ممبئی ۔انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی انتظامیہ نے قومی کرکٹر شعیب اختر کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے ۔ انتظامیہ نے شعیب اختر کو یہ اجازت اس وقت دی جب پی سی بی کی ایلیٹ کمیٹی نے شعیب اختر پر 5 سالہ پابندی کی سزا کو ایک ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ اتوار کو دیا ۔ اتوار کے روز ایلیٹ ٹریبونل نے شعیب اختر کی طرف سے 5 سالہ پابندی کو معطل کرنے کے بارے اپیل کی سماعت کی گئی اور ٹریبونل نے ان پر عائد 5 سالہ پابندی کی سزا کو ایک ماہ کے لئے معطل کر دیا اور کہا کہ اگلی سماعت جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا ۔ شعیب اختر اب آئی پی ایل کھیلنے جلد بھارت جائیں گے اور وہ شاہ رخ کی کلکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ ایلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ للت مودی نے کہا کہ اگر شعیب اختر پاکستان میں کھیل سکتے ہیں تو وہ آئی پی ایل بھی کھیل سکتے ہیں ۔
Posted by Editor as sports at 12:10 AM JST























