Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 2 3 4 5 ... 2830
January 5th, 2009   

دہشت گردی خلاف جنگ، امریکہ ، پاک فوج سے خوش

واشنگٹن ۔ امریکا کے سینئر فوجی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں افواج میں تعاون بڑھنے سے افغانستان اور قبائلی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔امریکی اخبار سے انٹرویو میں امریکی فوج کے میجر جرنل جے فری شلوسر نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں پاک فوج اور امریکی افواج میں تعاون بڑھاہے۔ جس کے باعث افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تشدد میں کمی آئی ہے۔جے فری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں جاری آپریشن ’’لا ئن ہارٹس‘‘ کی کامیابی پاک فوج کے تعاون کے باعث ہوئی ہے کیونکہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغانستان میں عسکریت پسندوں کی درانداری میں کم ہوئی ہے۔میجر جرنل جے فری نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر مانیٹرنگ روم قائم کیاگیاہے جس میں پاکستان، افغانستان اور امریکی افواج بیٹھی ہے اور یہاںسے قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کی ویڈیو اور عسکریت پسندوں کے درمیان موبائل پر گفتگو اور دیگر معلومات پاکستانی حکام کو دی جاتی ہے جس کے بعد جمہوری حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سخت کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بھی ایک انٹرویو میں کہاہے کہ افغانستان میں آپریشن لائن ہارٹ اور قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی کارروائی کے باعث تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے

Posted by Editor as Pakistan News at 10:21 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 4 5 ... 2830
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース