کیا آپ میں جواب دینے کی جر ات ہے؟ہمیں ابھی پتا لگ جائے گا
ہمیں حقیقت کہنا مشکل کیوں لگتا ہے؟۔۔۔۔جبکہ سب سے آسان بات جو ہمارے منہ سے نکلتی ہے وہ جھوٹ نکلتی ہے
ہمیں نماز پڑھتے ہوئے نیند کیوں آتی ہے؟۔۔۔۔جبکہ نماز ختم ہوتے ہی ہماری نیند غائب ہو جاتی ہے اور ہم فریش ہو جاتے ہیں
ہم راتوں کو کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے کیوں جاگتے ہیں؟؟۔۔۔جبکہ قیام اللیل کے لیے جاگنا مصیبت سے کم نہیں لگتا
ہم صبح کام کے لیے جلدی کیوں اٹھ جاتے ہیں؟؟۔۔۔جبکہ صبح کی نماز ہن نیند کے غلبہ کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں
ہم اس بات سے کیوں ڈرتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے؟؟۔۔۔اور اللہ سے نہیں ڈرتے
ہمیں دینی چیزوں میں باتیں کرنا مشکل کیوں لگتا ہے؟؟۔۔جبکہ ڈراموں فلموں اور بازاروں کی باتیں ہم دل کھول کر کرتے ہیں
ہم کیوں کہتے ہیں کہ ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں؟؟؟۔۔۔جبکہ ہم اللہ کی جا بجا نافرمانی کرتے ہیں
ہم یہ کیوں کہتے ہیں کہ شیطان ہمارا دشمن ہے؟؟۔۔۔جبکہ ہم شیطان کی بات بلا چوں چراں مان لیتے ہیں
ہمیں دینی پمفلٹ یا دینی پوسٹ پڑھتے ہوئے بورنگ کیوں ہوتی ہے؟؟۔۔۔جبکہ ناول پڑھتے ہوئے ہمارا کہیں اور دھیان ہی نہیں جاتا
ہمیں جو اسلامی میلز ملتی ہیں ہم انہیں ڈیلیٹ کیوں کر دیتے ہیں؟؟۔۔۔جبکہ باقی دنیاوی میلز کو فورورڈ کر دییتے ہیں
ہم لوگوں کے عیوب میں کیوں پڑتے ہیں؟؟جبکہ ہم اپنے عیب بھول چکے ہوتے ہیں
اگر ہمیں کوئی نصیحت کرے تو ہم اس سے دور کیوں بھاگنا چاہتے ہیں؟؟؟۔۔۔جبکہ ہم دنیا داروں کو خود ڈھونڈتے ہیں
مسجدیں کیوں خالی ہو گئی ہیں؟؟۔۔۔۔جبکہ بازار بھرے ہوئے ہیں
اس بارے میں سوچو۔۔۔۔کیا تم اس بارے میں سوچو گے؟؟؟
کیا آپ میں ان باتوں کا جواب دینے کی جرات ہے؟؟؟





















