایسی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور عوامی امنگوں کو مدِ نظر رکھا ہے اور ایسے کام کرتی رہی ہے جو عوامی امنگوں کے مطابق رہے ہیں ۔جیسا کہ اپنے پچھلے دور حکومت میں پیلی ٹیکسی سکیم اور عام لوگوں کو قرضے دینا اور سب سے بڑھ کر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا پوری دنیا میں لوہا منوا لینا۔
مسلم لیگ نون سے پرخاش رکھنے والے بھی میاں نواز شریف کی تعریف کرتے نہیں تھکتے کہ وہ ہی ایسا ایک واحد انسان ہے جس نے کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت کے طور پر پوری دنیا میں منوایا اور پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں جانا جانے لگا۔
آج بھی مسلم لیگ ن نے ججوں کے معاملے میں جو موقف اپنایا ہوا ہے یہ بھی خالصاً عوامی امنگوں کا ترجمان ہے ، فوجی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف ان دنوں مسلم لیگ کا موقف اس وقت سارے ہی باشعور پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہے ۔
ہمارے یہاں مسلم لیگ ن جاپان ونگ کے مرکزی صدر شیخ قیصر صاحب اور مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین صاحب ، مسلم لیگ ن کو جاپان میں فعال اور مظبوط کرنے کے لیے جو کام کر رہے ہیں وہ واقعی ایک قابل تحسین کام ہے ۔جماعت کی تنظیم بندی ، کارکنوں کا انتخاب ، کارکنوں میں ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ ہر کارکن کو عزت دینا ان کا خاصہ ہے جو کہ کم ہی لوگوں میں دیکھنے میں ملتا ہے۔اگر دیکھا جائے تو رانا ابرار حسین کا یونورسٹی دور کا جمعیت کے ساتھ تعلق ان کے منجھے ہوئے سیاست دان کا پتہ دیتا ہے۔ جاپان کے علاقے کھنتو میں سے کتنے ہی کاروباری لوگوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنا ان ہی کی محنت کا ثمر ہے ۔ کھنتو سے باہر جیسے، فوکو شیما اور گیف کین تک سے لوگ ان کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے اس وقت مسلم لیگ ن سے منسلک ہو چکے ہیں ۔فوکو شیما سے مسلم لیگ ن کے میڈیا سیکرٹری سید قمر احمد رانا ابرار حسین صاحب کے دستِ بازو ہیں۔
کھنتو سے اباراکی کین سے جاپان کے مشہور و معروف تاجر سعید بھٹی صاحب کو جو کہ کاروباری اور غیر کاروباری حلقوں میں بھی ایک اچھے انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں ، انہوں نے بھی حال ہی میں مسلم لیگ ن میں باقائدہ شمولیت اختیار کی ہے۔
گیف کین سے رانا نواز جو کہ عرصہ بیس سال سے جاپان میں مقیم ہیں، جو کہ گیف کین اور اس کے نزدیکی علاقوں میں ایک جانی پہچانی شخصیت بھی ہیں۔ انہوں نے بھی مسلم لیگ ن جاپان میں اپنی شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
سائتاما کین سے فیاض صاحب ، ایک لمبی لسٹ ہے کارکنان کی جو کہ رانا ابرار حسین صاحب کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے لیے کام کر رہے ہیں۔
رانا ابرار حسین کا مسلم لیگ ن کے لیے جدوجہد کرنا یہاں جاپان میں تمام حلقوں میں تعریفی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے ۔رانا ابرار حسین صاحب کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات کو جہاں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وہاں رانا ابرار حسین صاحب کی خدمات دوسری تنظیموں کے لیے مشعل راہ بھی بن رہی ہیں کہ جاپان میں ایک جماعت ، ایسوسی ایشن ، فیڈریشن یا کسی بھی تنظیم کو کیسے منظم کیا جاسکتا ہے ۔



