Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 2 3 4 ... 229
January 4th, 2009   

مورخہ ٣ جنوری ٢٠٠٩ کا تصویری اخبار








پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں ملک کی بقاء کیلئے وکلاء کے لانگ مارچ میں شریک ہو۔ میاں نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ معزول عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء کا لانگ مارچ ملک کی بقاء کیلئے ضروری ہے میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسے بھرپور شرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اگر برقرار رہے تو ملک کا مستقبل اچھا نہیں دیکھ رہا ۔ ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا آصف علی زرداری اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے معزول ججوں کو 2نومبر 2007ء کی پوزیشن پر بحال کریں ۔ پپرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دینے کی بجائے ان سے ایسا سلوک کیا جائے جو دوسروں کیلئے عبرت کی مثال ہو۔ غلام عدالتیں آمروں کا احتساب نہیں کرسکتیں ۔ میثاق جمہوریت پر عمل کرکے آئندہ نسلوں کو خوشحالی دی جاسکتی ہے۔ مجید نظامی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ مسلم لیگوں کے ادغام کے حوالے سے میرٹ پر فیصلہ کریں۔مزید۔۔۔۔۔


پاکستان کے ہر ممکن تعاون کے باوجود بھارت کا رویہ مثبت نہیں ہے
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ممکن تعاون کے باوجود بھارت کا رویہ مثبت نہیں ہے انہوں نے یہ بات یہاں ایرانی صدر کے خصوصی ایلیچی غلام حسین نوظہری سے ملاقات میں کہی ۔ ایرانی صدر کے ایلچی نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا قیام سب کے مفاد میں ہے اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ۔ ایرانی ایلچی نے ایرانی صدر کی جانب سے صدر زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی ۔مزید۔۔۔۔


ملک مڈٹرم انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک مڈٹرم انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا جماعت اسلامی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے مرحلہ و ار کے بجائے یکمشت فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کارکردگی کا اعلان کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوںکو قومی ایشوز کے بارے میں اعتماد میں لیا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں وزارت بہبود آبادی کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہونے کیا۔ وزارت کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کو بہبود آبادی کے منصوبوں اور اہداف سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ وزیر بہبود آبادی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور وزارت کے وفاقی سیکرٹری نے وزیراعظم کو بہبود آبادی کے حوالے سے وزارت کی کارکردگی اور درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔مزید۔۔۔۔۔


ممتاز بھٹو نظربند ، حکومت نے ایک سازش کے تحت مجھے نظر بند کیاہے ، ممتاز بھٹو
سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما ممتاز بھٹو کا دعویٰ ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل بھی وہی ہیں جو مرتضی بھٹو کے قاتل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ان کے خلاف سازش کر رہی ہے جس کے تحت انہیں نظر بند کیاگیاہے ۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ مبینہ طور پر کلفٹن تھانے میں کوئی مقدمہ دائر کیاگیاہے کہ ایک سندھی اخبار کے دفتر پر فرنٹ کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے ۔ جس کے الزام میں انہیں گرفتار کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں دکھائے بس اتنا کہا ہے کہ اوپر سے احکامات آئے ہیں ۔مزید۔۔۔۔۔


ملک میں گیس بحران برقرار، 25 سوسے زائد کارخانوں کو فراہمی بند
لاہور،پشاور، کوئٹہ اور روالپنڈی سمیت ملک بھرمیں گیس کا بحران ہفتہ کے روز بھی برقرار رہا اور گیس کی طلب اور رسد میں فرق700 ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ گھریلو صارفین تو اس صورت حال سے پریشان ہیں ہی لیکن لاہور،فیصل آباداورملتان سمیت دیگر شہروں کے 25 سو سے زائد صنعتی یونٹوں کوبھی کئی روزسے گیس کی فراہمی بند ہے۔کئی علاقوں میں گھریلو صارفین ، ہوٹلوں اور تندوروں کے مالکان لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ اس صورت حال سے نہ صرف پیداواری عمل اور برآمدات بری طرح متاثر ہورہی ہیں بلکہ بڑی تعداد میں محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔مزید۔۔۔۔۔





























































































Posted by Editor as daily photo news at 10:14 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 4 ... 229
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース