وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دوسری بار اسلام آباد میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کو عالمی معیار کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا چاہتی ہے ا س سلسلے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار آج جمعہ کے روز اسلام آباد میں دفاعی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دوسری بار جمعہ کو اسلام آباد میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ داخلی قومی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کے اس اہم دورے کے موقع پر بلوچستان ، سوات ، فاٹا کی صورتحال کے بارے میں بھی ایک بار پھر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ۔مزید۔۔۔۔
گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریت کوئی نہیں سکھا سکتا ، میرے لئے پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن سب برابر ہیں ۔ میں چاہتا ہوں پیپلز پارٹی اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جو مجھے مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اتروں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نئے گورنر سلمان تاثیر سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سید زاہد حسین نے حلف لیا ۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد، پیپلز پارٹی کے دیگر صوبائی وزراء ، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، پیپلز پارٹی کے قائدین، دانشور، بیوروکریٹس اور پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مزید۔۔۔۔
وزیر اعلی سمیت مسلم لیگ ن کے کسی وزیر ، عہدیدار یا کارکن نے گورنر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی
باجوڑ پر امریکی حملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ حملہ غلطی کا نتیجہ ہو ۔پاکستانی وزیر دفاع احمد مختار
وفاقی وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ جموں پر فائرنگ کا الزام بھارتی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لئے عائد کیا گیا۔باجوڑ پر امریکی حملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ حملہ غلطی کا نتیجہ ہو ۔پاکستان ناٹو اور افغانستان سے مل کر مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے طالبان سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔مزید۔۔۔۔
دنیا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ‘ صدر بش
اسرائیل کے دورے پر آتے ہوئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ دنیا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے کا مطلب مستقبل کی نسلوں سے غداری کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں میں سرفہرست ہے اس لئے دنیا کے امن کی خاطر تہران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔مزید۔۔۔۔

ٹوکیو ۔پاکستان میں مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا اعلان ہوتے ہی یہاں ٹوکیو میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ٹوکیو شہر میں ہر سمت سے مسلم لیگی کارکنان نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی عہدیداران کو مبارکباد دینے کے کے لئے پہنچنا ہوگئے ۔جبکہ اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا کہ یہ حق کی فتح ہے اور مخالفین کا منہہ کالا ہو گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے اور اس سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور میں یہاں اپنے تمام مسلم لیگی کارکنان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امید ہے انشااللہ ججز بھی جلد بحال ہوں گے دیگر عہدیداران میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے سیکرٹری نشرواشاعت محمد قمر ، یوکوہاما کے صدر ملک نور احمد ، مجلس عاملہ کے سینئر رکن مقبول احمد بھٹی اور دیگر سینئر رکن رانا احمد علی ، رانا نواز نے بھی تمام کارکنان کو مبارکباد دی۔مزید۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں اہم اجلاسٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا ٹوکیو میں آج منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں سیاست کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جس ہمت اور جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال پورے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مستعفی ہونے والے تمام وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا ۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر و پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے مرکزی صدر شیخ قیصر محمود کو اپنے کامیاب دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر شیخ قیصر محمود نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں مجلس مشاورت کے سینئر مسلم لیگی رکن مقبول احمد بھٹی کے علاوہ بہت سے اہم مسلم لیگی ارکان بھی شامل تھے۔مزید۔۔۔۔
مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے ۔شیخ قیصر محمودجاپان ۔مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے اور ججز کی بحالی کے سلسلہ میں قائد میاں نواز شریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ١٦ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مفادات کی منڈی لگی ہوئی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ایک فرد واحد نے ملک اور اس کے اداروں کو اور دوسرے فرد واحد نے ایک سیاسی جماعت کو یرغمال بنا کر بے بس کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تابعداری کا کھیل بھی عروج پر ہے اور پوری قوم کی شدید مخالفت کے باوجود صدر پرویز مشرف کا اقتدار صرف امریکہ کے سہارے چل رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔
میاں نواز شریف نے وزارتوں سے مستعفی ہو کر ١٦ کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے۔رانا ابرار حسینجاپان ۔ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے وفاقی حکومت میں وزارتوں سے مستعفی ہو نے کا اعلان کر کے ١٦ کروڑ عوام کا مینڈیٹ کی لاج رکھ لی ہے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ججز کی بحالی کے ایشو پر پہلے روز کی طرح قائم ہے رانا ابرار حسین نے کہا کہ ہمیں صدر مشرف کی رخصتی،ججز کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور انشااللہ ہم اسی طرح پاکستان کی سالمیت خود مختاری جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے موقف پر قائم رہیں گے ۔مزید۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین واپس جاپان پہنچ گئے ہیں
آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حاجی ابراھیم خانٹوکیو ۔پاکستان میں ججوں کی بحالی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک پر آمروں اور ان کی باقیات کو جشن منانے کے بجائے بہت جلد رسوائی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں سرحد فاؤندیشن جاپان کے صدر حاجی ابراہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور میثاق جمہوریت کے مطابق تمام سنگین مسائل حل کرنے کی پیپلزپارٹی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کے فارمولے پر قومی حکومت کا جو آغاز کیا تھا وہ پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کے لئے ہے۔مزید۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کو آمروں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہئے ۔میاں محمد سلیمٹوکیو۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے جنرل سیکٹری میاں محمد سلیم نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو آمروں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہئے کیونکہ جس سیاسی پارٹی نے کسی بھی آمر کا ساتھ دیا عوام نے ان سب کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ابھی سیاست کے میدان میں ناپختہ ہیں جس کی وجہ سے ان کو ملکی مفاد میں فیصلے کرتے ہوئے مشکل پیش آ رہی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور ان کے رفقاء کار کو اپنے پیچھلے ادوار سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔میاں محمد سلیم نے پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے نائب صدر رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔مزید۔۔۔۔
ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل ، ٢٣ مئی کو قرآن خوانی کا اہتمامٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی نئی عمارت کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے نئی عمارت میں منتقلی سےقبل مورخہ ٢٣ مئی بروز جمعہ صبح ١٠ بجے تا ١٢ بجے دوپہر تک قرآن خوانی کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔سفارتخانہ پاکستان کے تھرڈ سیکرٹری سراج احمد خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جاپان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت فرما کر پاکستان کی خوشحالی ، استحکام و ترقی اور مشن کی کامیابی کی دعا میں شرکت کریں۔یاد رہے کہ ٢٠٠٦ میں نئے سفارتخانہ پاکستان کی تعمیر کے فیصلہ کے بعد گذشتہ سال سے نئی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اب جاپان میں نئی اور جدید عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔امکان ہے کہ منصوبے کے مطابق اگلے ماہ جون میں سفارتخانہ پاکستان نئی عمارت میں باظابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دے گا۔مزید۔۔۔۔
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن کی رانا ابرار حسین سے ملاقاتٹوکیو۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن نے یہاں ایواسکی سٹی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ایک ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ایسوسی ایشن “ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسڑڈ ) “ کے تفصیلی تعارف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کی ایک ایسی واحد تنظیم ہے جو حکومت جاپان کے متعلقہ ادارے سے باقاعدہ منظور شدہ ہے۔حکومت جاپان اور جاپانی عوام سے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا اور پاکستانی ادب و ثقافت سے جاپانی عوام اور حکومت کو روشناس کرانا ایسوسی ایشن کے بنیادی اغراض و مقاصد میں شامل ہے۔ملک حبیب الرحمن نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر بھی مبارکباد پیش کی۔مزید۔۔۔۔

لاہور ۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معززین شہر کو ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت حاجی رانا سرفراز صاحب ( سابق ایم پی ) نے کی جبکہ مہمان خصوصی مشہور دانشور ، کالم نگار ، ستارہ امتیاز محترمہ بیگم بشریٰ رحمن ( ایم این اے ) تھیں ۔دیگر شرکاء میں ریاض فتحیانہ ( ممبر قومی اسمبلی ) رائے منصب علی ( سابق ایم این اے ) ناصر ارشد میو ( ایم این اے ) رانا محمودالحسن ( ایم این اے) راؤ قیصر ( سابق ایم این اے ) امجد علی میو ( ایم پی اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے ) محترمہ ناصرہ ارشد میو ، چوہدری امجد علی میو ( ایم این اے ) رائے عظیم اللہ ( سابق ایم این اے) شاہد محمود خان ( ایم پی اے) شامل تھے جبکہ عہدیداران میں سے راؤ محمد شبیر ( مرکزی چیف آرگنائیزر) رانا محمد اقبال ( صدر ) راؤ یاسر ( مرکزی نائب صدر ) راؤ عثمان ( مرکزی سیکٹری نشرواشاعت) رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رانا امتیاز ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) راؤ قیصر علی خان ، رانا سلطان احمد خان ، راؤ محمد رفیق اور دیگر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور معزیزین شہر شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، مرکزی نائب صدر راؤ یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ یکجا رہی ہے اور اس فیڈریشن نے بہت سے فلاحی کام کروائے ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی اور انشااللہ آئیندہ بھی یہ فیڈریشن اپنے فلاحی کام جاری رکھے گی اور ہمیں امید ہے کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں یہ تنظیم اور زیادہ فعال ہوگی ۔مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اس فیڈریشن کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی استمال کریں ، صدر صوبہ پنجاب رانا امتیاز نے رانا ابرار حسین کی تنظیم میں کوششوں کو سراہا ، محترمہ ناصرہ ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہئے ہم اپنی برادری کی عورتوں کو بھی اس فیڈریشن کے تحت فعال کریں اور انہیں بھی فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لئے کہیں ، رانا قیصر علی خان نے فیڈریشن کے فلاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ابھی ہمیں اور کام کرنا ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے ایک پولیٹیکل سیل بنایا جائے جس میں سب لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ ہم لوگ اور زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں، چوہدری امجد علی میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو فیڈریشن کے فلاحی کاموں پر مبارکباد پیش کی اور رانا ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا ، رائے عظیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری فیڈریشن کو چاہئے کہ برادری کے بکھرے اور ناراض لوگوں کو یکجا کرے ، رائے منصب علی خان نے اپنے خطاب میں فیڈریشن کے تمام عہدیداران کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ، ممبر قومی اسمبلی ریاض فتحیانہ نے کہا کہ مجھے آپ سب کو یہاں اکھٹا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور میری دعا ہے کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن اسی طرح پھلتی پھولتی رہے اور فلاحی کاموں کو اور زیادہ بھر پور طریقے سے انجام دے انہوں نے رانا ابرار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ۔
مہمانِ خصوصی بیگم بشریٰ رحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ معزز راجپوتوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو بھی اپنے ساتھ فلاحی کاموں میں شامل کریں اور اپیل کی کہ تمام راجپوت برادری کو اکھٹا کریں۔محترمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر برادری کو دوسری برادری کے کام آنا چاہئے اور راجپوت برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں اور دوسروں کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے راغب کریں ، انہوں نے کہا کہ فیڈریش کو اپنی سالانہ کاروائی ، اور اپنی کاوشوں سے آگاہ کرنے کے لئے گاہے بگاہے اجلاس بلانے چاہیئں،آخر میں انہوں نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ٢٥٠٠٠ ہزار روپے فیڈریشن کو چندہ دینے کا اعلان کیا۔
رانا ابرار حسین نے اپنے خطاب میں تمام عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معزیزین شہر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام عہدیداران کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ فیڈریشن نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے انشااللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔آخر میں رانا ابرار حسین نے تمام معززین عہدیداران ، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور معززین شہر کو اجرک پہنائی اور فیڈریشن کو ایک لاکھ روپے چندہ کے طور پر پیش کئے جس پر فیڈریشن کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ کی تمام تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے عہدیداران کی طرف سے رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکبادپاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔معزز عہدیداران میں ، رانا منیر احمد خان ( مرکزی صدر ) ، رانا امتیاز احمد خان ( سابق ضلع ناظم قصور و صدر صوبہ پنجاب ) ، رانا عبداستار خان ( ایم پی اے و صدر صوبہ سندھ ) ، راؤ محمد شیر خان ( مرکزی چیف آرگنائیزر ) ، محمد عثمان راؤ ( سیکٹری اطلاعات و نشریات ) ، رانا تنویر احمد خان ( ایم این اے و مرکزی راہنما ) ، رائے منصب علی خان ( سابق ایم این اے ) ، راؤ سکندر اقبال خان ( سابق وفاقی وزیر و مرکزی راہنما ) ، راؤ یاسر اقبال خان ( مرکزی نائب صدر ) شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے تمام معززین راجپوت برادری اور رانا صاحب کے حلقہ احباب نے بھی انہیں مبارکباد سے نوازا ہے ۔معزز عہدیداران نے فرداُ فرداُ اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا صاحب اس عہدے کی اہل تھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس ذمہ داراریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن ہوگی ۔ اپنے دعائیہ کلمات میں معزز عہدیداران کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ کی طرح رانا صاحب کی قیادت میں بھی اپنی خدمات کی شمع روشن رکھے گی ۔۔مزید۔۔۔۔
انجمن تاجران لاہور کی جانب سے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکبادانجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی منیر احمد ، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالرحمن اور دیگر معزز تاجران ، امجد علی ، مبشر منیر ، عثمان غنی ، شاہد منیر ، فیصل نذیر ، احسان خالد ، ارشد ستار ، رضوان ، طلال بٹ ، احمد سعید اور عمران یوسف نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔معزز تاجران نے فرداُ فرداُ اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا صاحب اس عہدے کی اہل تھے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس ذمہ داراریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ رانا ابرار حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن ہوگی ۔مزید۔۔۔۔





















