س…حکومت کی مسلسل کوششوں سے سفیر طارق عزیزالدین کی رہائی عمل میں آئی…وزارت خارجہ
در..ایک ٹی وی چینل نے خبر دی ہے.کہ مذکورہ رہائی طالبان و حکومتی ایجنسیوں کے درمیان ہونے والی ڈیل کا نتیجہ ہے.بے شک ایسا ہی ہوا ہوگا.کیونکہ ہماری سرکار ڈیلیں کرنے میں سپیشلسٹ ہے.مثال کے طور پر نائن الیون کے مشرکانہ واقعے کے بعد روشن خیالوں اور واشنگٹن کے دربانوں و صلیبیوں کے درمیاں ہونے والی ڈیل کی کرامات آج بھی زور شور سے برس رہی ہیں.جس کا ایک دلکش نظارہ فاٹا میں سیکیورٹی فورسز اور ماضی کے مجاہدین اور حالیہ ڈیکلیرڈ دہشت گردوں کے درمیان ہونی والی خونی جنگ و جدال میں نظرآتا ہے.دوچار روز قبل ڈمہ ڈولہ میں امریکن طیاروں کی میزایل کشی نے درجن بھر سے زائد پاکستانی قبائلیوں کو موقت کی وادیوں میں سلا دیا.ڈیل کی فیض گستریوں کا شاخسانہ تو یہ بھی ہے کہ عوامی صفوں میں نفرت و حقارت سے دیکھے جانے والے تخت نشین سربرائے سلطنت ہیں.عزیزالدین کی رہائی کے ضمن میں ہونیوالی ڈیل کی جیب سے کونسی ظلمت نازل ہوتی ہے.اس کے شہکار دیکھنے کے کئے انتظار کرنا ہوگا.ڈیلیوں میں شہرت رکھنے والے منصوبہ سازوں کی خدمت اقدس میں ایک گزارش تو یہ بھی ہے کہ وہ اپنے کسی ناٹک سے اس مملکت خداداد میں بھوک و ننگ.استحصال کی بیڑیوں میں قید نوکروڑ پاکستانیوں کی رہائی کو بھی یقینی بنائیں.اگر تین ماہ بعد سفیر کو آزادی مل سکتی ہے تو کیا وجہ ہے.کہ ہمیں آزاد ہونے کے ساٹھ سال بعد بھی عوام کو سامراجیت و مطلق العنانیت پر مبنی نظام امریت کے قہر سے آزادی نہیں ملی.؟
س.دس جون سے لانگ مارچ ہوگا..وکلا
در…ویل ڈن.عدالتوں کا بائیکاٹ ہوگا.سائل زلیل و خوار ہونگے.پورے ملک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجائے گا.قانون دانوں اور قانون کے رکھوالوں کے درمیان جگہ جگہ ریسلنگ ہوگی.دوچار بے گناہوں کا خون بہہ جائے گا.شہریوں کو سخت کوفت کا نشانہ بننا پڑے گا.انصاف و قانون کی دھجیاں بکھریں گی.سٹاک مارکیٹ کریش کرجائے گی آٹھ دس ارب روپے ڈوب جائیں گے..مہنگائی کا بول بالا ہوگا.اور جرائم کا گراف ایک صد فیصد بڑھ جائے گا.حاکمان وقت ٹھنڈے محلات میں تمام مناظر سے لطف اندوز ہونگے.معزول ججز بھی کرسیوں پر براجمان ہوکر پل پل کی خبر لیتے ہوئے دیکھے جائیں گے.اور پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی کے نغمے گائے جائیں گے.اور کچھ نہیں ہوگا.
س…ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔۔۔…علی احمد کرد
در..شائد اسی لئے اعتزاز احسن نے پی پی کے ٹکٹ پر ہی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی ٹھان رکھی ہے.
س…مسئلہ کشمیر کا حل عوامی توقعات کے مطابق نکالا جائے گا.شاہ محمود قریشی
در.مخدوم حاحب.ابھی تو آپ نے وزارت خارجہ کا ہنی مون پریڈ بھی نہیں گزارا.اسی لئے ایسے بیانات جاری کرکے دیس دیس کے رونق میلے دیکھنے والی وزارت کو داو پر لگانے کی نادانی نہ کریں.ویسے اپس کی بات تو یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کے عوامی حل والے جیتے جاگتے انسان کو تو اپکی موجودہ سرکار کے باس نے اسی روز مردہ قرار دیکر دفنا دیا تھا.جس روزہمارے ہاں ٹوئن ٹاور کے خود ساختہ امریکی واقعے کے بعد قوم کے وارثوں نے وائٹ ہاوس کی فون کال پر گھٹنے ٹیک کر روشن خیالی نام کے بچے جمہورے کو جنم دیا تھا.آپ عظیم و انیق پیر و مرشد بھی ہیں.یوں لغویات اور لایعنی دعووں کی بھرمار کرناکم از کم اپکو زیب نہیں دیتا.ویسے بھی لایعنی دعوے کرنے سے پلوں و پشتوں کو بہا لے جانے والا طوفان نہیں تھما کرتا.
س…مردان خود کش دھماکہ تیرہ پاکستانی ہلاک..ایک خبر
در.دوسری خبر.ایواں صدر کے ترجمان نے فرمایا ہے.کہ جب تک ملک میں استحکام نہیں ائے گا.صدر ملک و قوم کو خدا حافظ نہیں کہیںگے.یوں یہ سچائی طشت ازبام ہوئی کہ نہ تو ملک میں کبھی استحکام اسکتا ہے.اور نہ ہی خودکش بمباروں کی وحشت ختم ہوگی.
س.افغانستان سے طالبان کا خاتمہ کردیا.بش
در.آپکی درندگی.فاقرالعقلی.اور وحشت کو سلام .ویسے یہ تو بتائیے.کہ قاتل اعظم صاحب آپ نے دن میں تارے گننے کا عالمانہ کام کب سے شروع کر دیا.
س…گیلانی کی بش سے ملاقات.غذائی بحران میں پاکستان کی مدد کریں گے.امریکہ
در.وزیراعظم صاحب.ہمارے لئے واجب الاحترام ہیں.لیکن امریکی وعدوں پر اعتبار کرنا ایک اور عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا.ویسے شاہ عبدالطیف بھٹائی نے درست کہا تھا کہ سانپ دیکھنے میں تو خوبصورت ہوتے ہیں؛لیکن انکے اندر صرف زہر بھرا ہوا ہوتا ہے.وزیراعظم صاحب..تو حضرت موسی پاک ملتانی دربار کے گدی نشین بھی ہیں.امریکی وعدوں اور لارے لپوں کی خوشخبریاں اور بشارتیں دینے سے بہتر ہوگا.کہ وہ خدائے رحمان کے حضور دعا ہی کردیں تو شائد حالات بہتری کی طرف گامزن ہوجائیں.
س..جنوبی وزیرستان سے فوج واپس نہیں بلائی..آئی ایس پی ار
در.اور نہ ہی واپس بلانے کا ارادہ ہے..کیونکہ ہماری نئی جمہوری حکومت کے وزیراعظم نے کل ہی تو سپرپاور کے دیوتا صدر بش سے ہی تو تازہ تازہ ملاقات کی ہے.ویسے بھی فوج کو بے نیل و مرام واپس نہیں بلایا جاسکتا.کیونکہ جہاں شکست افورڈ نہیں کی جاسکتی.وہاں مغرب سے روزانہ کی بنیاد پر ملنے والی بھاری تنخواہ کے بند ہونے کا سنگین ترین خطرہ ہے
س.غربت سے تنگ ماں نے تین بچوں سمیت زہر پی کر خودکشی کرلی..تازہ خبر
در..اللہ ساروں کو جنت الفردوس میں جگہ دے.پسماندگان مبارکباد کے مستحق ہیں.کیونکہ مرحومہ کو بازاروں سے اصلی زہر تو مل گیا.ورنہ خط غربت تلے زندگی گزارنے والے نو کروڑ سے زائد حرماں نصیب پاکستانی تو پچھلے ساٹھ سالوں سے کسی ایسے شفایاب زہر کی تلاش میں ہیں جو انہیں مرحومہ کی طرح حوادث زمانہ کی قید سے آزاد کروادے.
س..پولیس نے ڈاکووں کو بچا لیا شہریوں نے اسے پلاک کرنے کی کوشش کی..لاہور کی خبر
در..پولیس نے تو ڈکوووں کو تحفظ فراہم ہی کرنا ہے.پولیس والے فکرمند ہیں کہ اگر شہریوں نے اپنے تحفظ خود سنھال لیا.تو پلسیوں کے گھر میں چراغاں کون کرے گا.
س..جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان.ایک خبر
در.اچھا جی.قاضی صاحب لنگر کسوٹ کر میدان میں خود اتر رہے ہیں.لیکن کچھ نہیں ہوگا.
س..ق لیگ فارورڈ بلاک کے ارکان نے کھوسہ سے ملاقات میں اپنی حمایت کا یقین دلایا.ایک خبر
در..یوں لگتا ہے.کہ لوٹوں کی دوبارہ ہجرت کا دور انے والا ہے.اسی لئے تو زرداری و نواز شریف کی رشتہ داری کا خاتمہ کروایا جارہا ہے؛





















