Japan      Pakistan     London      Washington  
Fax : 81-285-287962
EMail : awazehaq1@gmail.com
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp

Awaz e Haq

Pages: 1 ... 798 799 800

Archive for the ‘Old news’ Category

مورخہ ١٤ مئی ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار

leave a comment


دو تہائی اکثریت حاصل ہے تاہم نواز شریف کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کے استعفوں کو بڑا بحران بنا کر پیش کیا جارہاہے حالانکہ یہ کوئی بڑا بحران نہیں ہے دو تہائی اکثریت حاصل ہے تاہم نواز شریف کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ اگر پولیس کے ذریعے ججوں کو ہٹا کر دوسرے ججوں کو بیٹھائیں گے تو بحران پیدا ہو گا میں کوشش کررہا ہوں کہ ایسا موقف اختیار کروں جس پر میاں نواز شریف کو قائل کر لوں کسی ایشو پر ٹائم فریم نہیں دیں گے الٹی گنتی شروع ہو جاتی ہے اعلان مری پر آج بھی قائم ہے تمام ججوں کو اکاموڈیٹ کریں گے الٹی گنٹی اور الٹی واک چلانا میڈیا کا جمہوری حق ہے۔مزید۔۔۔۔


پنجاب حکومت ججز کی بحالی کیلئے وکلاء کے لانگ مارچ میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کا حصہ بنے گی ۔میاں محمد نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ججز کی بحالی کیلئے وکلاء کے لانگ مارچ میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کا حصہ بنے گی او رمیں آصف علی زرداری کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا ۔میاں محمد نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ججز ضرور بحال ہوں گے کوئی طاقت ججوں کی بحالی نہیں روک سکتی ہم وکلاء کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے اور معزول ججوں کی بحالی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ سڑکوں پر نکلےگا۔مزید۔۔۔۔


اے پی ڈی ایم نے ججز کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا
تحریک منظم کرنے کیلئے جلد ہی قومی کانفرنس بلانے کا اعلان ، لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ، نواز شریف دو کشتیوں میں سوار نہ ہو ں ، اپوزیشن میں آنے کا اعلان کر کے تحریک سے وابستہ ہو جائیں ، پرویز مشرف کا مواخذہ کیاجائے ، غریب کو دال اور روٹی نہ ملی تو پاکستان جل جائے گا، پاکستان کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے کی تحریک شروع کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی نے اے پی سی اعلامیہ کا احترام نہیں کیا، اے پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس کے بعد محمود خان اچکزئی ، قاضی حسین احمد اور عمران خان کی پریس کانفرنس ۔مزید۔۔۔۔


میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی ، فیصلہ محفوظ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے لاہور سے داخل کئے گئے ۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔ ریٹرننگ افسر کل فیصلہ کا اعلان کریں گے جبکہ میاں شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حصہ ١٥٤ سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ١٧ مئی تک ملتوی کردی گئی ۔مزید۔۔۔۔
ملک میں کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ ججز کی بحالی تک ہماری جنگ جاری رہے گی ۔میاں شہباز شریف


پاکستان بجلی بحران ۔یکم جون سے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا
وفاقی کابینہ نے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ١٢٠٠ میگا واٹ بجلی فاسٹ ٹریک بنیاد پر پیدا کر نے جبکہ بجلی کی بچت کے لئے یکم جون سے تجارتی مراکز رات ٩ بجے سے بند کرنے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر نے اور سائن بورڈ پر بجلی کی فراہمی کو معطل کر نے سمیت دیگر کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی ہے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔مزید۔۔۔۔


پیپلز پارٹی کے یک طرفہ اقدامات جاری رہے تو مسلم لیگ ن حزب اختلاف میں بیٹھنے سے گریز نہیں کرے گی ۔جاوید ہاشمی
مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے یک طرفہ اقدامات جاری رہے تو مسلم لیگ ن حزب اختلاف میں بیٹھنے سے گریز نہیں کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لئے عوام کی ترجمانی نہیں ہو رہی اس لئے مسلم لیگ ن اقتدار سے علیحدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحال نہ ہوئی تو پوری قوم آمریت میں دفن ہو جائے گی۔مزید۔۔۔۔


مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں اہم اجلاس
ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں آج منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں سیاست کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جس ہمت اور جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال پورے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مستعفی ہونے والے تمام وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر و پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے مرکزی صدر شیخ قیصر محمود کو اپنے کامیاب دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر شیخ قیصر محمود نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں مجلس مشاورت کے سینئر مسلم لیگی رکن مقبول احمد بھٹی کے علاوہ بہت سے اہم مسلم لیگی ارکان بھی شامل تھے۔مزید۔۔۔۔
مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں


میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے ۔شیخ قیصر محمود
جاپان ۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے اور ججز کی بحالی کے سلسلہ میں قائد میاں نواز شریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ١٦ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مفادات کی منڈی لگی ہوئی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک فرد واحد نے ملک اور اس کے اداروں کو اور دوسرے فرد واحد نے ایک سیاسی جماعت کو یرغمال بنا کر بے بس کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تابعداری کا کھیل بھی عروج پر ہے اور پوری قوم کی شدید مخالفت کے باوجود صدر پرویز مشرف کا اقتدار صرف امریکہ کے سہارے چل رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔


میاں نواز شریف نے وزارتوں سے مستعفی ہو کر ١٦ کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے۔رانا ابرار حسین
جاپان ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے وفاقی حکومت میں وزارتوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر کے ١٦ کروڑ عوام کا مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ججز کی بحالی کے ایشو پر پہلے روز کی طرح قائم ہے رانا ابرار حسین نے کہا کہ ہمیں صدر مشرف کی رخصتی،ججز کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور انشااللہ ہم اسی طرح پاکستان کی سالمیت خود مختاری جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے موقف پر قائم رہیں گے ۔مزید۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین واپس جاپان پہنچ گئے ہیں



آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حاجی ابراھیم خان
ٹوکیو ۔پاکستان میں ججوں کی بحالی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک پر آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں سرحد فاؤندیشن جاپان کے صدر حاجی ابراہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور میثاق جمہوریت کے مطابق تمام سنگین مسائل حل کرنے کی پیپلزپارٹی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کے فارمولے پر قومی حکومت کا جو آغاز کیا تھا وہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کے لئے ہے۔مزید۔۔۔۔


پیپلز پارٹی کو آمروں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہئے ۔میاں محمد سلیم
ٹوکیو۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے جنرل سیکٹری میاں محمد سلیم نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو آمروں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہئے کیونکہ جس سیاسی پارٹی نے کسی بھی آمر کا ساتھ دیا عوام نے ان سب کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ابھی سیاست کے میدان میں ناپختہ ہیں جس کی وجہ سے ان کو ملکی مفاد میں فیصلے کرتے ہوئے مشکل پیش آ رہی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور ان کے رفقاء کار کو اپنے پیچھلے ادوار سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔میاں محمد سلیم نے پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔مزید۔۔۔۔

پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو عشائیہ


لاہور ۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت حاجی رانا سرفراز صاحب ( سابق ایم پی ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی مشہور دانشور ، کالم نگار ، ستارہ امتیاز محترمہ بیگم بشریٰ رحمن ( ایم این اے ) تھیں ۔دیگر شرکاء میں ریاض فتحیانہ ( ممبر قومی اسمبلی ) رائے منصب علی ( سابق ایم این اے ) ناصر ارشد میو ( ایم این اے ) رانا محمودالحسن ( ایم این اے) راؤ قیصر ( سابق ایم این اے ) امجد علی میو ( ایم پی اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے ) محترمہ ناصرہ ارشد میو ، چوہدری امجد علی میو ( ایم این اے ) رائے عظیم اللہ ( سابق ایم این اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے) شامل تھے جبکہ عہدیداران میں سے راؤ محمد شبیر ( مرکزی چیف آرگنائیزر) رانا محمد اقبال ( صدر ) راؤ یاسر ( مرکزی نائب صدر ) راؤ عثمان ( مرکزی سیکٹری نشرواشاعت) رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رانا امتیاز ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) راؤ قیصر علی خان ، رانا سلطان احمد خان ، راؤ محمد رفیق اور دیگر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معزیزین شہر شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، مرکزی نائب صدر راؤ یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ یکجا رہی ہے اور اس فیڈریشن نے بہت سے فلاحی کام کروائے ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی اور انشااللہ آئیندہ بھی یہ فیڈریشن اپنے فلاحی کام جاری رکھے گی اور ہمیں امید ہے کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں یہ تنظیم اور زیادہ فعال ہوگی ۔مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اس فیڈریشن کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی استمال کریں ، صدر صوبہ پنجاب رانا امتیاز نے رانا ابرار حسین کی تنظیم میں کوششوں کو سراہا ، محترمہ ناصرہ ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہئے ہم اپنی برادری کی عورتوں کو بھی اس فیڈریشن کے تحت فعال کریں اور انہیں بھی فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں ، رانا قیصر علی خان نے فیڈریشن کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ابھی ہمیں اور کام کرنا ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے ایک پولیٹیکل سیل بنایا جائے جس میں سب لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ ہم لوگ اور زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں، چوہدری امجد علی میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو فیڈریشن کے فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی اور رانا ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا ، رائے عظیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری فیڈریشن کو چاہئے کہ برادری کے بکھرے اور ناراض لوگوں کو یکجا کرے ، رائے منصب علی خان نے اپنے خطاب میں فیڈریشن کے تمام عہدیداران کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ، ممبر قومی اسمبلی ریاض فتحیانہ نے کہا کہ مجھے آپ سب کو یہاں اکھٹا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور میری دعا ہے کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور فلاحی کاموں کو اور زیادہ بھر پور طریقے سے انجام دے انہوں نے رانا ابرار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔
مہمانِ خصوصی بیگم بشریٰ رحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ معزز راجپوتوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو بھی اپنے ساتھ فلاحی کاموں میں شامل کریں اور اپیل کی کہ تمام راجپوت برادری کو اکھٹا کریں۔محترمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر برادری کو دوسری برادری کے کام آنا چاہئے اور راجپوت برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں اور دوسروں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے راغب کریں ، انہوں نے کہا کہ فیڈریش کو اپنی سالانہ کاروائی ، اور اپنی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے گاہے بگاہے اجلاس بلانے چاہیئں،آخر میں انہوں نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ٢٥٠٠٠ ہزار روپے فیڈریشن کو چندہ دینے کا اعلان کیا۔
رانا ابرار حسین نے اپنے خطاب میں تمام عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معزیزین شہر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام عہدیداران کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ فیڈریشن نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے انشااللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔آخر میں رانا ابرار حسین نے تمام معززین عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معززین شہر کو اجرک پہنائی اور فیڈریشن کو ایک لاکھ روپے چندہ کے طور پر پیش کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں



پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے عہدیداران کی طرف سے رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد
پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔معزز عہدیداران میں ، رانا منیر احمد خان ( مرکزی صدر ) ، رانا امتیاز احمد خان ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) ، رانا عبداستار خان ( ایم پی اے و صدر صوبہ سندھ ) ، راؤ محمد شیر خان ( مرکزی چیف آرگنائیزر ) ، محمد عثمان راؤ ( سیکٹری اطلاعات و نشریات ) ، رانا تنویر احمد خان ( ایم این اے و مرکزی راہنما ) ، رائے منصب علی خان ( سابق ایم این اے ) ، راؤ سکندر اقبال خان ( سابق وفاقی وزیر و مرکزی راہنما ) ، راؤ یاسر اقبال خان ( مرکزی نائب صدر ) شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے تمام معززین راجپوت برادری اور رانا صاحب کے حلقہ احباب نے بھی انہیں مبارکباد سے نوازا ہے ۔معزز عہدیداران نے فرداُ فرداُ اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا صاحب اس عہدے کی اہل تھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس ذمہ داراریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن ہوگی ۔ اپنے دعائیہ کلمات میں معزز عہدیداران کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ کی طرح رانا صاحب کی قیادت میں بھی اپنی خدمات کی شمع روشن رکھے گی ۔۔مزید۔۔۔۔


انجمن تاجران لاہور کی جانب سے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد
انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی منیر احمد ، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالرحمن اور دیگر معزز تاجران ، امجد علی ، مبشر منیر ، عثمان غنی ، شاہد منیر ، فیصل نذیر ، احسان خالد ، ارشد ستار ، رضوان ، طلال بٹ ، احمد سعید اور عمران یوسف نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔معزز تاجران نے فرداُ فرداُ اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا صاحب اس عہدے کی اہل تھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس ذمہ داراریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن ہوگی ۔مزید۔۔۔۔

Written by Editor

May 15th, 2008 at 7:17 pm

Posted in Old news