نئی دہلی ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو بھارت کے خلاف چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی ہے بی سی سی آئی نے پرکشش معاوضے کے عوض یہ سیریز فروری اور مارچ میں کھیلنے کی تجویز دی ہے ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ یقینی بنانے کے لیے سری لنکا کو ہوم سیریز کے لیے مدعو کیا تھا ، سری لنکن بورڈ اس سیریز میں شرکت کی تصدیق بھی کر چکا ہے لیکن پروگرام کو حتمی شکل دینے میں سری لنکا کی جانب سے وقت مانگا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں بی سی سی آئی ایک اہم کردار ادا کررہا ہے اور تازہ پیش رفت میں انڈین حکام نے سری لنکا کو بھارت سے چھ ایک روزہ میچز کھیلنے کی تجویز دی ہے بی سی سی آئی کی تجویز کے مطابق سیریز کے تین میچز بھارت اور تین میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے اور بھارت کی خواہش ہے کہ یہ سیریز فروری اور مارچ میں کھیلی جائے ۔ فروری اور مارچ میں سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور بی سی سی آئی کی کرکٹ سری لنکا کو پیش کش اس بات کی نشاندہی ہے کہ انڈین حکام پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں
Posted by Editor as Pakistan News, sports at 11:13 PM JST























