Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 2 3 4 ... 10
September 21st, 2008   

الیکٹرانک سگریٹ صحت کے لیے نقصان دہ ہے : عالمی ادارہ صحت

نیویارک ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتا کہ الیکٹرانک سگریٹ ان تمباکو نوشوں کے لیے کوئی مفید نسخہ ہے جو تمباکونوشی ترک کرنا چاہتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ الیکٹرانک سگریٹ بنانے والوں اوراسے فروخت کرنے والوں کے ان دعووں کی نہ تو تصدیق کرتا ہے اور نہ ہی تائیدکہ الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پھیپھڑوں میں نکوٹین کی ایک بہت کم مقدار داخل ہوتی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس بارے میں قطعی طورپر کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں کہ الیکڑانک سگریٹ نکوٹین کی کوئی جائز متبادل تھراپی ہے جس کی مدد سے لوگ تمباکو نوشی چھوڑ سکتے ہیں۔تمباکو نوشی کے خاتمے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈگلس بیٹچر نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ کرنے والوں یہ غلط دعوے بند کردینے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت سمجھتا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ بنانے والوں اور اسے فروخت کرنے والوں کے یہ دعوے سوفی صد غلط ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ بات بڑی تشویش کا باعث ہے کہ کچھ الیکٹرانک سگریٹ سازوں نے دنیا بھر میں عالمی ادارہ صحت کا نام استعمال کیا ہے۔ مثال کے طورپر انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر یا اپنی پیکنگ یا اپنے اشتہاروں میں عالمی ادارے کی توثیق کوشامل کیا ہے ۔ یہ بالکل غلط بات ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے الیکڑانک سگریٹ بنانے والی کچھ کمپنیوں کو خط بھیجا ہے کہ وہ اپنے کسی بھی مارکیٹنگ مواد پر موجود ڈبلیو ایچ او کا نام یا علامتی نشان ہٹا دیں۔ہانگ کانگ میں قائم میں ایک چینی کمپنی نے 2004 میں الیکٹرانک سگریٹ ایجاد کی تھی۔ یہ ہانگ کانگ اور متعدد ملکوں میں فروخت ہورہی ہے جن میں برازیل ، کینیڈا ، فن لینڈ ، اسرائیل ، لبنان ، نیدرلینڈز ، سویڈن ، ترکی اور برطانیہ شامل ہیں۔اصل سگریٹ کی شکل کی سٹین لس اسٹیل کی بنی ہوئی اس سگریٹ میں سیال نکوٹین کو بھرنے کا ایک خانہ ہوتا ہے اور یہ سگریٹ بیٹری کی مدد سے کام کرتی ہے۔ بیٹری کو دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔ سگریٹ نوش اصل سگریٹ کی طرح اس کے کش لیتے ہیں لیکن وہ اسے جلاتے نہیں اور اس سے کوئی دھواں بھی پیدا نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک نفیس گرم بخارات پیدا کرتی ہے جو پھیپھڑوں میں چلے جاتے ہیں۔ڈاکٹر بیٹچر کہتے ہیں کہ اس بات کی تصدیق کے لیے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں کہ الیکڑانک سگریٹ محفوظ اور مؤثر ہے۔الیکٹرانک سگریٹ سستا نہیں ہوتا۔ بیٹچر کہتے ہیں کہ بلغاریہ میں یہ سگریٹ ایک سو ڈالر میں آتی ہے اور نکوٹین کا دوبارہ بھرا جانے والا پیکٹ تقریباً 14 ڈالر کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سگریٹ دنیا بھر میں خصوصی طورپر انٹرنیٹ کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے سگریٹ بنانے والے کسی بھی ملک کے ضابطوں او رٹیکسوں سے بچ سکتے ہیں

Posted by Editor as Medical & Health at 11:17 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 4 ... 10
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース