Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 2 3 4 5 ... 229
January 3rd, 2009   

مورخہ ٢ جنوری ٢٠٠٩ کا تصویری اخبار








جنوبی وزیرستان میں 2009 کے دو دنوں میں دوسرا امر یکی میزائل حملہ ‘4 مقامی طالبان جاں بحق‘ 3زخمی
جنوبی وزیرستان کے علاقے سلطانہ میں جمعہ کو ایک سرکاری پرائمری سکول پر امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 4مقامی طالبان جاںبحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مقامی اور ’پنجابی‘ طالبان بتائے جاتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو دس بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا سے تین کلومیٹر دور مغرب کی جانب میدان نارائی کے علاقے سلطانہ میں امریکی جاسوس طیاروں سے دو میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مقامی اور ’پنجابی‘ طالبان شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جاںبحق ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی عرب شامل نہیں ہےمزید۔۔۔۔۔


بڑھکوں کا جواب بڑھکوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے دیں گے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان میں پرویز مشرف کی حکومت ہوتی تو بش کی ایک کال پر لیٹ جانے والا کبھی چھ دھماکے نہ کرتا ۔ہم میڈ ان پاکستان ہیں اگر میڈ ان پاکستان نہ ہوتے تو پاکستان کبھی نیوکلیئر طاقت نہ بن سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کارگل ایڈونچر نہ کرتے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل اب تک حل ہو چکے ہوتے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ آج ملک کی مجموعی صورتحال اچھی نہیں ہے ہمیں معاملات کو قومی جذبہ کے ساتھ حل کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8 سال کے دوران پاکستان کی معیشت تباہ کردی گئی اتنے مسائل پیدا کئے گئے کہ سمیٹے نہیں جارہے ۔ پاکستان کی خود مختاری کی دھجیاں بکھیر دی گئیں آج پاکستان کی خود مختاری بھی دوسروں کی مرہون منت ہے ۔ پرویز مشرف کو قومی اسمبلی میں بلا کر ان سے جواب طلبی کی جانی چاہیئے۔مزید۔۔۔۔۔


دسمبر 2009 ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا پا لیا جائے گا ، راجہ پرویز اشرف
پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے یقین ظاہر کی ہے کہ دسمبر 2009 ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا پا لیا جائیگا ۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی زاہدان کے راستے کوئٹہ تک پہنچائی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک منصوبہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی شروع کیا جارہاہے جس میں ایک آئی پی پی ایران کی جانب سے پاکستانی سرحد پر ایک گیس سے چلنے والا پلانٹ لگائے گا جس سے پاکستان کو بجلی ملے گی ۔مزید۔۔۔۔


بھارتی وزیر خارجہ نے پہلی بار پاکستان کو ممبئی حملوں کے ثبوت فراہم نہ کرنے کا اعتراف کرلیا
بھارت کے وزیر خارجہ پر ناب مکھر جی نے پہلی بار ممبی حملوں کے ثبوت فراہم نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک ثبوت فراہم کرنے کا سوال ہے تو وہ بھی دیئے جائیں گے، ہم نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ پر ناب مکھرجی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کا جو مطالبہ کیا ہے اس کے بارے میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ’ ہم نے تناؤ بڑھایا ہی نہیں، تو پھر کمی کا سوال کہاں ہے،مزید۔۔۔۔۔


غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ‘ شہداء کی تعداد420سے تجازو کر گئی، دو ہزار زخمی
غزہ کی پٹی میں گزشتہ پانچ روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک 420فلسطینی شہید دوہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین سو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔جارحیت میں اب تک درجنوں مساجد ،سینکڑوں مکانات اور سرکاری و غیر سر کاری عمارات کو بھی مسمار کیا جا چکا ہے۔ آج قابض اسرائیلی جنگی طیاروں خان یونس کے شہر میں بمباری کی جس سے چار فلسطینی شہید ہو گئے۔مزید۔۔۔۔۔
















































































































































Posted by Editor as daily photo news at 10:50 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 4 5 ... 229
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース