Japan      Pakistan     London      Washington  
Fax : 81-285-287962
EMail : awazehaq1@gmail.com
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp

Awaz e Haq

Pages: 1 ... 735 736 737

Archive for the ‘World News’ Category

پاکستان میں انتخابات مکمل طور پر صاف شفاف نہیں تھے ،یورپی یونین نے پاکستان کے ١٨ فروری کے انتخابات بارے رپورٹ جاری کر دی

leave a comment

انتخابات مکمل طور پر صاف شفاف نہیں تھے

انتخابات میں سر کاری مشینری استعمال کی گئی

رپورٹ کے مندرجات

اسلام آباد ۔ یورپی یونین کے مبصر مشن کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 18 فروری کے انتخابات مکمل طور پر صاف شفاف نہیں تھے ۔رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں سیاسی جماعتوں سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور واضح طور پر کہا گیا 18 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات مکمل طور پر صاف شفاف نہیں تھے ۔ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے لیے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے گئے سابق حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر جماعتوں کے حق میں سرکاری وسائل اور سرکاری ذرائع ابلاع کو ناجائز استعمال کیاگیا ضلعی ناظمین نے اس وقت کی حکومتی جماعتوں کے حق میں سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔ انتخابی مہم کے دوران پی پی پی کی چےئرپرسن بے نظیر بھٹو قتل ہوئیں اور سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث سیاسی جماعتیں آزادانہ طریقے سے انتخابی مہم نہیں چلا سکیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل 3 نومبر 2007 ء کو جنرل پرویز مشرف نے پی سی او جاری کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی اور نجی الیکٹرانک میڈیا کی نشریات بندکر دیں۔ ضابطہ اخلاق کے ذریعے میڈیا پر دباؤ ڈالا گیا اور نجی ٹی وی چینلز کی مشروط طور پر نشریات بحال کی گئیں اور انہیں انتخابات کی براہ راست کوریج ، صدر اور اس وقت کی حکمران جماعت پر تنقید سے روک دیا گیا ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران نجی ٹی وی چینلز پر دباؤ ڈالنے کے لیے پیمرا کے ذریعے نوٹس جاری کئے گئے اور کیبل آپریٹرز کے ذریعے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں ۔جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے اور انہیں انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار نہیں تھا ۔ چیف مبصر اور یورپی پارلیمنٹ کے رکن ،مائیکل گہلر،پاکستان میں یورپی یونین انتخابی مبصر مشن کی حتمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ فروری 2008 کے انتخابات مسابقتی تھے اور نتائج کو قبول کیا گیا لیکن پاکستان میں انتخابات کے ڈھانچے اور صورت حال میں مستقل مسائل موجود ہیں حکام سیاسی جماعتوں اور شہری معاشرے پر زور دیتا ہوں کہ وہ سرعت سے انتخابی اصلاحات سر انجام دیں انتخابی مبصر مشن کے نتائج کے علاوہ حتمی رپورٹ آئندہ انتخابات کو بہتر بنانے کے لئے 80 سے زائد سفارشات پر مشتمل ہے ان میں سے چند کلیدی سفارشات مندرجہ ذیل ہیں ۔

١۔ ایک خود مختار عدلیہ کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں جس پر متعلقہ افراد کو اعتماد ہو تا کہ انتخابی عمل کی موثر نگرانی کی جا سکے

٢۔ انتخابی قانون سازی کا مشاورتی انداز سے جائزہ لیا جائے۔مخصوص حل طلب معاملات میں انتخابی انتظامیہ کی خود مختاری اور شفافیت،شکایات اور اپیلوں کے ضوابط اور امیدواری کی شرائط پر حد سے زیادہ پابندیاں شامل ہیں ۔

٣۔ چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے اراکین کا تقرر متعلقہ افراد کی مشاورت سے مشروط ہو اور اس میں ان کی خود مختاری کا خیال رکھا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی تشکیل نو ہو نی چاہیے اسے شفاف اور مشاورتی انداز سے کام کر نا چاہیے اور اپنے زیر اختیار تمام کاموں کی بھرپور ذمہ داری قبول کر نی چاہیے ۔

٤۔ خود مختار تقرری کے حامل ججوں کو عدالتوں اور ٹریبونلز کے پاس آنے والی انتخابی اپیلوں کو بروقت نمٹانا چاہیے۔

٥۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج حلقے اور انٹر نیٹ پر فوری آویزاں کیے جائیں۔

٦۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کو ایک درست اور مکمل انتخابی فہرست تیار کر نی چاہیے ۔

٧۔ اگر رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے کے لئے صرف کمپیوٹرائزڈ/ قومی شناختی کارڈوں کی اجازت ہو تو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈوں کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے تا کہ شرکت کی راہ میں کوئی چیز حائل نہ ہو ۔

٨۔ ذرائع ابلاغ کی سر گرمیوں کو باضابطہ کر نے والے قانونی ڈھانچے کی اصلاح کی جائے اور اس میں پابندیاں کم کی جائیں اور ذرائع ابلاغ کے کام کر نے کا طریقہ واضح کیا جائے ۔

٩۔ انتخابی مہم کے دوران سر کاری ذرائع ابلاغ کو اپنی خبروں اور امور عامہ کی نشریات میں غیر جانبداری کو یقینی بنانا چاہیے ۔

١٠۔ انتخابی عمل میں خواتین کی انتہائی کم نمائندگی کو بہتر بنانے کی کوششیں کرنی چاہئیں ۔

انہو ںنے کہا کہ یورپی یونین انتخابی مبصر مشن (ای یو ای او ایم) انتخابی مشاہدہ کاری کے عرصے کے دوران پاکستانی عوام کے تعاون ،اعانت اور پذیرائی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہے

Written by Editor

April 17th, 2008 at 7:20 am

Posted in Pakistan News, World News

Tagged with ,