Japan      Pakistan     London      Washington  
Fax : 81-285-287962
EMail : awazehaq1@gmail.com
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp

Awaz e Haq

Pages: 1 ... 110 111 112

Archive for the ‘sports’ Category

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے دورے کرنے جاری رکھنے کا اعلان

leave a comment

دوروں کا مقصد چمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے دورے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے

اسلام آباد ۔اس برس ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹ مینجر کرس ٹیٹلے کے مطابق پی سی بی کے اہلکاروں نے انہیں بہت اچھی بریفنگ دی ہے اور چمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اب تک کے انتظامات پر خوش اور مطمئن ہیں۔ کرس ٹیٹلے کا کہنا تھا کہ ان کی آمد کا مقصد سیکیورٹی کا جائزہ لینا نہیں تھا اور سکیورٹی کی بابت انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا ایک وفد جلد ہی پاکستان آ رہا ہے۔ کرس ٹیٹلے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک اجلاس بھی ہوا۔ کرس ٹیٹلے نے اجلاس کے دوران وقفے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ ایک روٹین کا دورہ ہے اور اس میں وہ مارکیٹنگ، لاجسٹکس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے چمپیئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ قریب آئے گا اس طرح کے دورے مزید ہوں گے۔یاد رہے کہ اس برس آئی سی سی کا ایک تین رکنی وفد پاکستان آیا تھا اور چمپئنز ٹرافی کے لیے ممکنہ شہروں لاہور، راولپنڈی اور کراچی کے سٹیڈیم کا جائزہ لیا تھا۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے جب سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا تھا اس وقت ایسی خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ چمپیئز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے امکانات بھی مخدوش ہیں تاہم اب صورتحال کچھ بہتر ہو رہی ہے پھر بھی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آنے کی حامی تو بھری ہے لیکن وقت قریب آنے پر وہ سکیورٹی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اور انہوں نے خاص طور پر کراچی میں کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ کراچی میں سنہ 2002 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ان کے ہوٹل کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی۔

Written by Editor

April 26th, 2008 at 8:36 pm

Posted in sports