Comments on: photo gallery

By: Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ٢٧ جون ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار
[...] کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں   مکمل راجپوت اخبار پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں یا نیچے [...]

By: Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ٣ جون ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار
[...] پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے ۔نواز شریف لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ١٢ اکتوبر ١٩٩٩ اور ٣ نومبر ٢٠٠٧ کے اقدامات پرپرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج میری بے گناہی کی گواہی جرنیل خود دے رہے ہیں ، ڈکٹیٹر شپ ملک سے دشمنی ہے اس سے نجات ملنی چاہیے ، (ر) جنرل جمشید گلزار کیانی نے پرویز مشرف کی غلط بیانیوں سے پردہ اٹھادیا ہے ، مشرف نے جو کچھ کہا وہ جھوٹ کا پلندہ تھا ، آئینی پیکج کا جائزہ لینے کے بعد اپنا موقف آصف زر داری کے سامنے رکھیں گے ، افواج پاکستان کی عزت میں نے اپنا فرض سمجھ ادا کی ، لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میری بے گناہی کی گواہی خود فوج کے جرنیل دے رہے ہیں ۔مزید۔۔۔۔   آصف زر داری اور شہباز شریف میں اہم ملاقات ، مشترکہ حتمی رائے پیدا نہ ہو نے تک آئینی پیکج اسمبلی میں پیش نہ کر نے پر اتفاق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اس موقع پر میاں شہباز شریف کے ساتھ مستعفی وزیر قانون اسحق ڈار بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں آئنی پیکج کے علاوہ دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔مزید۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے میاں شہباز شریف کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا    فاسٹ بولر محمد آصف دبئی ائرپورٹ پر ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر گرفتار  پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ پر ممنوعہ ادویات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیاگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت میں آئی پی ایل میں شرکت کے بعد ممبئی سے براستہ دبئی پاکستان واپسی کے دوران دبئی ائرپورٹ کے حکام نے تلاشی کے دوران محمد آصف کے سامان سے ممنوعہ ادویات فراہم کر کے انہیں گرفتار کر لیاہے آصف کی گرفتاری کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو دی گئی اور بورڈ حکام نے ابتدائی طور پر خاموشی سے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی پر ڈائریکٹر ایچ آر ندیم اکرم کو دبئی بھیجا گیا جنہوں نے وہاں پر کیس لڑنے کے لیے دو وکلاء کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔مزید۔۔۔۔   اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے ، مسلمان دہشت گر دنہیں ہو سکتے ، دلائی لامہ  جلا وطن تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ نے دہلی کی تاریخی شاہ جہانی مسجد میں امنِ عالم کے لیے ایک خصوصی دعا کی قیادت کی اور دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اظہارِ افسوس کیا۔ دلائی لامہ پہلی بار دہلی کی جامع مسجد میں آئے تھے۔اْنہوں نے جامع مسجد یونائٹیڈ فورم کے زیرِ اہتمام دہشت گردی مخالف عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ اِس خصوصی دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اِس موقعے پر اْنہوں نے کہا کہ اسلام ہمیشہ سے امن و آشتی کا مذہب رہا ہے اور مسلمان امن دوست عوام رہے ہیں۔مزید۔۔۔۔   فینکس کے مشینی بازو نے مریخ کی سطح کوچھو لیا  امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ خلائی جہاز فینکس نے اپنے روبوٹک بازو کے ساتھ مریخ کی سطح کو چھوا ہے۔ عہدے داروں نے کہا کہ انجنیئر اس روبوٹک بازو کی کارکردگی کی جانچ کررہے تھے جو خلائی جہاز میں موجود تجربہ گاہ میں معائنے کے لیے مریخ کی مٹی اور برف کے نمونے حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔ ناسا نے کھودی جانے والی سطح کی تصاویر جاری کی ہیں جہاں مشینی بازو نے سطح کو چھوا تھا اور وہاں اس کا ایک نقش بن گیا تھا۔مزید۔۔۔۔   رانا ابرار حسین کی شہباز شریف کی بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد ٹوکیو ۔جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو بلا مقابلہ پنجاب اسمبلی کا رکن منتخب ہو نے پر مبارکباد دی ہے ۔ یہاں ٹوکیو سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں رانا ابرار حسین نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میان شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پنجاب اور زیادہ ترقی کی طرف گامزن ہوگا اور تخریبی قوتوں کو شکست فاش ہوگی۔مزید۔۔۔۔   پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن نے رانا محمد ماجد کو صوبہ پنجاب کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا لاہور ۔ ( سٹی رپوٹر ) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن نے معروف کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ( ن ) لاہور سٹی کے جوائینٹ سیکرٹری رانا محمد ماجد کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن صوبہ پنجاب کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا اور ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ان کی نامزدگی رکن قومی اسمبلی ملتان و راہنما “ پی ایم آر ایف “ رانا محمودالحسن کی تجویز پر عمل میں لائی گئی ہے۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر خان ، مرکزی سینئر نائب صدر راؤ یاسر اقبال خان ، صدر صوبہ پنجاب و سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمد خان ، جنرل سیکرٹری پنجاب رانا اشتیاق احمد، صدر صوبہ سندھ و ایم پی اے رانا عبداستار خان ، جنرل سیکرٹری سندھ راؤ صالح محمد و دیگر قائدین نے ان کی نامزدگی کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور ان کو بھرپور مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کو منظم اور فعال کرنے ، راجپوت برادری کو درپیش مسائل کے حل اور ملک گیر راجپوت اتحاد کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے زیرِ اہتمام ٹوکیو میں یوم تکبیر منایا گیا  ٹوکیو ۔( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) ٹوکیو کے پاپیرا ریسٹورنٹ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام آج یومِ تکبیر شایانِ شان طریقے اور جوشِ جذبے سے منایا گیا جس میں کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی ۔ تقریب میں صوبائی صدور کے علاوہ پورے جاپان سے بہت بڑی تعداد میں مسلم لیگی ارکان نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے شروع کیا گیا، تلاوت کلام پاک محمد سرور نے اپنی خوبصورت آواز میں کروائی ۔تلاوت کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جاوید نیازی ( صدر اِباراکی کین ) نے اپنی مخصوص دلنشین آواز میں پڑھی جس کی تقریب میں شامل سب حاضرین نے سبہان اللہ کہہ کر داد دی ۔سٹیج سییکرٹری کے فرائض سید قمر احمد نے اپنے مخصوص دلکش انداز میں انجام دئے جس سے تقریب میں سارا وقت حاضرین محظوظ ہوتے رہے ۔ کارکنان مسلم لیگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل آفیر شیخ قیصر محمود نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد میاں نواز شریف پر فخر ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور دس سال پیشتر ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پاس نواز شریف کے سوا کوئی قیادت نہیں ہے اس لئے ہم سب کو ان کے ہاتھ مظبوط کرنے چاہیئں ، جن قومی ایشوز پر میاں نواز شریف ڈٹے ہوئے ہیں وہ سب عوام کے دل کی آواز ہیں اور مسلم لیگ ہی صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہے ۔مرکزی سینئر نائب صدر ملک نور اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مسلم لیگ نواز کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کے استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والی ہر دیوار کو گرا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ قیصر صاحب نے جس طرح ٨ سال تک قائم رکھا اس کی مثال نہیں ملتی ، ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ مسلم لیگ کو اور زیادہ مظبوط اور فعال بنانا ہے۔مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ اور بہادر قوم ہیں ، ہم اپنے ہیروز کی قدر کرتے ہیں امہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دس سال پہلے یکے بعد دیگرے ایٹمے دھماکے کر کے دنیا کو پیغام پہنچا دیا تھا کہ پاکستان اب ناقابلِ تسخیر قوت ہے اور ہم ایک آزاد قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق جرنیل مشرف نے قوم کے ہیرو ڈاکٹر قدیر کو جیل میں بند اور میاں نواز شریف منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں پہنا دیں ، جیل کی کال کوٹھڑی میں ڈال دیا انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو ہتھ کڑیاں لگ سکتی ہیں تو جس شخص نے ملک کے آئین کی دھجیاں بکھیر دیں اور جس کے ہاتھ جامعہ حفظہ کی بچیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اسے ہتھکڑیاں کیوں نہیں لگ سکتیں اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہچکچاہٹ کیوں محسوس کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی مشرف کے اقتدار کو طول دے گا وہ اپنے اقتدار کو اتنی ہی جلدی ختم کرلے گا۔تقریب سے سعید احمد بھٹی ( صدر اِباراکی کین ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں سے قوم کو عزت ملی ، میاں نواز شریف ایٹمی دھماکے کرتے ہوئے بھی کسی پریشر اور دھمکی میں نہیں آئے اور اسی وجہ سے قوم اپنے ہیرو سے محبت کرتی ہے ۔کھانا گاوا کین کے صدر وسیم احمد کمبوہ نے یومِ تکبیر یومِ پاکستان جیسا بڑا دن قرار دیا اور کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدر پہنچانتی ہیں وہی دنیا کی عظیم قومیں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ٢٨ مئی کا دن ہماری قوم کے لئے بہت بڑے اعزاز کا دن ہے ۔شیِ زوکا کین کے صدر راجہ امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیِ زوکا کین میں ہم پاکستان مسلم لیگ کو اور مظبوط اور فعال بنائیں گے ۔ تقریب کی یادگار تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں   سرحد فاونڈیشن کو عنقریب پاکستان ایسوسی ایشن میں ضم کر دیا جائے گا۔حاجی ابراہیم خان توچی گیِ ۔( نمائیندہ آوازِ حق ) ۔جاپان میں سرحد فاونڈیشن کے صدر حاجی ابراہیم خان نے یہاں آوازِ حق کے چیف ایڈیٹر رانا ابرار سے آج ایک ملاقات کی ہے ۔ وہاں موجود ہمارے آوازِ حق کے نمائیندہ نے ان سے ایک انٹرویو کیا ہے۔ نمائیندہ آوازِ حق ۔سرحد فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد کیا ہیں ؟ حاجی ابراہیم خان ۔رفاہ عامہ اور یہاں جاپان میں پاکستان کیمونٹی کے لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہماری فاونڈیشن یہاں کام کر رہی ہے۔ نمائیندہ آوازِ حق ۔یہ کام تو پاکستان ایسوسی ایشنز بھی کر رہی ہیں جن کی تعداد تین دھڑوں میں تقسیم ہے اور سب کا دعوٰی یہی ہے کہ ہم کیمونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ حاجی ابراہیم خان ۔ایسوسی ایشن صحیح معنوں میں تو ایک ہی ہے جس کی سپریم کونسل نے اجازت دی ہوئی ہے اور اُس کے صدر ندا خان اور جنرل سیکرٹری نعیم الغنی آرائیں ہیں ۔ باقی پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) نام سے ملک حبیب صاحب چلا رہے ہیں اور ہمیں ان سے بھی کوئی اختلاف نہیں ہے وہ ہمارے بزرگ ہیں ان کا اپنا انداز ہے ۔ تیسرا گروپ ناراض دوستوں کا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی جلد ایسوسی ایشن میں واپسی کا راستہ اختیار کریں گے ۔ ہماری سرحد فاونڈیشن اور پاکستان ایسوسی ایشن کے مقاصد ایک ہی ہیں اور انہیں ایک مقاصد میں کام کرنے کی وجہ سے عنقریب سرحد فاونڈیشن کو پاکستان ایسوسی ایشن میں ضم کرنے کا اعلان ساتھیوں کے مشورہ سے کروں گا۔ نمائیندہ آوازِ حق ۔ہماری اطلاعات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آئیندہ انتخابات کروا رہی ہے تو کیا آپ اس میں حصہ لیں گے؟ حاجی ابراہیم خان ۔کیوں نہیں ، میں ساتھیوں سمیت حصہ لوں گا اور میں آئیندہ صدارت کا امیدوار بھی ہو سکتا ہوں لیکن اس کا فیصلہ بھی میرے سینئر کریں گے۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ قیادت میں جمہوری اصولوں کے ساتھ تبدیلی آتی رہنی چاہئے تاکہ سب کو کیمونٹی کی خدمت کا موقع ملتا رہے ۔ نمائیندہ آوازِ حق ۔کیا آپ کسی گروپ سے ناراض ہیں اور کیا آپ پاکستان ایسوسی ایشن کے ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش کریں گے؟ حاجی ابراہیم خان ۔ہم تو کسی سے ناراض نہیں اور اگر کسی کو ہم سے گلہ ہے تو ہم کیمونٹی کی خاطر ہر ایک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہر گِلہ دور کرنے کی کوشش کریں گے لیکن دوسری طرف سے بھی بیان بازی کے گولے چھوڑنے بند کئے جانے چاہیئں ، ہمیں کیمونٹی کو مثبت پیغام دینا چاہیئے تاکہ لوگوں میں یک جہتی کو فروغ ملے اور ملک و قوم کی خدمت ہو انہوں نے کہا کہ ہم بارہ یا تیرا ہزار لوگ اگر جاپان کے اندر متحد ہو جائیں تو پاکستان کی خدمت ہو سکتی ہے۔کیمونٹیز تو لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کے لئے وجود میں آتی ہیں نہ کہ مسائل میں اضافہ کے لئے ، نمائیندہ آوازِ حق ۔جاپان میں سیاسی جماعتوں کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟ حاجی ابراہیم خان ۔جاپان میں کئی سالوں سے مختلف سیاسی جماعتیں کام کررہی ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ، پاکستان پیپلز پارٹی ، اے این پی ، ایم کیو ایم وغیرہ ، اور ان جماعتوں کے کثیر تعداد میں کارکنان ایسوسی ایشنز میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں اس لئے ہمیں کسی سیاسی تنظیم سے کوئی اختلاف نہیں ، ہر کوئی اپنے نظریے کے مطابق صحیح ہے اور حصہ لینے کا حق بھی رکھتا ہے ۔ میرا بھی ذاتی نظریہ ہے لیکن پاکستان ایسوسی ایشن غیر سیاسی تنظیم ہے۔مزید۔۔۔۔   پرویز مشرف عوامی خواہشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوراُ استعفی دیں ۔ رانا ابرار حسین اویاما ، جاپان ( ٢٨ مئی ، نمائیندہ آوازِ حق ) پی ایم آر ایف کے سرپرستِ اعلیٰ اور جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دن گنے جاچکے ہیں عوام نے ١٨ فروری کو مشرف کے خلاف فیصلہ دے دیا تھا اب گو مشرف گو کی عوامی خواہش پر عمل کرتے ہوئے مشرف فوری طور پر استعفی دیں ورنہ عوام کاہاتھ ظالم کی گردن تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی ۔ پاکستان کے استحکام کے راستے میں بننے والی ہر دیوار کو گرا دیا جائے گا۔قوم اب جاگ رہی ہے اور پاکستانی قوم دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ قوم سے پیچھے نہیں ہے ، ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں اور دشمنانِ پاکستان کو بھی پہنچانتے ہیں ۔ ہماری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ایک زندہ قوم ہیں اس لئے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔٢٨ مئی ١٩٩٨ میں چاغی کے پہاڑ اس بات کے گواہ ہیں کہ جس میں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم اور پاکستان کو باوقار بنایا اور پاکستانی فوج کا مورال بھی بلند کیا لیکن مشرف نے غیروں کے ہاتھ میں کھلونا بن کر قوم کو شرمندہ کر دیا۔ ہمیں اب اور شرمندگی قبول نہیں اس قوم پر اور شرمندگی کا بوجھ بڑھانے کی سازشیں ختم کی جائیں ورنہ پاکستانی قوم ظالموں کو کیفرِکردار تک پہنچانا بھی جانتی ہے۔مزید۔۔۔۔    ہم ہر ایک کے ساتھ دستِ تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو ۔ الطاف محمود بٹ ٹوکیو ۔ ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی راہنما الطاف محمود بٹ نے یہاں آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر تنظیم سے تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے قائل ہیں ، خود پسندی اور آمریت جیسی باتوں کو پسند نہیں کرتے اس لئے تنظیم کے اندر الیکشن کروانے کے اصولوں کو مانتے ہیں اور دوسری سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی جمہوری اصولوں کی پاسداری کریں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا ایجینڈا صرف اور صرف پاکستانیوں کی خد مت کرنا ہے۔مزید۔۔۔۔   پاکستان میں صدر مشرف کا رول اب ختم ہو گیا ، پیپلز پارٹی عوامی خدمات میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھے گی ۔نعیم الغنی آرائیں نیِ گاتا ۔ ( نمائیندہ آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نعیم الغنی آرائیں نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صدر مشرف کا رول اب ختم ہو گیا ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اب جمہوریت کے راستے میں مزید رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس قوم پر رحم کریں اور مستعفے ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور آٹا ، بجلی کے بحران کو جلد ختم کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد افتخار محمد چوہدری بھی بحال ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے وعدے کے مطابق ان کے گھر پر پاکستان کا جھنڈا ایک بار پھر لہرائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن اپنے وعدے کے مطابق انتخابات کروائے گی اور ہم تمام پارٹیوں کے افراد کع دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اتخابات میں بھرپور حصہ لیں تاکہ نئی قیادت سامنے آسکے کیونکہ جمہوری تبدیلی آتی رہنی چاہئے ۔ اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ جاپان میں جتنی بھی سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمیں ہیں وہ بھی اپنی پارٹیوں کے اندر انتخابات کروائیں تاکہ سب کو کام کرنے کا موقع مل سکے۔مزید۔۔۔۔    پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے عہدیداران کی طرف سے رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد اسلام آباد ۔( نامہ نگار آوازِ حق ) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔معزز عہدیداران میں راؤ محمد شبیر ( چیف آرگنائیزر) محمد عثمان ( مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ) علی مردان بھٹی ( ضلعی صدر جیکب آباد ) راؤ راشد علی ( صدر اوکاڑہ ) رانا راشد علی ( ضلع سانگھڑ ) راؤ ظفر علی ( ضلعی صدر گھوٹکی ) قربان منج ( گلشن حدید کراچی ) ڈاکٹر شاہد راؤ ( ضلعی صدر ملتان ) راؤ پرویز ( ضلعی صدر لودھراں ) راؤ مجاہد علی ( ضلعی صدر بہاولنگر ) راؤ مختار حسین ( ضلعی صدر اسلام آباد ) رانا سلطان ( ضلعی صدر شیخوپورہ ) راؤ صالح محمد ( جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ) راؤ اکبر نمبردار ( ضلعی صدر وہاڑی ) رانا امتیاز ، رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رائے عزیز احمد اور رائے منصب خان نے فرداُ فرداُ رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رانا ابرار حسین نے پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کی ترقی کے لئے جو کارہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں اس کے لئے تمام راجپوت برادری ان کی تہہ دل سے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی امید کرتے ہیں کہ رانا ابرار حسین پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کو مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے اس سے زیادہ بھر پور کردار ادا کریں گے اور پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ کی طرح رانا صاحب کی قیادت میں بھی اپنی خدمات کی شمع روشن رکھے گی ۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم لیگ (ن ) جاپان کی تنظیم سازی کا عمل ، سعید احمد بھٹی اِباراکی کین کے صدر اور جاوید نیازی کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا  کوگا سٹی جاپان ۔ ٢٥ مئی ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) جاپان میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں آج یہاں ایک اہم اجلاس مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر ملک نور محمد اعوان ، نائب صدر رانا ابرار حسین ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، کھانا گھاوا کین کے صدر وسیم احمد اور نومنتخب صدر سعید احمد بھٹی اور نائب صدر اِباراکی کین جاوید نیازی ، رانا مظفر احمد کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر اباراکی کین کا صدر سعید احمد بھٹی کو منتخب کیا گیا۔سعید احمد بھٹی نے تمام کارکنان اور مرکزی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ کو پورے صوبے میں نہایت ہی بہتر طریقے سے فعال اور منظم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف ، شیخ قیصر محمود ، رانا ابرار حسین اور ملک نور احمد اعوان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان راہنماؤں کے شانہ بشانہ مسلم لیگ کی پالیسی پر عمل کروں گا۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کارکنان کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے جاپان کے اندر انقلابی اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جبتک ان کے مسائل اور احترام کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی اس وقت تک کوئی جماعت مظبوط اور فعال نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں قائد جمہوریت اور شیرِ پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ کم از کم پنجاب کی سطح پر کارکنان کی رسائی ہر وزیر تک کر دیں تاکہ مسلم لیگی کارکن فخر سے الیکشن کے ماحول میں جماعتی سرگرمیوں کو مستحکم کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم طارق خان کے بیہمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مسلم لیگ کے نائب صدر طارق خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔اجلاس سے ملک نور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ نون کو جاپان میں مظبوط اور فعال بنانے کے لئے پورے ملک میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہوا ہے اس لئے تمام صوبوں میں رہنے والے مسلم لیگی افراد ہمارے مرکزی راہنماؤں سے یا علاقائی راہنماؤں سے فوری رابظہ کر سکتے ہیں۔ اباراکی میں سعید احمد بھٹی ۔ فون نمبر، 09061960100 فوکشینا میں ، سید قمر احمد ۔ فون نمبر ، 080-60203972 سکوبا ، جاوید نیازی ، مرکز ، فون نمبر ، 090-96776307 ملک نور اعوان ، مرکز ، فون نمبر ، 09033483762 رانا ابرار حسین ، مرکز ، فون نمبر ، 090-87423817 اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تمام کارکنان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں اپنی بھر پور شرکت کا مظاہرہ کریں ۔اجلاس سے سید قمر احمد ، وسیم کمبوہ ، جاوید نیازی اور محمد عابد نے بھی خطاب کیا ، آخر میں کراچی میں مسلم لیگ نون کے جاں بحق ہونے والے طارق خان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔  اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں   پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) جاپان کے سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی عمارت کی تکمیل پر دعائیہ کلمات ٹوکیو ۔( پ ر ) مورخہ ٢٣ مئی سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی نئی عمارت مکمل ہونے کے موقع پر ہم ، پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) کے ارکان اور پاکستان ، جاپان کا عملہ اور افسران ملک عزیز پاکستان کے وقار و عظمت ، عزت اور سربلندی کے لئے محنت ، لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ہم سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے افسران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جاپان میں موجود ایسی تنظیموں سے بھرپور تعاون کریں گے جو جاپان میں پاکستان کے نام اور احترام کو بڑھانے کیلئے اپنا قیمتی وقت ، مال اور انرجی ( طاقت ) صرف کر رہے ہیں ۔ سفارتخانہ پاکستان کے ایسے مثبت رویہ کی وجہ سے یقیناُ ایسی تنظیموں کے ارکان اور عہدہ داران کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کے اس جذبہ کو بڑھاوا ملے گا کہ وہ سفارتخانہ پاکستان کے عملہ کے شانہ بشانہ دنیا کے اہم ترین ملک جاپان میں پاکستان کے وقار ، عزت اور احترام کو مظبوط کرنے عمل میں سرگرمِ عمل ہیں۔ سفاتخانہ پاکستان ٹوکیو کی تقریب افتتاح کے تاریخی موقع پر جبکہ سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اپنی نئی عمارت میں منتقل ہونے جارہا ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ پرائم منسٹر آف پاکستان اور وزیرِ خارجہ پاکستان نئی بلڈنگ کا افتاح کرنے خود جاپان آئیں گے اور سفارتخانہ پاکستان کی تکمیل کی سلسلہ میں حکونت جاپان کی خصوصی مدد اور تعاون پر ان کے متعلقہ حکام سے ذاتی ملاقات کریں گے۔ ہماری رائے میں پاکستان کی نئی حکومت کے پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ کی حثیت سے دورہ جاپان پاکستان کے لئے غیر ملکی دوروں میں خاصی اہمیت کا حامل ہے۔مزید۔۔۔۔   ١٦ کروڑ عوام کی خواہش کے مطابق ججز کی بحالی اور مشرف کی رخصتی ضرور ہوگی ۔رانا ابرار حسین ٹوکیو ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشااللہ میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ اپنی تمام پالیسیوں اور ایشوز میں کامیابی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب تمام ججز بشمول چوہدری افتخار بحال ہوں گے اور مشرف کی رخصتی عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام اور وکلاء سے غداری کا کوئی شخص یا پارٹی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی ججوں کی بحالی سے سے انحراف کرے گی یا مشرف کی پارٹی بنے گی اور مسلم لیگ جمہوری اصولوں پر گامزن ہوتے ہوئے مرکزی حکومت کو کمزور کرنے کی پالیسی نہیں اپنائے گی۔مزید۔۔۔۔  مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا سینجک میں ماہانہ اجلاس  ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران نے آج اتوار کی شام سینجک میں اپنی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔جس کی صدارت مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کی دیگر عہدیداران میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، سئینر مرکزی نائب صدر ملک محمد نور اعوان ، مرکزی جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، کانا گھاوا کے صدر محمد وسیم کمبوہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔مرکزی صدر شیخ قیصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارہ فروری کو پاکستان کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا مگر پاکستان میں اب بھی وفاق میں صدر مشرف کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے بغیر امن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ آزاد و خود مختار ہوتی تو پاکستان میں اتنا شدید بجلی کا بحران نہ ہوتا اور عوام آٹے کے لئے ماری ماری نہ پھرتی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آٹھ سال سے جنرل (ر) پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کر رہی ہے ۔سئینر نائب صدر ملک محمد نور اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) کو پنجاب میں عدلیہ کی آزادی و معزول ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ عدلیہ ہی ایک واحد ایسا ادارہ ہے جس کی بحالی سے پاکستان میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔بعد ازاں ماہانہ میٹنگ میں جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کو اور زیادہ فعال کرنے اور ١٤ اگست کے پروگرام کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اسی حوالے سے مختلف نوعیت کے پروگرام بھی تشکیل دئے گئے۔مزید۔۔۔۔ ماہانہ اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھیں   مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں اہم اجلاس ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں آج منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں سیاست کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جس ہمت اور جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال پورے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مستعفی ہونے والے تمام وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر و پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے مرکزی صدر شیخ قیصر محمود کو اپنے کامیاب دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر شیخ قیصر محمود نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں مجلس مشاورت کے سینئر مسلم لیگی رکن مقبول احمد بھٹی کے علاوہ بہت سے اہم مسلم لیگی ارکان بھی شامل تھے۔مزید۔۔۔۔ مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں    میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے ۔شیخ قیصر محمود جاپان ۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے اور ججز کی بحالی کے سلسلہ میں قائد میاں نواز شریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ١٦ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مفادات کی منڈی لگی ہوئی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک فرد واحد نے ملک اور اس کے اداروں کو اور دوسرے فرد واحد نے ایک سیاسی جماعت کو یرغمال بنا کر بے بس کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تابعداری کا کھیل بھی عروج پر ہے اور پوری قوم کی شدید مخالفت کے باوجود صدر پرویز مشرف کا اقتدار صرف امریکہ کے سہارے چل رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔   میاں نواز شریف نے وزارتوں سے مستعفی ہو کر ١٦ کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے۔رانا ابرار حسین جاپان ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے وفاقی حکومت میں وزارتوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر کے ١٦ کروڑ عوام کا مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ججز کی بحالی کے ایشو پر پہلے روز کی طرح قائم ہے رانا ابرار حسین نے کہا کہ ہمیں صدر مشرف کی رخصتی،ججز کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور انشااللہ ہم اسی طرح پاکستان کی سالمیت خود مختاری جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے موقف پر قائم رہیں گے ۔مزید۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین واپس جاپان پہنچ گئے ہیں   پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری کی “ جیکا “ کی صدر سے ملاقات ، پاکستان سے “ ٹرینیز “ کی تعداد میں اضافہ کی درخواست ٹوکیو ۔( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری اور ممبر جاپان نیشنل پریس کلب ملک حبیب الرحمن نے جاپان انٹرنیشنل کو اپریشن ایجینسی ( جیکا ) کی صدر محترمہ “ ساگاتو اُگاتا “ سے یہاں ایک ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ ( جیکا ) پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے تعلیم میں مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء اور ٹرینیز کو اپنے پروگرامز کے تحت زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے جاپان نہ صرف پاکستان کے سماجی اور معاشی معاملات حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ نتیجاُ پاکستان کے سیاسی حالات بھی بہتر ہوں گے ۔ جیکا کی صدر محترمہ ساگاتو اُگاتا نے دورانِ گفتگو کہا کہ جاپان دنیا کے عوام کی ترقی ، خوشحالی ، امن اور استحکام کے لئے کوشاں ہے اور پسماندہ ممالک خصوصاُ افریقہ میں پانی ، خوراک ، زرائع نقل و حرکت ، ریلوے ، سڑکیں ، پل اور دیگر انفراسٹر کچر بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سڑکیں ، ریلوے ، پل دیگر زرائع نقل و حرکت اور آئی ٹی میں بہتری لانے سے ایسے ممالک کو اپنا اپنا خام مال بندرگاہوں اور ائیر پورٹس پر لانے میں آسانی ہوگی اور یوں ان کی برامدات میں اضافہ ہوگا اور آمدن بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ “ جیکا “ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے ٹرینیز اور سٹوڈنٹ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے علاوہ آئی ٹی میں تعلیم دلوانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے جیکا کے ساتھ جاپان بنک فار انٹرنیشنل کارپوریشن ( جے بی آئی سی ) کے تعاون کو بھی اپنی ایجینسی جیکا کی کوششوں میں فائدہ مند اور اہم قرار دیا۔محترمہ ساگاتو اُگاتا نے مزید کہا کہ “ جیکا “ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے سالانہ آٹھ ہزار طالب علموں اور ٹرینیز کی تعلیم اور مہارت کے انتظامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جیکا کی صدر محترمہ محترمہ ساگاتو اُگاتا نے جاپان پریس کلب میں ایک خطاب سے قبل پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری اور ممبر جاپان نیشنل پریس کلب ملک حبیب الرحمن سے ایک میٹنگ میں کیا جو کہ ایک علیحدہ میٹنگ روم میں منعقد ہوئی۔مزید۔۔۔۔   جاپان کے معروف تاجر سعید احمد بھٹی نے ساتھیوں مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ٹوکیو ۔بھٹی ٹریڈنگ کمپنی ابارکی کے ڈائریکٹر اور جاپان میں پاکستان کے معروف تاجر سعید احمد بھٹی نے آج یہاں مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔یہاں آج اپنے ایک بیان میں سعید احمد بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان صحیح سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کو متحد رکھنے میں جو فعال کردار مرکزی صدر شیخ قیصر محمود اور مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے ادا کیا ہے اس کی نطیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اور میرے ساتھی یہاں مسلم لیگ ( ن ) کو اور زیادہ فعال رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں۔مزید۔۔۔۔   آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حاجی ابراھیم خان ٹوکیو ۔پاکستان میں ججوں کی بحالی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک پر آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں سرحد فاؤندیشن جاپان کے صدر حاجی ابراہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور میثاق جمہوریت کے مطابق تمام سنگین مسائل حل کرنے کی پیپلزپارٹی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کے فارمولے پر قومی حکومت کا جو آغاز کیا تھا وہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کے لئے ہے۔مزید۔۔۔۔   وکلاء کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔ ملک لیاقت علی ٹوکیو ۔عدلیہ کی آزادی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم ہے چونکہ گزشتہ ساٹھ سالوں میں پاکستان میں کبھی عدلیہ آزاد نہیں ہوئی اس لئے ہمارے پاکستان میں کبھی بھی ترقی نہ ہوسکی اور اس دفعہ انشااللہ دنیا دیکھے گی کہ وکلاء کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( منتخب ) کے سئینر وائس پریزینڈنٹ ملک لیاقت علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان میں لوگ اپنے گمشدہ پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہوتی ، ہو ایک ادارے پر آج تک ایک آمر ہی کی حکومت چل رہی ہے اور جیسا ظلم ایک ڈکٹیٹر نے پاکستان کے معصوم عوام پر کیا ہے کہ اس کی مثال دنیا کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔مزید۔۔۔۔   پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن کی رانا ابرار حسین سے ملاقات ٹوکیو۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن نے یہاں ایواسکی سٹی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ایک ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن “ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسڑڈ ) “ کے تفصیلی تعارف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کی ایک ایسی واحد تنظیم ہے جو حکومت جاپان کے متعلقہ ادارے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔حکومت جاپان اور جاپانی عوام سے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا اور پاکستانی ادب و ثقافت سے جاپانی عوام اور حکومت کو روشناس کرانا ایسوسی ایشن کے بنیادی اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔ملک حبیب الرحمن نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو عشائیہ  لاہور ۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت حاجی رانا سرفراز صاحب ( سابق ایم پی ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی مشہور دانشور ، کالم نگار ، ستارہ امتیاز محترمہ بیگم بشریٰ رحمن ( ایم این اے ) تھیں ۔دیگر شرکاء میں ریاض فتحیانہ ( ممبر قومی اسمبلی ) رائے منصب علی ( سابق ایم این اے ) ناصر ارشد میو ( ایم این اے ) رانا محمودالحسن ( ایم این اے) راؤ قیصر ( سابق ایم این اے ) امجد علی میو ( ایم پی اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے ) محترمہ ناصرہ ارشد میو ، چوہدری امجد علی میو ( ایم این اے ) رائے عظیم اللہ ( سابق ایم این اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے) شامل تھے جبکہ عہدیداران میں سے راؤ محمد شبیر ( مرکزی چیف آرگنائیزر) رانا محمد اقبال ( صدر ) راؤ یاسر ( مرکزی نائب صدر ) راؤ عثمان ( مرکزی سیکٹری نشرواشاعت) رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رانا امتیاز ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) راؤ قیصر علی خان ، رانا سلطان احمد خان ، راؤ محمد رفیق اور دیگر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معزیزین شہر شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، مرکزی نائب صدر راؤ یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ یکجا رہی ہے اور اس فیڈریشن نے بہت سے فلاحی کام کروائے ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی اور انشااللہ آئیندہ بھی یہ فیڈریشن اپنے فلاحی کام جاری رکھے گی اور ہمیں امید ہے کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں یہ تنظیم اور زیادہ فعال ہوگی ۔مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اس فیڈریشن کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی استمال کریں ، صدر صوبہ پنجاب رانا امتیاز نے رانا ابرار حسین کی تنظیم میں کوششوں کو سراہا ، محترمہ ناصرہ ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہئے ہم اپنی برادری کی عورتوں کو بھی اس فیڈریشن کے تحت فعال کریں اور انہیں بھی فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں ، رانا قیصر علی خان نے فیڈریشن کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ابھی ہمیں اور کام کرنا ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے ایک پولیٹیکل سیل بنایا جائے جس میں سب لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ ہم لوگ اور زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں، چوہدری امجد علی میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو فیڈریشن کے فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی اور رانا ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا ، رائے عظیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری فیڈریشن کو چاہئے کہ برادری کے بکھرے اور ناراض لوگوں کو یکجا کرے ، رائے منصب علی خان نے اپنے خطاب میں فیڈریشن کے تمام عہدیداران کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ، ممبر قومی اسمبلی ریاض فتحیانہ نے کہا کہ مجھے آپ سب کو یہاں اکھٹا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور میری دعا ہے کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور فلاحی کاموں کو اور زیادہ بھر پور طریقے سے انجام دے انہوں نے رانا ابرار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ مہمانِ خصوصی بیگم بشریٰ رحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ معزز راجپوتوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو بھی اپنے ساتھ فلاحی کاموں میں شامل کریں اور اپیل کی کہ تمام راجپوت برادری کو اکھٹا کریں۔محترمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر برادری کو دوسری برادری کے کام آنا چاہئے اور راجپوت برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں اور دوسروں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے راغب کریں ، انہوں نے کہا کہ فیڈریش کو اپنی سالانہ کاروائی ، اور اپنی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے گاہے بگاہے اجلاس بلانے چاہیئں،آخر میں انہوں نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ٢٥٠٠٠ ہزار روپے فیڈریشن کو چندہ دینے کا اعلان کیا۔ رانا ابرار حسین نے اپنے خطاب میں تمام عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معزیزین شہر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام عہدیداران کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ فیڈریشن نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے انشااللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔آخر میں رانا ابرار حسین نے تمام معززین عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معززین شہر کو اجرک پہنائی اور فیڈریشن کو ایک لاکھ روپے چندہ کے طور پر پیش کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں [...]

By: Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ٢٩ مئی ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار
[...] مورخہ ٢٩ مئی ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار  سیاسی صورت حال کی ذمہ داری عدلیہ ، بیورو کریسی اور کچھ آرمی قیادت پر عائد ہوتی ہے ۔سید یوسف رضا گیلانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ فوجی قیادت کو اس بات کا احساس ہے کہ غیر جمہوری حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ۔ یہاں نیشنل ڈیفنس کالج میں نیشنل سیکورٹی کورس اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کی ذمہ داری کچھ ایسے سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے کہ جنہوں نے غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اور بیو رو کریسی اور کچھ آرمی قیادت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انہوں نے جمہوریت کو مستحکم نہیں ہونے دیا اور اسی وجہ سے ملک کو داخلی اور خارجہ چیلنج درپیش ہیں ۔مزید۔۔۔۔   صدر اور آرمی چیف کی ملاقات معمول کے مطابق تھی ۔ میجر جنرل اطہر عباس پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات معمول کے مطابق تھی صدر کی سیکورٹی ختم نہیں کی گئی بلکہ ان کی حفاظت پر مامور کمانڈوز اور سیکورٹی اہلکار اسی طرح موجود ہیں ۔ صدر کی سیکورٹی ختم کرنے کی افواہیں سنسنی پھیلانے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں ۔ وہ آج جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی سیکورٹی کو معمول کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے اور جس بریگیڈ کو ان کی سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے ان کی تقرری چھ ماہ پہلے ہی کردی گئی تھی اور اب انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔مزید۔۔۔۔   جنرل (ر) پرویز مشرف کے دن ہی نہیں گھنٹے بھی گنے جا چکے ہیں ۔وکلاء ریلی سے خطاب مشرف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں جلد زندگی کی بھیک بھی مانگیں گے ، لانگ مارچ سے قبل خوشی کی گھڑی نہ آئی تو ہم ثابت کردیں گے کہ ١٦ کروڑ عوام کیا چاہتے ہیں ، ساہیوال میں وکلاء کو جلانے والے پولیس آفیسر کو لاہور میں ڈی آئی جی لگانا وکلاء کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،وکلاء ریلی سے انور کمال منظور قادر، حامد خان ایڈووکیٹ و دیگر کا خطاب ۔مزید۔۔۔۔   پرویز مشرف عوامی خواہشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوراُ استعفی دیں ۔ رانا ابرار حسین اویاما ، جاپان ( ٢٨ مئی ، نمائیندہ آوازِ حق ) پی ایم آر ایف کے سرپرستِ اعلیٰ اور جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دن گنے جاچکے ہیں عوام نے ١٨ فروری کو مشرف کے خلاف فیصلہ دے دیا تھا اب گو مشرف گو کی عوامی خواہش پر عمل کرتے ہوئے مشرف فوری طور پر استعفی دیں ورنہ عوام کاہاتھ ظالم کی گردن تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی ۔ پاکستان کے استحکام کے راستے میں بننے والی ہر دیوار کو گرا دیا جائے گا۔قوم اب جاگ رہی ہے اور پاکستانی قوم دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ قوم سے پیچھے نہیں ہے ، ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں اور دشمنانِ پاکستان کو بھی پہنچانتے ہیں ۔ ہماری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ایک زندہ قوم ہیں اس لئے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔٢٨ مئی ١٩٩٨ میں چاغی کے پہاڑ اس بات کے گواہ ہیں کہ جس میں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم اور پاکستان کو باوقار بنایا اور پاکستانی فوج کا مورال بھی بلند کیا لیکن مشرف نے غیروں کے ہاتھ میں کھلونا بن کر قوم کو شرمندہ کر دیا۔ ہمیں اب اور شرمندگی قبول نہیں اس قوم پر اور شرمندگی کا بوجھ بڑھانے کی سازشیں ختم کی جائیں ورنہ پاکستانی قوم ظالموں کو کیفرِکردار تک پہنچانا بھی جانتی ہے۔مزید۔۔۔۔     ہم ہر ایک کے ساتھ دستِ تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو ۔ الطاف محمود بٹ ٹوکیو ۔ ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی راہنما الطاف محمود بٹ نے یہاں آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر تنظیم سے تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے قائل ہیں ، خود پسندی اور آمریت جیسی باتوں کو پسند نہیں کرتے اس لئے تنظیم کے اندر الیکشن کروانے کے اصولوں کو مانتے ہیں اور دوسری سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی جمہوری اصولوں کی پاسداری کریں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا ایجینڈا صرف اور صرف پاکستانیوں کی خد مت کرنا ہے۔مزید۔۔۔۔   پاکستان میں صدر مشرف کا رول اب ختم ہو گیا ، پیپلز پارٹی عوامی خدمات میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھے گی ۔نعیم الغنی آرائیں نیِ گاتا ۔ ( نمائیندہ آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نعیم الغنی آرائیں نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صدر مشرف کا رول اب ختم ہو گیا ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اب جمہوریت کے راستے میں مزید رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس قوم پر رحم کریں اور مستعفے ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور آٹا ، بجلی کے بحران کو جلد ختم کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد افتخار محمد چوہدری بھی بحال ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے وعدے کے مطابق ان کے گھر پر پاکستان کا جھنڈا ایک بار پھر لہرائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن اپنے وعدے کے مطابق انتخابات کروائے گی اور ہم تمام پارٹیوں کے افراد کع دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اتخابات میں بھرپور حصہ لیں تاکہ نئی قیادت سامنے آسکے کیونکہ جمہوری تبدیلی آتی رہنی چاہئے ۔ اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ جاپان میں جتنی بھی سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمیں ہیں وہ بھی اپنی پارٹیوں کے اندر انتخابات کروائیں تاکہ سب کو کام کرنے کا موقع مل سکے۔مزید۔۔۔۔    پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے عہدیداران کی طرف سے رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد اسلام آباد ۔( نامہ نگار آوازِ حق ) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔معزز عہدیداران میں راؤ محمد شبیر ( چیف آرگنائیزر) محمد عثمان ( مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ) علی مردان بھٹی ( ضلعی صدر جیکب آباد ) راؤ راشد علی ( صدر اوکاڑہ ) رانا راشد علی ( ضلع سانگھڑ ) راؤ ظفر علی ( ضلعی صدر گھوٹکی ) قربان منج ( گلشن حدید کراچی ) ڈاکٹر شاہد راؤ ( ضلعی صدر ملتان ) راؤ پرویز ( ضلعی صدر لودھراں ) راؤ مجاہد علی ( ضلعی صدر بہاولنگر ) راؤ مختار حسین ( ضلعی صدر اسلام آباد ) رانا سلطان ( ضلعی صدر شیخوپورہ ) راؤ صالح محمد ( جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ) راؤ اکبر نمبردار ( ضلعی صدر وہاڑی ) رانا امتیاز ، رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رائے عزیز احمد اور رائے منصب خان نے فرداُ فرداُ رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رانا ابرار حسین نے پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کی ترقی کے لئے جو کارہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں اس کے لئے تمام راجپوت برادری ان کی تہہ دل سے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی امید کرتے ہیں کہ رانا ابرار حسین پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کو مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے اس سے زیادہ بھر پور کردار ادا کریں گے اور پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ کی طرح رانا صاحب کی قیادت میں بھی اپنی خدمات کی شمع روشن رکھے گی ۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم لیگ (ن ) جاپان کی تنظیم سازی کا عمل ، سعید احمد بھٹی اِباراکی کین کے صدر اور جاوید نیازی کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا  کوگا سٹی جاپان ۔ ٢٥ مئی ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) جاپان میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں آج یہاں ایک اہم اجلاس مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر ملک نور محمد اعوان ، نائب صدر رانا ابرار حسین ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، کھانا گھاوا کین کے صدر وسیم احمد اور نومنتخب صدر سعید احمد بھٹی اور نائب صدر اِباراکی کین جاوید نیازی ، رانا مظفر احمد کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر اباراکی کین کا صدر سعید احمد بھٹی کو منتخب کیا گیا۔سعید احمد بھٹی نے تمام کارکنان اور مرکزی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ کو پورے صوبے میں نہایت ہی بہتر طریقے سے فعال اور منظم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف ، شیخ قیصر محمود ، رانا ابرار حسین اور ملک نور احمد اعوان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان راہنماؤں کے شانہ بشانہ مسلم لیگ کی پالیسی پر عمل کروں گا۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کارکنان کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے جاپان کے اندر انقلابی اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جبتک ان کے مسائل اور احترام کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی اس وقت تک کوئی جماعت مظبوط اور فعال نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں قائد جمہوریت اور شیرِ پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ کم از کم پنجاب کی سطح پر کارکنان کی رسائی ہر وزیر تک کر دیں تاکہ مسلم لیگی کارکن فخر سے الیکشن کے ماحول میں جماعتی سرگرمیوں کو مستحکم کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم طارق خان کے بیہمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مسلم لیگ کے نائب صدر طارق خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔اجلاس سے ملک نور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ نون کو جاپان میں مظبوط اور فعال بنانے کے لئے پورے ملک میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہوا ہے اس لئے تمام صوبوں میں رہنے والے مسلم لیگی افراد ہمارے مرکزی راہنماؤں سے یا علاقائی راہنماؤں سے فوری رابظہ کر سکتے ہیں۔ اباراکی میں سعید احمد بھٹی ۔ فون نمبر، 09061960100 فوکشینا میں ، سید قمر احمد ۔ فون نمبر ، 080-60203972 سکوبا ، جاوید نیازی ، مرکز ، فون نمبر ، 090-96776307 ملک نور اعوان ، مرکز ، فون نمبر ، 09033483762 رانا ابرار حسین ، مرکز ، فون نمبر ، 090-87423817 اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تمام کارکنان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں اپنی بھر پور شرکت کا مظاہرہ کریں ۔اجلاس سے سید قمر احمد ، وسیم کمبوہ ، جاوید نیازی اور محمد عابد نے بھی خطاب کیا ، آخر میں کراچی میں مسلم لیگ نون کے جاں بحق ہونے والے طارق خان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔  اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں   ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل ،قرآن خوانی کی روح پرور تقریب منعقد  ٹوکیو ۔( ٢٣ مئی ۔ نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل آخری مراحل کے مواقع پر آج یہاں قرآن خوانی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پاکستان ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری اصضر علی گولو ، پریس اتاشی محمد عبدالواحد خان ،پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے راہنما جناب الطاف محمود بٹ ، جناب میاں ابرار ، چوہدری شاہد پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، جناب مقبول احمد بھٹی ، راجہ حسن عارف ، امتیاز احمد ، عبدالرحمن صدیقی اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔قران خوانی کے بعد عبدالرحمن صدیقی نے دعا خیر میں خصوصی طور پر پاکستان کی خوشحالی ، استحکام و ترقی اور مشن کی کامیابی کی دعا کی ۔ یاد رہے کہ جاپان ( ٹوکیو ) میں پاکستان ایمبیسی کی یہ عمارت جدید ترین خطوط پر استوار کی گئی ہے۔جس میں دورِ حاضر کی تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ جدید سیکورٹی سسٹم کے ساتھ گاڑیوں کے لئے کشادہ کار پارکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ ایمبیسی کے تیس سال پرانے فرنیچر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ نئی ایمبیسی کو دیکھ کر یہاں رہنے والا ہر پاکستانی فخر محسوس کر سکتا ہے۔مزید۔۔۔۔ پاکستان ایمبیسی میں قران خوانی کی روح پرور تقریب کی تصاویر دیکھیں   پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) جاپان کے سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی عمارت کی تکمیل پر دعائیہ کلمات ٹوکیو ۔( پ ر ) مورخہ ٢٣ مئی سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی نئی عمارت مکمل ہونے کے موقع پر ہم ، پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) کے ارکان اور پاکستان ، جاپان کا عملہ اور افسران ملک عزیز پاکستان کے وقار و عظمت ، عزت اور سربلندی کے لئے محنت ، لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ہم سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے افسران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جاپان میں موجود ایسی تنظیموں سے بھرپور تعاون کریں گے جو جاپان میں پاکستان کے نام اور احترام کو بڑھانے کیلئے اپنا قیمتی وقت ، مال اور انرجی ( طاقت ) صرف کر رہے ہیں ۔ سفارتخانہ پاکستان کے ایسے مثبت رویہ کی وجہ سے یقیناُ ایسی تنظیموں کے ارکان اور عہدہ داران کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کے اس جذبہ کو بڑھاوا ملے گا کہ وہ سفارتخانہ پاکستان کے عملہ کے شانہ بشانہ دنیا کے اہم ترین ملک جاپان میں پاکستان کے وقار ، عزت اور احترام کو مظبوط کرنے عمل میں سرگرمِ عمل ہیں۔ سفاتخانہ پاکستان ٹوکیو کی تقریب افتتاح کے تاریخی موقع پر جبکہ سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اپنی نئی عمارت میں منتقل ہونے جارہا ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ پرائم منسٹر آف پاکستان اور وزیرِ خارجہ پاکستان نئی بلڈنگ کا افتاح کرنے خود جاپان آئیں گے اور سفارتخانہ پاکستان کی تکمیل کی سلسلہ میں حکونت جاپان کی خصوصی مدد اور تعاون پر ان کے متعلقہ حکام سے ذاتی ملاقات کریں گے۔ ہماری رائے میں پاکستان کی نئی حکومت کے پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ کی حثیت سے دورہ جاپان پاکستان کے لئے غیر ملکی دوروں میں خاصی اہمیت کا حامل ہے۔مزید۔۔۔۔   ١٦ کروڑ عوام کی خواہش کے مطابق ججز کی بحالی اور مشرف کی رخصتی ضرور ہوگی ۔رانا ابرار حسین ٹوکیو ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشااللہ میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ اپنی تمام پالیسیوں اور ایشوز میں کامیابی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب تمام ججز بشمول چوہدری افتخار بحال ہوں گے اور مشرف کی رخصتی عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام اور وکلاء سے غداری کا کوئی شخص یا پارٹی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی ججوں کی بحالی سے سے انحراف کرے گی یا مشرف کی پارٹی بنے گی اور مسلم لیگ جمہوری اصولوں پر گامزن ہوتے ہوئے مرکزی حکومت کو کمزور کرنے کی پالیسی نہیں اپنائے گی۔مزید۔۔۔۔  مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا سینجک میں ماہانہ اجلاس  ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران نے آج اتوار کی شام سینجک میں اپنی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔جس کی صدارت مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کی دیگر عہدیداران میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، سئینر مرکزی نائب صدر ملک محمد نور اعوان ، مرکزی جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، کانا گھاوا کے صدر محمد وسیم کمبوہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔مرکزی صدر شیخ قیصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارہ فروری کو پاکستان کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا مگر پاکستان میں اب بھی وفاق میں صدر مشرف کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے بغیر امن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ آزاد و خود مختار ہوتی تو پاکستان میں اتنا شدید بجلی کا بحران نہ ہوتا اور عوام آٹے کے لئے ماری ماری نہ پھرتی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آٹھ سال سے جنرل (ر) پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کر رہی ہے ۔سئینر نائب صدر ملک محمد نور اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) کو پنجاب میں عدلیہ کی آزادی و معزول ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ عدلیہ ہی ایک واحد ایسا ادارہ ہے جس کی بحالی سے پاکستان میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔بعد ازاں ماہانہ میٹنگ میں جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کو اور زیادہ فعال کرنے اور ١٤ اگست کے پروگرام کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اسی حوالے سے مختلف نوعیت کے پروگرام بھی تشکیل دئے گئے۔مزید۔۔۔۔ ماہانہ اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھیں  شریف برادران کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران اور کارکنان کا زبردست جشن ، بھنگڑے ، مٹھایاں تقسیم  ٹوکیو ۔پاکستان میں مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا اعلان ہوتے ہی یہاں ٹوکیو میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ٹوکیو شہر میں ہر سمت سے مسلم لیگی کارکنان نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی عہدیداران کو مبارکباد دینے کے کے لئے پہنچنا ہوگئے ۔جبکہ اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا کہ یہ حق کی فتح ہے اور مخالفین کا منہہ کالا ہو گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے اور اس سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور میں یہاں اپنے تمام مسلم لیگی کارکنان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امید ہے انشااللہ ججز بھی جلد بحال ہوں گے دیگر عہدیداران میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے سیکرٹری نشرواشاعت محمد قمر ، یوکوہاما کے صدر ملک نور احمد ، مجلس عاملہ کے سینئر رکن مقبول احمد بھٹی اور دیگر سینئر رکن رانا احمد علی ، رانا نواز نے بھی تمام کارکنان کو مبارکباد دی۔مزید۔۔۔۔   مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں اہم اجلاس ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں آج منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں سیاست کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جس ہمت اور جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال پورے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مستعفی ہونے والے تمام وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر و پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے مرکزی صدر شیخ قیصر محمود کو اپنے کامیاب دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر شیخ قیصر محمود نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں مجلس مشاورت کے سینئر مسلم لیگی رکن مقبول احمد بھٹی کے علاوہ بہت سے اہم مسلم لیگی ارکان بھی شامل تھے۔مزید۔۔۔۔ مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں    میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے ۔شیخ قیصر محمود جاپان ۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے اور ججز کی بحالی کے سلسلہ میں قائد میاں نواز شریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ١٦ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مفادات کی منڈی لگی ہوئی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک فرد واحد نے ملک اور اس کے اداروں کو اور دوسرے فرد واحد نے ایک سیاسی جماعت کو یرغمال بنا کر بے بس کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تابعداری کا کھیل بھی عروج پر ہے اور پوری قوم کی شدید مخالفت کے باوجود صدر پرویز مشرف کا اقتدار صرف امریکہ کے سہارے چل رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔   میاں نواز شریف نے وزارتوں سے مستعفی ہو کر ١٦ کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے۔رانا ابرار حسین جاپان ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے وفاقی حکومت میں وزارتوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر کے ١٦ کروڑ عوام کا مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ججز کی بحالی کے ایشو پر پہلے روز کی طرح قائم ہے رانا ابرار حسین نے کہا کہ ہمیں صدر مشرف کی رخصتی،ججز کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور انشااللہ ہم اسی طرح پاکستان کی سالمیت خود مختاری جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے موقف پر قائم رہیں گے ۔مزید۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین واپس جاپان پہنچ گئے ہیں   پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری کی “ جیکا “ کی صدر سے ملاقات ، پاکستان سے “ ٹرینیز “ کی تعداد میں اضافہ کی درخواست ٹوکیو ۔( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری اور ممبر جاپان نیشنل پریس کلب ملک حبیب الرحمن نے جاپان انٹرنیشنل کو اپریشن ایجینسی ( جیکا ) کی صدر محترمہ “ ساگاتو اُگاتا “ سے یہاں ایک ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ ( جیکا ) پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے تعلیم میں مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء اور ٹرینیز کو اپنے پروگرامز کے تحت زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے جاپان نہ صرف پاکستان کے سماجی اور معاشی معاملات حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ نتیجاُ پاکستان کے سیاسی حالات بھی بہتر ہوں گے ۔ جیکا کی صدر محترمہ ساگاتو اُگاتا نے دورانِ گفتگو کہا کہ جاپان دنیا کے عوام کی ترقی ، خوشحالی ، امن اور استحکام کے لئے کوشاں ہے اور پسماندہ ممالک خصوصاُ افریقہ میں پانی ، خوراک ، زرائع نقل و حرکت ، ریلوے ، سڑکیں ، پل اور دیگر انفراسٹر کچر بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سڑکیں ، ریلوے ، پل دیگر زرائع نقل و حرکت اور آئی ٹی میں بہتری لانے سے ایسے ممالک کو اپنا اپنا خام مال بندرگاہوں اور ائیر پورٹس پر لانے میں آسانی ہوگی اور یوں ان کی برامدات میں اضافہ ہوگا اور آمدن بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ “ جیکا “ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے ٹرینیز اور سٹوڈنٹ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے علاوہ آئی ٹی میں تعلیم دلوانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے جیکا کے ساتھ جاپان بنک فار انٹرنیشنل کارپوریشن ( جے بی آئی سی ) کے تعاون کو بھی اپنی ایجینسی جیکا کی کوششوں میں فائدہ مند اور اہم قرار دیا۔محترمہ ساگاتو اُگاتا نے مزید کہا کہ “ جیکا “ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے سالانہ آٹھ ہزار طالب علموں اور ٹرینیز کی تعلیم اور مہارت کے انتظامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جیکا کی صدر محترمہ محترمہ ساگاتو اُگاتا نے جاپان پریس کلب میں ایک خطاب سے قبل پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری اور ممبر جاپان نیشنل پریس کلب ملک حبیب الرحمن سے ایک میٹنگ میں کیا جو کہ ایک علیحدہ میٹنگ روم میں منعقد ہوئی۔مزید۔۔۔۔   جاپان کے معروف تاجر سعید احمد بھٹی نے ساتھیوں مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ٹوکیو ۔بھٹی ٹریڈنگ کمپنی ابارکی کے ڈائریکٹر اور جاپان میں پاکستان کے معروف تاجر سعید احمد بھٹی نے آج یہاں مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔یہاں آج اپنے ایک بیان میں سعید احمد بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان صحیح سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کو متحد رکھنے میں جو فعال کردار مرکزی صدر شیخ قیصر محمود اور مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے ادا کیا ہے اس کی نطیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اور میرے ساتھی یہاں مسلم لیگ ( ن ) کو اور زیادہ فعال رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں۔مزید۔۔۔۔   آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حاجی ابراھیم خان ٹوکیو ۔پاکستان میں ججوں کی بحالی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک پر آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں سرحد فاؤندیشن جاپان کے صدر حاجی ابراہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور میثاق جمہوریت کے مطابق تمام سنگین مسائل حل کرنے کی پیپلزپارٹی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کے فارمولے پر قومی حکومت کا جو آغاز کیا تھا وہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کے لئے ہے۔مزید۔۔۔۔   ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل ، ٢٣ مئی کو قرآن خوانی کا اہتمام ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے نئی عمارت میں منتقلی سےقبل مورخہ ٢٣ مئی بروز جمعہ صبح ١٠ بجے تا ١٢ بجے دوپہر تک قرآن خوانی کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔سفارتخانہ پاکستان کے تھرڈ سیکرٹری سراج احمد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جاپان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت فرما کر پاکستان کی خوشحالی ، استحکام و ترقی اور مشن کی کامیابی کی دعا میں شرکت کریں۔یاد رہے کہ ٢٠٠٦ میں نئے سفارتخانہ پاکستان کی تعمیر کے فیصلہ کے بعد گذشتہ سال سے نئی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اب جاپان میں نئی اور جدید عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔امکان ہے کہ منصوبے کے مطابق اگلے ماہ جون میں سفارتخانہ پاکستان نئی عمارت میں باظابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دے گا۔مزید۔۔۔۔   وکلاء کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔ ملک لیاقت علی ٹوکیو ۔عدلیہ کی آزادی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم ہے چونکہ گزشتہ ساٹھ سالوں میں پاکستان میں کبھی عدلیہ آزاد نہیں ہوئی اس لئے ہمارے پاکستان میں کبھی بھی ترقی نہ ہوسکی اور اس دفعہ انشااللہ دنیا دیکھے گی کہ وکلاء کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( منتخب ) کے سئینر وائس پریزینڈنٹ ملک لیاقت علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان میں لوگ اپنے گمشدہ پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہوتی ، ہو ایک ادارے پر آج تک ایک آمر ہی کی حکومت چل رہی ہے اور جیسا ظلم ایک ڈکٹیٹر نے پاکستان کے معصوم عوام پر کیا ہے کہ اس کی مثال دنیا کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔مزید۔۔۔۔   پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن کی رانا ابرار حسین سے ملاقات ٹوکیو۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن نے یہاں ایواسکی سٹی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ایک ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن “ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسڑڈ ) “ کے تفصیلی تعارف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کی ایک ایسی واحد تنظیم ہے جو حکومت جاپان کے متعلقہ ادارے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔حکومت جاپان اور جاپانی عوام سے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا اور پاکستانی ادب و ثقافت سے جاپانی عوام اور حکومت کو روشناس کرانا ایسوسی ایشن کے بنیادی اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔ملک حبیب الرحمن نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو عشائیہ  لاہور ۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت حاجی رانا سرفراز صاحب ( سابق ایم پی ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی مشہور دانشور ، کالم نگار ، ستارہ امتیاز محترمہ بیگم بشریٰ رحمن ( ایم این اے ) تھیں ۔دیگر شرکاء میں ریاض فتحیانہ ( ممبر قومی اسمبلی ) رائے منصب علی ( سابق ایم این اے ) ناصر ارشد میو ( ایم این اے ) رانا محمودالحسن ( ایم این اے) راؤ قیصر ( سابق ایم این اے ) امجد علی میو ( ایم پی اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے ) محترمہ ناصرہ ارشد میو ، چوہدری امجد علی میو ( ایم این اے ) رائے عظیم اللہ ( سابق ایم این اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے) شامل تھے جبکہ عہدیداران میں سے راؤ محمد شبیر ( مرکزی چیف آرگنائیزر) رانا محمد اقبال ( صدر ) راؤ یاسر ( مرکزی نائب صدر ) راؤ عثمان ( مرکزی سیکٹری نشرواشاعت) رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رانا امتیاز ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) راؤ قیصر علی خان ، رانا سلطان احمد خان ، راؤ محمد رفیق اور دیگر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معزیزین شہر شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، مرکزی نائب صدر راؤ یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ یکجا رہی ہے اور اس فیڈریشن نے بہت سے فلاحی کام کروائے ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی اور انشااللہ آئیندہ بھی یہ فیڈریشن اپنے فلاحی کام جاری رکھے گی اور ہمیں امید ہے کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں یہ تنظیم اور زیادہ فعال ہوگی ۔مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اس فیڈریشن کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی استمال کریں ، صدر صوبہ پنجاب رانا امتیاز نے رانا ابرار حسین کی تنظیم میں کوششوں کو سراہا ، محترمہ ناصرہ ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہئے ہم اپنی برادری کی عورتوں کو بھی اس فیڈریشن کے تحت فعال کریں اور انہیں بھی فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں ، رانا قیصر علی خان نے فیڈریشن کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ابھی ہمیں اور کام کرنا ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے ایک پولیٹیکل سیل بنایا جائے جس میں سب لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ ہم لوگ اور زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں، چوہدری امجد علی میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو فیڈریشن کے فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی اور رانا ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا ، رائے عظیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری فیڈریشن کو چاہئے کہ برادری کے بکھرے اور ناراض لوگوں کو یکجا کرے ، رائے منصب علی خان نے اپنے خطاب میں فیڈریشن کے تمام عہدیداران کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ، ممبر قومی اسمبلی ریاض فتحیانہ نے کہا کہ مجھے آپ سب کو یہاں اکھٹا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور میری دعا ہے کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور فلاحی کاموں کو اور زیادہ بھر پور طریقے سے انجام دے انہوں نے رانا ابرار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ مہمانِ خصوصی بیگم بشریٰ رحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ معزز راجپوتوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو بھی اپنے ساتھ فلاحی کاموں میں شامل کریں اور اپیل کی کہ تمام راجپوت برادری کو اکھٹا کریں۔محترمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر برادری کو دوسری برادری کے کام آنا چاہئے اور راجپوت برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں اور دوسروں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے راغب کریں ، انہوں نے کہا کہ فیڈریش کو اپنی سالانہ کاروائی ، اور اپنی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے گاہے بگاہے اجلاس بلانے چاہیئں،آخر میں انہوں نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ٢٥٠٠٠ ہزار روپے فیڈریشن کو چندہ دینے کا اعلان کیا۔ رانا ابرار حسین نے اپنے خطاب میں تمام عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معزیزین شہر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام عہدیداران کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ فیڈریشن نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے انشااللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔آخر میں رانا ابرار حسین نے تمام معززین عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معززین شہر کو اجرک پہنائی اور فیڈریشن کو ایک لاکھ روپے چندہ کے طور پر پیش کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں [...]

By: Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ٢٨ مئی ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار
[...] مورخہ ٢٨ مئی ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار  ذاتی دی گئی سب اذیتیوں پر مشرف کو معاف کرتا ہوں لیکن قوم اور ملک کے ساتھ کئے گئے جرائم کو معاف نہیں کیا جاسکتا، آئین وقانون کے تحت ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے  زرداری سے کہہ دیا ہے جج بحال نہ ہوئے تو وکلاء کی بس میں بیٹھ کر اسلام آباد آؤں گا، زرداری کی جگہ میں ہوتا تو ١٩ فروری کو مشرف کو ایوان صدر سے نکال باہر کرتا ، ١٢ اکتوبر ٩٩ء سے پہلے قوم نے خودکش حملوں کا نام نہ سنا تھا، مشرف نے پاکستان کا سر جھکایا، جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں کا خون بہایا، پاکستانیوں کو غیر ملکیوں کے ہاتھ بیچا، ڈاکٹر قدیر ، چیف جسٹس اور ججوں کی تذلیل کی جس کا حساب مشرف کو دینا ہے ،امریکہ مدد کو نہیں آئے گا، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور مہنگائی وغربت کے خاتمہ کیلئے خود جدوجہد کرنا ہوگی، قوم میرا ساتھ دے میاں نوازشریف کا یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب ۔مزید۔۔۔۔۔ صدر مشرف کے مواخذے کے لئے ارکان کی تعداد موجود ہے ، اس کے لئے دل اور جرات چاہیے ۔نواز شریف    ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹ کریش اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میںآئی ایس ای ١٠انڈیکس میں ١٤٠.٣٩پوائنٹس کی کمی جبکہ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں ایل ایس ای ٢٥ انڈیکس میں ٢٠٠.٠٢ پوائنٹس کی کمی ، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٥٠٠ سے پوائنٹس کی شدید مندی ،انڈیکس کی ٩ ماہ قبل کی کم ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں حیرت انگیز طور پر کے ایس ای ٣٠ انڈیکس میں بھی ٧٤٩.٣٥ پوائنٹس کی کمی ، بدھ کو اسٹاک مارکیٹ تجارتی خونریزی کے حوالے سے جانی جائیگی،ایم ڈی اسماعیل اقبال ۔مزید۔۔۔۔   پاکستان میں ٢٠٠٧ ء کے دوران ١٣٥ افراد کو پھانسی دی گئی ‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل  حکومت گھریلو تشدد کے واقعات روکنے اور ان جرائم میں میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ناکام رہی ،صوبہ سندھ میں غیرت کے نام پر ١٨٣ خواتین اور ١٠٤ مردوں کا قتل ہوا، لال مسجد پر فوجی کارروائی کے بعد حکومتی اور فوجی تنصیبات پر خودکش حملوں میں اضافہ ہوا جس میں ٤٠٠ افراد ہلاک ہوئے ، چیف جسٹس کو معزول کئے جانے کے بعد عدالتی بحران کے دوران سیاسی کارکنوں ‘ وکلاء ‘ انسانی حقوق کی تنظیم کے ارکان اور صحافیوں پر پولیس نے بدترین تشدد کیا ‘ سالانہ رپورٹ ۔مزید۔۔۔۔   صدر مشرف سے آرمی ہاؤس خالی کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر  صدر پرویز مشرف سے آرمی ہاؤس خالی کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ۔ یہاں بیرسٹر فاروق حسن نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری برانچ میں پٹیشن دائر کی ۔ اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر پرویز مشرف آرمی ہاوئس پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں کیونکہ ١٥ نومبر ٢٠٠٧ ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ آرمی ہاؤس پر قابض ہیں ۔مزید۔۔۔۔   مشرف ٨ روز کے اندر مستعفی ہو جائیں ورنہ آرمی ہاؤس کی جانب مارچ کر سکتے ہیں ۔اعتزاز احسن  لانگ مارچ سے مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل دیں گے جو طے کیا جا چکا ہے ، ٹیپ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باغث جسٹس عبدالحمید ڈوگر فی الفور عہدہ سے الگ ہو ں اور ٹیپ سکینڈل کی تحقیقات کروائی جائیں اگر جسٹس افتخار کو غیر آئینی طور پر کام سے روک کرجبری رخصت پر بھیجا جا سکتا ہے تو اس پر سنگین الزام پر انہیں کیوں نہیں ہٹایا گیامزید۔۔۔     پاکستان میں صدر مشرف کا رول اب ختم ہو گیا ، پیپلز پارٹی عوامی خدمات میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھے گی ۔نعیم الغنی آرائیں نیِ گاتا ۔ ( نمائیندہ آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نعیم الغنی آرائیں نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صدر مشرف کا رول اب ختم ہو گیا ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اب جمہوریت کے راستے میں مزید رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس قوم پر رحم کریں اور مستعفے ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور آٹا ، بجلی کے بحران کو جلد ختم کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد افتخار محمد چوہدری بھی بحال ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے وعدے کے مطابق ان کے گھر پر پاکستان کا جھنڈا ایک بار پھر لہرائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن اپنے وعدے کے مطابق انتخابات کروائے گی اور ہم تمام پارٹیوں کے افراد کع دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اتخابات میں بھرپور حصہ لیں تاکہ نئی قیادت سامنے آسکے کیونکہ جمہوری تبدیلی آتی رہنی چاہئے ۔ اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ جاپان میں جتنی بھی سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمیں ہیں وہ بھی اپنی پارٹیوں کے اندر انتخابات کروائیں تاکہ سب کو کام کرنے کا موقع مل سکے۔مزید۔۔۔۔    پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے عہدیداران کی طرف سے رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد اسلام آباد ۔( نامہ نگار آوازِ حق ) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔معزز عہدیداران میں راؤ محمد شبیر ( چیف آرگنائیزر) محمد عثمان ( مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ) علی مردان بھٹی ( ضلعی صدر جیکب آباد ) راؤ راشد علی ( صدر اوکاڑہ ) رانا راشد علی ( ضلع سانگھڑ ) راؤ ظفر علی ( ضلعی صدر گھوٹکی ) قربان منج ( گلشن حدید کراچی ) ڈاکٹر شاہد راؤ ( ضلعی صدر ملتان ) راؤ پرویز ( ضلعی صدر لودھراں ) راؤ مجاہد علی ( ضلعی صدر بہاولنگر ) راؤ مختار حسین ( ضلعی صدر اسلام آباد ) رانا سلطان ( ضلعی صدر شیخوپورہ ) راؤ صالح محمد ( جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ) راؤ اکبر نمبردار ( ضلعی صدر وہاڑی ) رانا امتیاز ، رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رائے عزیز احمد اور رائے منصب خان نے فرداُ فرداُ رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رانا ابرار حسین نے پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کی ترقی کے لئے جو کارہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں اس کے لئے تمام راجپوت برادری ان کی تہہ دل سے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی امید کرتے ہیں کہ رانا ابرار حسین پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کو مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے اس سے زیادہ بھر پور کردار ادا کریں گے اور پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ کی طرح رانا صاحب کی قیادت میں بھی اپنی خدمات کی شمع روشن رکھے گی ۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم لیگ (ن ) جاپان کی تنظیم سازی کا عمل ، سعید احمد بھٹی اِباراکی کین کے صدر اور جاوید نیازی کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا  کوگا سٹی جاپان ۔ ٢٥ مئی ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) جاپان میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں آج یہاں ایک اہم اجلاس مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر ملک نور محمد اعوان ، نائب صدر رانا ابرار حسین ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، کھانا گھاوا کین کے صدر وسیم احمد اور نومنتخب صدر سعید احمد بھٹی اور نائب صدر اِباراکی کین جاوید نیازی ، رانا مظفر احمد کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر اباراکی کین کا صدر سعید احمد بھٹی کو منتخب کیا گیا۔سعید احمد بھٹی نے تمام کارکنان اور مرکزی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ کو پورے صوبے میں نہایت ہی بہتر طریقے سے فعال اور منظم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف ، شیخ قیصر محمود ، رانا ابرار حسین اور ملک نور احمد اعوان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان راہنماؤں کے شانہ بشانہ مسلم لیگ کی پالیسی پر عمل کروں گا۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کارکنان کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے جاپان کے اندر انقلابی اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جبتک ان کے مسائل اور احترام کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی اس وقت تک کوئی جماعت مظبوط اور فعال نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں قائد جمہوریت اور شیرِ پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ کم از کم پنجاب کی سطح پر کارکنان کی رسائی ہر وزیر تک کر دیں تاکہ مسلم لیگی کارکن فخر سے الیکشن کے ماحول میں جماعتی سرگرمیوں کو مستحکم کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم طارق خان کے بیہمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مسلم لیگ کے نائب صدر طارق خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔اجلاس سے ملک نور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ نون کو جاپان میں مظبوط اور فعال بنانے کے لئے پورے ملک میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہوا ہے اس لئے تمام صوبوں میں رہنے والے مسلم لیگی افراد ہمارے مرکزی راہنماؤں سے یا علاقائی راہنماؤں سے فوری رابظہ کر سکتے ہیں۔ اباراکی میں سعید احمد بھٹی ۔ فون نمبر، 09061960100 فوکشینا میں ، سید قمر احمد ۔ فون نمبر ، 080-60203972 سکوبا ، جاوید نیازی ، مرکز ، فون نمبر ، 090-96776307 ملک نور اعوان ، مرکز ، فون نمبر ، 09033483762 رانا ابرار حسین ، مرکز ، فون نمبر ، 090-87423817 اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تمام کارکنان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں اپنی بھر پور شرکت کا مظاہرہ کریں ۔اجلاس سے سید قمر احمد ، وسیم کمبوہ ، جاوید نیازی اور محمد عابد نے بھی خطاب کیا ، آخر میں کراچی میں مسلم لیگ نون کے جاں بحق ہونے والے طارق خان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔  اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں   ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل ،قرآن خوانی کی روح پرور تقریب منعقد  ٹوکیو ۔( ٢٣ مئی ۔ نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل آخری مراحل کے مواقع پر آج یہاں قرآن خوانی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پاکستان ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری اصضر علی گولو ، پریس اتاشی محمد عبدالواحد خان ،پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے راہنما جناب الطاف محمود بٹ ، جناب میاں ابرار ، چوہدری شاہد پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، جناب مقبول احمد بھٹی ، راجہ حسن عارف ، امتیاز احمد ، عبدالرحمن صدیقی اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی ۔قران خوانی کے بعد عبدالرحمن صدیقی نے دعا خیر میں خصوصی طور پر پاکستان کی خوشحالی ، استحکام و ترقی اور مشن کی کامیابی کی دعا کی ۔ یاد رہے کہ جاپان ( ٹوکیو ) میں پاکستان ایمبیسی کی یہ عمارت جدید ترین خطوط پر استوار کی گئی ہے۔جس میں دورِ حاضر کی تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ جدید سیکورٹی سسٹم کے ساتھ گاڑیوں کے لئے کشادہ کار پارکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ ایمبیسی کے تیس سال پرانے فرنیچر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ نئی ایمبیسی کو دیکھ کر یہاں رہنے والا ہر پاکستانی فخر محسوس کر سکتا ہے۔مزید۔۔۔۔ پاکستان ایمبیسی میں قران خوانی کی روح پرور تقریب کی تصاویر دیکھیں   پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) جاپان کے سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی عمارت کی تکمیل پر دعائیہ کلمات ٹوکیو ۔( پ ر ) مورخہ ٢٣ مئی سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی نئی عمارت مکمل ہونے کے موقع پر ہم ، پاکستان ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) کے ارکان اور پاکستان ، جاپان کا عملہ اور افسران ملک عزیز پاکستان کے وقار و عظمت ، عزت اور سربلندی کے لئے محنت ، لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ہم سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے افسران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جاپان میں موجود ایسی تنظیموں سے بھرپور تعاون کریں گے جو جاپان میں پاکستان کے نام اور احترام کو بڑھانے کیلئے اپنا قیمتی وقت ، مال اور انرجی ( طاقت ) صرف کر رہے ہیں ۔ سفارتخانہ پاکستان کے ایسے مثبت رویہ کی وجہ سے یقیناُ ایسی تنظیموں کے ارکان اور عہدہ داران کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کے اس جذبہ کو بڑھاوا ملے گا کہ وہ سفارتخانہ پاکستان کے عملہ کے شانہ بشانہ دنیا کے اہم ترین ملک جاپان میں پاکستان کے وقار ، عزت اور احترام کو مظبوط کرنے عمل میں سرگرمِ عمل ہیں۔ سفاتخانہ پاکستان ٹوکیو کی تقریب افتتاح کے تاریخی موقع پر جبکہ سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اپنی نئی عمارت میں منتقل ہونے جارہا ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ پرائم منسٹر آف پاکستان اور وزیرِ خارجہ پاکستان نئی بلڈنگ کا افتاح کرنے خود جاپان آئیں گے اور سفارتخانہ پاکستان کی تکمیل کی سلسلہ میں حکونت جاپان کی خصوصی مدد اور تعاون پر ان کے متعلقہ حکام سے ذاتی ملاقات کریں گے۔ ہماری رائے میں پاکستان کی نئی حکومت کے پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ کی حثیت سے دورہ جاپان پاکستان کے لئے غیر ملکی دوروں میں خاصی اہمیت کا حامل ہے۔مزید۔۔۔۔   ١٦ کروڑ عوام کی خواہش کے مطابق ججز کی بحالی اور مشرف کی رخصتی ضرور ہوگی ۔رانا ابرار حسین ٹوکیو ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشااللہ میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ اپنی تمام پالیسیوں اور ایشوز میں کامیابی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب تمام ججز بشمول چوہدری افتخار بحال ہوں گے اور مشرف کی رخصتی عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام اور وکلاء سے غداری کا کوئی شخص یا پارٹی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی ججوں کی بحالی سے سے انحراف کرے گی یا مشرف کی پارٹی بنے گی اور مسلم لیگ جمہوری اصولوں پر گامزن ہوتے ہوئے مرکزی حکومت کو کمزور کرنے کی پالیسی نہیں اپنائے گی۔مزید۔۔۔۔  مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا سینجک میں ماہانہ اجلاس  ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران نے آج اتوار کی شام سینجک میں اپنی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔جس کی صدارت مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کی دیگر عہدیداران میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، سئینر مرکزی نائب صدر ملک محمد نور اعوان ، مرکزی جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، کانا گھاوا کے صدر محمد وسیم کمبوہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔مرکزی صدر شیخ قیصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارہ فروری کو پاکستان کی عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا مگر پاکستان میں اب بھی وفاق میں صدر مشرف کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے بغیر امن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ آزاد و خود مختار ہوتی تو پاکستان میں اتنا شدید بجلی کا بحران نہ ہوتا اور عوام آٹے کے لئے ماری ماری نہ پھرتی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آٹھ سال سے جنرل (ر) پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کر رہی ہے ۔سئینر نائب صدر ملک محمد نور اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) کو پنجاب میں عدلیہ کی آزادی و معزول ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ عدلیہ ہی ایک واحد ایسا ادارہ ہے جس کی بحالی سے پاکستان میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔بعد ازاں ماہانہ میٹنگ میں جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کو اور زیادہ فعال کرنے اور ١٤ اگست کے پروگرام کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اسی حوالے سے مختلف نوعیت کے پروگرام بھی تشکیل دئے گئے۔مزید۔۔۔۔ ماہانہ اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھیں  شریف برادران کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران اور کارکنان کا زبردست جشن ، بھنگڑے ، مٹھایاں تقسیم  ٹوکیو ۔پاکستان میں مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا اعلان ہوتے ہی یہاں ٹوکیو میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ٹوکیو شہر میں ہر سمت سے مسلم لیگی کارکنان نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی عہدیداران کو مبارکباد دینے کے کے لئے پہنچنا ہوگئے ۔جبکہ اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا کہ یہ حق کی فتح ہے اور مخالفین کا منہہ کالا ہو گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے اور اس سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور میں یہاں اپنے تمام مسلم لیگی کارکنان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امید ہے انشااللہ ججز بھی جلد بحال ہوں گے دیگر عہدیداران میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے سیکرٹری نشرواشاعت محمد قمر ، یوکوہاما کے صدر ملک نور احمد ، مجلس عاملہ کے سینئر رکن مقبول احمد بھٹی اور دیگر سینئر رکن رانا احمد علی ، رانا نواز نے بھی تمام کارکنان کو مبارکباد دی۔مزید۔۔۔۔   مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں اہم اجلاس ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں آج منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں سیاست کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جس ہمت اور جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال پورے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مستعفی ہونے والے تمام وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر و پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے مرکزی صدر شیخ قیصر محمود کو اپنے کامیاب دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر شیخ قیصر محمود نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں مجلس مشاورت کے سینئر مسلم لیگی رکن مقبول احمد بھٹی کے علاوہ بہت سے اہم مسلم لیگی ارکان بھی شامل تھے۔مزید۔۔۔۔ مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں    میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے ۔شیخ قیصر محمود جاپان ۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے اور ججز کی بحالی کے سلسلہ میں قائد میاں نواز شریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ١٦ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مفادات کی منڈی لگی ہوئی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک فرد واحد نے ملک اور اس کے اداروں کو اور دوسرے فرد واحد نے ایک سیاسی جماعت کو یرغمال بنا کر بے بس کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تابعداری کا کھیل بھی عروج پر ہے اور پوری قوم کی شدید مخالفت کے باوجود صدر پرویز مشرف کا اقتدار صرف امریکہ کے سہارے چل رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔   میاں نواز شریف نے وزارتوں سے مستعفی ہو کر ١٦ کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے۔رانا ابرار حسین جاپان ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے وفاقی حکومت میں وزارتوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر کے ١٦ کروڑ عوام کا مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ججز کی بحالی کے ایشو پر پہلے روز کی طرح قائم ہے رانا ابرار حسین نے کہا کہ ہمیں صدر مشرف کی رخصتی،ججز کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور انشااللہ ہم اسی طرح پاکستان کی سالمیت خود مختاری جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے موقف پر قائم رہیں گے ۔مزید۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین واپس جاپان پہنچ گئے ہیں   پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری کی “ جیکا “ کی صدر سے ملاقات ، پاکستان سے “ ٹرینیز “ کی تعداد میں اضافہ کی درخواست ٹوکیو ۔( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری اور ممبر جاپان نیشنل پریس کلب ملک حبیب الرحمن نے جاپان انٹرنیشنل کو اپریشن ایجینسی ( جیکا ) کی صدر محترمہ “ ساگاتو اُگاتا “ سے یہاں ایک ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ ( جیکا ) پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے تعلیم میں مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء اور ٹرینیز کو اپنے پروگرامز کے تحت زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے جاپان نہ صرف پاکستان کے سماجی اور معاشی معاملات حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ نتیجاُ پاکستان کے سیاسی حالات بھی بہتر ہوں گے ۔ جیکا کی صدر محترمہ ساگاتو اُگاتا نے دورانِ گفتگو کہا کہ جاپان دنیا کے عوام کی ترقی ، خوشحالی ، امن اور استحکام کے لئے کوشاں ہے اور پسماندہ ممالک خصوصاُ افریقہ میں پانی ، خوراک ، زرائع نقل و حرکت ، ریلوے ، سڑکیں ، پل اور دیگر انفراسٹر کچر بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سڑکیں ، ریلوے ، پل دیگر زرائع نقل و حرکت اور آئی ٹی میں بہتری لانے سے ایسے ممالک کو اپنا اپنا خام مال بندرگاہوں اور ائیر پورٹس پر لانے میں آسانی ہوگی اور یوں ان کی برامدات میں اضافہ ہوگا اور آمدن بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ “ جیکا “ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے ٹرینیز اور سٹوڈنٹ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے علاوہ آئی ٹی میں تعلیم دلوانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے جیکا کے ساتھ جاپان بنک فار انٹرنیشنل کارپوریشن ( جے بی آئی سی ) کے تعاون کو بھی اپنی ایجینسی جیکا کی کوششوں میں فائدہ مند اور اہم قرار دیا۔محترمہ ساگاتو اُگاتا نے مزید کہا کہ “ جیکا “ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک سے سالانہ آٹھ ہزار طالب علموں اور ٹرینیز کی تعلیم اور مہارت کے انتظامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جیکا کی صدر محترمہ محترمہ ساگاتو اُگاتا نے جاپان پریس کلب میں ایک خطاب سے قبل پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری اور ممبر جاپان نیشنل پریس کلب ملک حبیب الرحمن سے ایک میٹنگ میں کیا جو کہ ایک علیحدہ میٹنگ روم میں منعقد ہوئی۔مزید۔۔۔۔   جاپان کے معروف تاجر سعید احمد بھٹی نے ساتھیوں مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ٹوکیو ۔بھٹی ٹریڈنگ کمپنی ابارکی کے ڈائریکٹر اور جاپان میں پاکستان کے معروف تاجر سعید احمد بھٹی نے آج یہاں مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔یہاں آج اپنے ایک بیان میں سعید احمد بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان صحیح سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان میں مسلم لیگ ( ن ) کو متحد رکھنے میں جو فعال کردار مرکزی صدر شیخ قیصر محمود اور مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے ادا کیا ہے اس کی نطیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اور میرے ساتھی یہاں مسلم لیگ ( ن ) کو اور زیادہ فعال رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں۔مزید۔۔۔۔   آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حاجی ابراھیم خان ٹوکیو ۔پاکستان میں ججوں کی بحالی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک پر آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں سرحد فاؤندیشن جاپان کے صدر حاجی ابراہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور میثاق جمہوریت کے مطابق تمام سنگین مسائل حل کرنے کی پیپلزپارٹی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کے فارمولے پر قومی حکومت کا جو آغاز کیا تھا وہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کے لئے ہے۔مزید۔۔۔۔   ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل ، ٢٣ مئی کو قرآن خوانی کا اہتمام ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے نئی عمارت میں منتقلی سےقبل مورخہ ٢٣ مئی بروز جمعہ صبح ١٠ بجے تا ١٢ بجے دوپہر تک قرآن خوانی کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔سفارتخانہ پاکستان کے تھرڈ سیکرٹری سراج احمد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جاپان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت فرما کر پاکستان کی خوشحالی ، استحکام و ترقی اور مشن کی کامیابی کی دعا میں شرکت کریں۔یاد رہے کہ ٢٠٠٦ میں نئے سفارتخانہ پاکستان کی تعمیر کے فیصلہ کے بعد گذشتہ سال سے نئی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اب جاپان میں نئی اور جدید عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔امکان ہے کہ منصوبے کے مطابق اگلے ماہ جون میں سفارتخانہ پاکستان نئی عمارت میں باظابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دے گا۔مزید۔۔۔۔   وکلاء کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔ ملک لیاقت علی ٹوکیو ۔عدلیہ کی آزادی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم ہے چونکہ گزشتہ ساٹھ سالوں میں پاکستان میں کبھی عدلیہ آزاد نہیں ہوئی اس لئے ہمارے پاکستان میں کبھی بھی ترقی نہ ہوسکی اور اس دفعہ انشااللہ دنیا دیکھے گی کہ وکلاء کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( منتخب ) کے سئینر وائس پریزینڈنٹ ملک لیاقت علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان میں لوگ اپنے گمشدہ پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہوتی ، ہو ایک ادارے پر آج تک ایک آمر ہی کی حکومت چل رہی ہے اور جیسا ظلم ایک ڈکٹیٹر نے پاکستان کے معصوم عوام پر کیا ہے کہ اس کی مثال دنیا کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔مزید۔۔۔۔   پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن کی رانا ابرار حسین سے ملاقات ٹوکیو۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن نے یہاں ایواسکی سٹی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ایک ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن “ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسڑڈ ) “ کے تفصیلی تعارف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کی ایک ایسی واحد تنظیم ہے جو حکومت جاپان کے متعلقہ ادارے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔حکومت جاپان اور جاپانی عوام سے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا اور پاکستانی ادب و ثقافت سے جاپانی عوام اور حکومت کو روشناس کرانا ایسوسی ایشن کے بنیادی اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔ملک حبیب الرحمن نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی۔مزید۔۔۔۔  پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو عشائیہ  لاہور ۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت حاجی رانا سرفراز صاحب ( سابق ایم پی ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی مشہور دانشور ، کالم نگار ، ستارہ امتیاز محترمہ بیگم بشریٰ رحمن ( ایم این اے ) تھیں ۔دیگر شرکاء میں ریاض فتحیانہ ( ممبر قومی اسمبلی ) رائے منصب علی ( سابق ایم این اے ) ناصر ارشد میو ( ایم این اے ) رانا محمودالحسن ( ایم این اے) راؤ قیصر ( سابق ایم این اے ) امجد علی میو ( ایم پی اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے ) محترمہ ناصرہ ارشد میو ، چوہدری امجد علی میو ( ایم این اے ) رائے عظیم اللہ ( سابق ایم این اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے) شامل تھے جبکہ عہدیداران میں سے راؤ محمد شبیر ( مرکزی چیف آرگنائیزر) رانا محمد اقبال ( صدر ) راؤ یاسر ( مرکزی نائب صدر ) راؤ عثمان ( مرکزی سیکٹری نشرواشاعت) رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رانا امتیاز ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) راؤ قیصر علی خان ، رانا سلطان احمد خان ، راؤ محمد رفیق اور دیگر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معزیزین شہر شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، مرکزی نائب صدر راؤ یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ یکجا رہی ہے اور اس فیڈریشن نے بہت سے فلاحی کام کروائے ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی اور انشااللہ آئیندہ بھی یہ فیڈریشن اپنے فلاحی کام جاری رکھے گی اور ہمیں امید ہے کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں یہ تنظیم اور زیادہ فعال ہوگی ۔مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اس فیڈریشن کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی استمال کریں ، صدر صوبہ پنجاب رانا امتیاز نے رانا ابرار حسین کی تنظیم میں کوششوں کو سراہا ، محترمہ ناصرہ ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہئے ہم اپنی برادری کی عورتوں کو بھی اس فیڈریشن کے تحت فعال کریں اور انہیں بھی فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں ، رانا قیصر علی خان نے فیڈریشن کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ابھی ہمیں اور کام کرنا ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے ایک پولیٹیکل سیل بنایا جائے جس میں سب لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ ہم لوگ اور زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں، چوہدری امجد علی میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو فیڈریشن کے فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی اور رانا ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا ، رائے عظیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری فیڈریشن کو چاہئے کہ برادری کے بکھرے اور ناراض لوگوں کو یکجا کرے ، رائے منصب علی خان نے اپنے خطاب میں فیڈریشن کے تمام عہدیداران کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ، ممبر قومی اسمبلی ریاض فتحیانہ نے کہا کہ مجھے آپ سب کو یہاں اکھٹا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور میری دعا ہے کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور فلاحی کاموں کو اور زیادہ بھر پور طریقے سے انجام دے انہوں نے رانا ابرار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ مہمانِ خصوصی بیگم بشریٰ رحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ معزز راجپوتوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو بھی اپنے ساتھ فلاحی کاموں میں شامل کریں اور اپیل کی کہ تمام راجپوت برادری کو اکھٹا کریں۔محترمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر برادری کو دوسری برادری کے کام آنا چاہئے اور راجپوت برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں اور دوسروں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے راغب کریں ، انہوں نے کہا کہ فیڈریش کو اپنی سالانہ کاروائی ، اور اپنی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے گاہے بگاہے اجلاس بلانے چاہیئں،آخر میں انہوں نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ٢٥٠٠٠ ہزار روپے فیڈریشن کو چندہ دینے کا اعلان کیا۔ رانا ابرار حسین نے اپنے خطاب میں تمام عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معزیزین شہر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام عہدیداران کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ فیڈریشن نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے انشااللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔آخر میں رانا ابرار حسین نے تمام معززین عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معززین شہر کو اجرک پہنائی اور فیڈریشن کو ایک لاکھ روپے چندہ کے طور پر پیش کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں [...]

By: Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ١٧ مئی ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار
[...] کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں   پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے عہدیداران کی طرف سے [...]

By: Awaz-e-Haq » Blog Archive » پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززی
[...] عشایہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں [...]