ٹوکیو ۔جاپان میں اڑنے والی مچھلی کی طویل ترین پرواز کو کیمرے میں محفوظ کر لیا گیا ہے ۔یہ مچھلی ایک گھنٹے میں تیس کلومیٹر کا فاصلہ نہایت تیز رفتاری سے طے کر سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق مچھلی کو ایک جہاز پر لگے کیمرے سے شوٹ کیا گیا ، دوران پرواز مچھلی پینتالیس سیکنڈ تک اڑتی رہی اس انوکھی فوٹیج کو پبلک براڈ کاسٹر “ این ایچ کے “ نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اڑنے والی مچھلی کا طویل ریکارڈ بیالیس سیکنڈ کا تھا جو انیس سو بیس میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق یہ مچھلی اپنی تیز رفتار پرواز کے باعث دشمنوں سے محفوظ رہتی ہے۔
Posted by Editor as Japan News at 1:56 AM JST























