Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 ... 187 188 189 190 191 ... 229
June 26th, 2008   

مورخہ ٢٤ جون ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار




وزیراعظم کی سپریم کورٹ سے اپیل کا فیصلہ آنے تک ١٢٣ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواستیں
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ ١٢٣ کے ضمنی انتخابات نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل کافیصلہ آنے تک ملتوی کر دئے جائیں ۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ سے وفاقی حکومت باضابطہ درخواست کرے گی ۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں میں انہوں نے کہاکہ بے حد دکھ اور افسوس ہواہے کہ نواز شریف کو نا اہل قرار دیاگیاہے ۔ قوم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بہت بڑی قیمت دی ہے ۔ ایک ایک رکن ان کی بھرپور جدوجہد ہے ۔ ہم نے عوام کو عزت اور اسکا راج قائم کرنا ہے ۔ طاقت کے اصل سرچشمہ اس ہاوس ، آئین کو طاقتور اور اداروں کو مضبوط عدلیہ اور میڈیا کو آزاد کرنا ہے ۔مزید۔۔۔۔


اگر موجودہ جج برقرار کھے گئے تو ہمارا اتحاد کوئی بھی شکل اختیار کر سکتا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فنانس بل میں ججوں کی تعداد میں اضافے کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کسی قسم کی تجویز یا رضا مندی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ اس سلسلے میں ہم نے کوئی تجویز دی نہ رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ یہ بات پیپلز پارٹی والوں نے خواہ مخواہ ہم سے منسوب کر کے جواز پیدا کرنے اور عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہمارا واضح موقف ہے کہ ہم موجودہ ججوں کو کسی صورت نہیں مانتے اگر ان کی موجودگی برقرار رکھی گئی تو پھر ہمارا اتحاد کوئی بھی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔مزید۔۔۔۔


پاکستانی قوم نواز شریف کو انتخابات کے لیئے نا اہل قرار دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کو سختی سے مسترد کرتی ہے ۔شیخ قیصر محمود
ٹوکیو ، جاپان ( پ ر ) پاکستانی قوم قائد مسلم لیگ نواز شریف کو انتخابات کے لیئے نا اہل قرار دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کو سختی سے مسترد کرتی ہے جو نواز شریف کو عدلیہ کی بحالی کے لیئے کی جانیوالی کوششوں میں حصہ لینے کی سزا کے طور پر دیا گیا ہے ،یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افیئر کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود جاپان میں مسلم لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی،شیخ قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ کی ضرورت جنتی آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی لیکن پوری قوم دیکھ لے گی کہ نواز شریف کو قومی سیاست سے باہر رکھ کی پرویز مشرف اور انکے حواریوں نے انتہائی سنگین غلطی کی ہے جس کا نقصان پورے ملک کو ہو گا،شیخ قیصر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کرے گی ،اس موقع پر مسلم لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک نور محمد اور نائب صدر رانا ابرار نے بھی لیگی کارکنوں سے خطاب کیا۔مزید۔۔۔۔


آڈیو ٹیپ موجود ہے جس میں ایک حکمران پی سی او ججز کو ہدایت دے رہا ہے ،مسلم لیگ ( ن ) نے آزاد عدلیہ کے لیے پارلیمنٹ سے استعفوں اور پنجاب حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں اور پنجاب حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ایک اور آڈیو ٹیپ ہے جس میں ایک حکمران پی سی او کے ججز کو ہدایت دے رہا ہے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف عدلیہ کے فیصلے کے تناظر میں قومی اسمبلی میں تفصیلی خطاب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل ایک ایک جماعت اپنی پالیسی واضح کرے ۔مزید۔۔۔۔


پی سی او ججز مشرف کے پروردہ ہیں مسلم لیگ ن انہیں غیر آئینی سمجھتی ہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب
مسلم لیگ (ن )نے پی سی او ججز پر عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ارکان پارلیمنٹ پی سی او ججوں کو غیر آئینی سمجھتے ہیں اس لیے ان کے سامنے کوئی اپیل نہیں کریں گے، منگل کو یہاں قومی اسمبلی سے مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی کے واک آؤٹ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنما اور قومی اسمبلی میں قائم مقام پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار نے کہا کہ ان کی جماعت روز اول سے سمجھتی ہے کہ پی سی او ججز آئینی اور قانونی ججز نہیں ہیں اور یہ کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا ٹوپی ڈرامہ ہے جو قوم سے کھیلا جا رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔


وزیر اعظم سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا اعلان واپس لیں ورنہ مشترکہ حکومت قائم نہیں رہے گی ، فضل الرحمان کی دھمکی
جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دھمکی دی ہے کہ وزیر اعظم نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان واپس نہیں لیا تو مشترکہ حکومت قائم نہیں رہے گی ۔ ایوان میں متنازعہ امور اٹھانا مصلحت اور ملک دونوں کے مفاد کے خلاف ہے۔ قومی اسمبلی میں منگل کو اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سزائے موت کو ختم کرنا تو عدلیہ کا نظام ختم کر دیا جائے ۔ کسی کو بھی سزائے موت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔مزید۔۔۔۔


حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کو ایک دوسرے پر تنقید سے گریزکرنا چاہیے، شیری رحمان
وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کو ایک دوسرے پر تنقید سے گریزکرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن نے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے ہم آہنگی چاہتے ہیں۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت اپنے اتحادیوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے جمہوریت کی نفی ہو اور نہ ہی میاں نواز شریف کے انتخابات پر کوئی قدغن لگانے کا سوچا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے راہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ تحمل سے کام لیں۔مزید۔۔۔۔


نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ قابل افسوس ہے ۔ شیخ قیصر محمود
ٹوکیو ٢٣ جون ، آواز حق ۔۔پاکستان مسلم لیگ نون جاپان کے چیف آرگنائزر و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ، میاں صاحب کو نااہل قرار دینا قابل افسوس واقعہ ہے ، پی سی او ججز مشرف کا دفاع کر رہے ہیں اور یہ صرف ڈوبتے کع تنکے کا سہارا والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی عارضی سہارا کارآمد نہیں ہوگا ،حق کا آنا ٹھر چکا ہے اور باطل کا جانا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آزاد عدلیہ کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ سازشی ذہن کا فیصلہ ہے جو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔انہیں جاننا چاہئے کہ اب پوری قوم میاں برادران کے ساتھ ہے ۔مزید۔۔۔۔


ہم چوہدری شاہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔رانا ابرار حسین
ٹوکیو ، ٢٣ جون ، آواز حق ۔۔پاکستان مسلم لیگ نون جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے آج اپنے ایک بیان میں پاک جاپان نیوز کے بانی و چیف ایگزیکٹیو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک جاپان نیوز کے بانی و چیف ایگزیکٹیو جناب چوہدری شاہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو جاپان کی صحافت میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق کی بات کو حق کہنا اور اس کو ہر حالت میں شائع کرنا ان کی بے باکی اور جرات کا اظہار ہے جسے ہم سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک پہنچ کر وہاں کے لوگوں کی صحافت میں حوصلہ افزائی کسی جہاد سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر صحافی مجاہد ہوتا ہے جو اپنے قلم کو ملک و قوم کی امانت سمجھتے ہوئے استمال کرے ۔ مسلم لیگ نون جاپان کی مرکزی قیادت شیخ قیصر محمود ، ملک نور اعوان سمیت تمام مسلم لیگی ان کی صحافتی خدمات کا احترام کرتے ہیں اور صحافتی جہاد میں“ آواز حق “ بھی ان کے شانہ بشانہ ہے۔مزید۔۔۔۔


پیپلز پارٹی بڑی تیزی سے اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹی بنتی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان
اسلام آباد ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو آئینی پیکیج کے بغیر ججوں کا بحال کرنا چاہتی تھیں۔ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر تیزی سے ابھر رہا ہے کہ پیلز پارٹی بڑی تیزی سے اسٹیبلیشمنٹ کی پارٹی بنتی جا رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کی بطور گورنر پنجاب تقری پر پارٹی میں اختلافات ہیں لیکن ان اختلافات کے باوجود قائدین کوئی توجہ نہیں دے رہے۔مزید۔۔۔۔


ہائی کورٹ کا فیصلہ ملک و قوم کے خلاف ہے ہم اسے تسلیم نہیں کرتے ۔ رانا ابرار حسین
توچی گئی ، جاپان ۔٢٣ جون ۔مسلم لیگ نواز جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کا فیصلہ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ کہ یہ فیصلہ سیاسی اور سازشی ہے ، میاں نواز شریف کو ضمنی انتخابات میں نااہل قرار دینا پی سی اوز ججز اور مشرف گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد ملک کو مزید انتشار میں دھکیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم اصلی ججوں کی بحالی کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرف کو بھگانے کی تحریک مزید تیز کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آمریت کی اس شکل ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ عدلیہ آزاد نہیں ہے۔مزید۔۔۔۔


پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کی طرف سے مشرف کو ناپسندیدگی میں اول آنے پر مبارکباد
ٹوکیو ، پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد نے بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق ناپسندیدگی میں اول آنے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی عنقریب مشرف کو اپنی قوم سے اور ملک سے غداری کے خوفناک انجام سے نوازے گا کیونکہ اب امریکہ کو مشرف جیسے ملک و قوم کے غدار کی ضرورت نہیں رہی ۔مزید۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری کی جنرل پرویز کیانی سے اپیل
ٹوکیو ،پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد نے جنرل پرویز کیانی سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مشرف کا فوری کورٹ مارشل کریں اور مشرف کو فوج اور ملک و قوم سے غداری پر فوراُ حراست میں لے کر اس پر فوجی قوانین کے مطابق غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور اس کو قرار داد واقع سزا دی جائے تاکہ فوج کا پاکستانی قوم میں وقار بحال ہو۔مزید۔۔۔۔


حمزہ شہباز شریف کو ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔رانا عابد محمود ،محمد ریاض خان ،قدیر مغل
توچی گئی، جاپان ۔نمائندہ آواز حق ۔پاکستان مسلم لیگ توچی گئی کے صدر رانا عابد محمود ، نائب صدر محمد ریاض خان ، آرگنائزر قدیر مغل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حمزہ شہباز شریف کو بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی بننے اور آج حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے آج اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ہے۔قدیر مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اللہ تعالٰی کے شکر گذار ہیں کہ اس کے کرم سے پہ در پہ خوشیاں نصیب ہو رہی ہیں۔مسلم لیگ جاپان کا ہر رکن اس خوشی کی گھڑیوں میں میاں خاندان کے ساتھ اظہار محبت کر رہا ہے۔مزید۔۔۔۔



میاں نواز شریف ہی ملک میں اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں ۔ شیخ قیصر محمود
مشرف ، احمد مختار اور کرزئی بش کے ٹاؤٹ ہیں ۔رانا ابرار حسین
جامعہ حفظہ کے اندر ہونے والے ظلم کی سزا مشرف کو ضرور ملے گی ۔ملک محمد نور اعوان
ٹوکیو ، ٢٢ جون ( نمائندہ خصوصی آواز حق )پاکستان مسلم لیگ نون کی شی زوکا کین برانچ کے زیر اہتمام آج ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راجہ امتیاز نے کی جبکہ اس اجلاس کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر و سیکرٹری انٹر نیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود تھے۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جاپان میں مسلم لیگ نون کے مرکزی قائد شیخ قیصر محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں اور انہوں نے کبھی بھی کسی آمر سے ڈیل نہیں کی اور نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ ہی جھکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کے سلسلہ میں ہامری پالیسی جو الیکشن سے پہلے تھی وہی الیکشن کے بعد بھی قائم ہے اور میاں صاحب اب بھی ججز کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں لیکن دوسری طرف اعلان مری کے مطابق حکمران ایگزیکٹیو آرڈر کے زریعہ سے ججز کی بحالی سے نطریں چرا رہے ہیں اور اگر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا تو ہم پیپلز پارٹی سے اتحاد توڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس واحد لیڈر نواز شریف ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک امریکی سروے کے مطابق ٨٥ فیصد لوگ مسلم لیگ نواز کو پسند کرتے ہیں اس لئے ہمیں کوئی مشکل نہیں، اگر آج بھی دوبارہ انتخابات کرائے گئے تو مسلم لیگ دو تہائی اکثریت سے ووٹ حاصل کرے گی۔جلسہ سے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر قوم کو پہلے سے زیادہ یکجہتی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ٦٠ سال پہلے ہم ایک قوم تھے ، متحد تھے اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ہم نے اپنا پیارا ملک پاکستان حاصل کیا اس وقت نہ ہی ہمارے پاس ٹینک تھے اور نہ توپیں تھیں اور نہ ہی فوج موجود تھی لیکن ہم متحد تھے۔ مگر جب اسی قوم نے منتشر ہونا شروع کیا تو تو تمام فوجی قوت کے باوجود ١٩٧١ میں آدھا ملک گنوا دیا ۔ اس لئے قوم کو یکجا اور متحد رہنا چاہئے کیونکہ جو قومیں یکجا اور متحد نہ رہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرت مند اور باکردار قیادت ہی ملک کی سالمیت اور بقاء کی جنگ لڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرنیلوں نے ملک نہیں بنایا بلکہ اس ملک پاکستان کو مسلم لیگ کے سیاستدانوں نے بنایا ہے اور اپنی عزت اور غیرت کا سودا نہیں کیا۔ آج کل مشرف اور احمد مختار نے قوم کو بے غیرت بنانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے غیرت قومیں کبھی بھی زندہ نہیں رہتیں۔انہوں نے کہا کہ اس قوم نے انگریز کو تو بھگا دیا لیکن اس کے پٹھو اور ٹاؤٹ اب بھی مشرف اور احمد مختار کی شکل میں موجود ہیں ، انہیں بھگانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ٹھیک ہوجائیں ورنہ مسلم لیگ بھی دما دم مست قلندر کرنا بہت اچھی طرح جانتی ہے۔انہوں نے کرزئی کو بھی خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کرنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں ، افغان فورسز تو اپنے ملک کی حفاظت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتیں یہ کیا خاک پاکستان کے اندر آئیں گی انہوں نے کہا کہ کرزئی احسان فراموش انسان ہیں ، جس محسن نے تین سال سے تیس لاکھ افغانوں کو پناہ دی اُسی کا گھر اجاڑنے کی بات کر رہے ہیں ۔ جلسہ سے مرکزی سینئر نائب صدر ملک نور اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ حفظہ کے اندر جو ظلم و ستم ہوا اس کی سزا مشرف اور اس کے حواریوں کو ضرور ملے گی انہوں نے کہا کہ جوتوں سمیت لال مسجد اور جامعہ حفظہ کے اندر داخل ہونے والوں کو کوئی خوف خدا نہ تھا ، صرف خوف مشرف تھا۔ معصوم بچیوں کا قتل عام اور قرآن کی بے حرمتی کرنے کے بعد مشرف نے محفل رقص منائی جو بے غیرتی کی انتہائی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشرف کو کیفرکردار پہنچا کر دم لیں گے۔جلسہ سے صدر کھانا گاوا کین وسیم کمبوہ ، صدر اباراکی کین سعید احمد بھٹی ، صدر شی زوکا راجہ امتیاز جنجوعہ ، صدر توچی گئی رانا عابد محمود ،سیکرٹری جنرل گما کین منظم اظہر حسین ، نائب صدر شی زوکا ناصر چیمہ ، جنرل سیکرٹری شی زوکا سید قمر احمد ، قدیر مغل اور دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔جلسہ کے آخر میں شی زوکا کین کے تمام عہدیداران کو چیف آرگنائزر شیخ قیصر محمود نے اپنے دست مبارک سے ان کے عہدوں کے نوٹیفیکیشن جاری کئے ۔اطلاعات کے مطابق جلسہ میں مقامی لیگی ارکان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
جلسہ کی مکمل تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں




پاکستان مسلم لیگ جاپان کی حمزہ شہباز شریف کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد
گماکین ، جاپان ۔پاکستان مسلم لیگ جاپان گماکین کے عہدہداران اور ورکرز کی میٹنگ کا آج انعقاد کیا گیا ہے جس میں محمد نوید ، رانا صنم ، منظم اظہر حسین ، ملک اعجاز ، بابر رفیق ، ملک زوالفقار احمد ، فضل باری ڈار اور متعدد کارکنان نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں قائد میاں نواز شریف کی کوششوں اور انتھک محنت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور میاں حمزہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی حلقہ ١١٩ سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تما کارکنان میاں حمزہ شہباز شریف کو بلا مقابلہ قومی اسمبلی کا ممبر ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مزید۔۔۔۔





جاپان میں رہنے والے مسلم لیگی ہمت نہ ہاریں جلد خوشخبری ملنے والی ہے اور قوم آزاد ہونے والی ہے ، آمریت ہمیشہ کے لئے دم توڑ دے گی۔ جاوید ہاشمی
کھانا گاوا ، جاپان ٢٠ جون ( نمائیندہ آواز حق ) ۔ مسلم لیگ جاپان کھانا گاوا کین کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھانا گاوا کین میں ایک مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح بھی شامل تھا۔دفتر کا افتتاح چیف آرگنائزر مسلم لیگ جاپان و سیکرٹری انٹر نیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود ، سینئر نائب صدر ملک نور اعوان ، مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے مشترکہ طور پر کیا اور دعا کی گئی ۔اجلاس میں تمام صوبائی قیادت نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کے اجتماع سے مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ جاپان میں رہنے والے ہمارے مسلم لیگی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں اور میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ صبر اور ہمت سے رہیں ، قوم عنقریب خوشخبری سنے گی اور آمریت ہمیشہ کے لئے دم توڑ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم سُرخرو ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگوں کا ساتھ ہمارے حوصلے بلند کئے ہوئے ہے اپنے ٹیلی فونک خطاب کے اختتام پر مخدوم جاوید ہاشمی نے پُر جوش نعرے لگوائے، پاکستان زندہ باد ، میاں نواز شریف پائیندہ باد ۔ تمام کارکنان نے ان کے نعروں کا جواب اسی پُرجوش انداز سے دیا جس سے اجلاس میں بہت جوش و خروش پیدا ہو گیا اور کارکنان جذباتی ہوگئے۔کارکنان سے نے شیخ قیصر محمود نے بھی خطاب کیا انہوں نے سب کو یکجہتی پیدا کرنے اور خلوص نیت سے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ نواز شریف جیسا قائد اس وقت پاکستان میں نہیں ہے۔اجلاس سے سینئر نائب صدر ملک نور اعوان ، مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، توچی گی کے صدر رانا عابد محمود اور شی زوکا کے جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔مزید۔۔۔۔
اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھنے کے لئے کلک کریں


پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سپین میں لوکل باڈی کی ری آرگنائزیشن کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ۔ شیخ قیصر محمود
ٹوکیو ، جاپان ۔( آواز ۔ حق ) سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل آفیئر پی ایم ایل نواز شیخ قیصر محمود نے پاکستان مسلم لیگ سپین میں پارٹی کو ری آرگنائزیشن کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔جس کے مطابق نائب صدر رانا ابرار حسین اور ملک نور اعوان ( سینئر نائب صدر ) جلد سپین کا دورہ کریں گے اور وہاں جاکر کارکنان مسلم لیگ سے خطاب کریں گے اور کارکنان اور لوکل رہنماؤں سے ،لاقات کر کے اپنی انکوائری رپورٹ سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفیئر شیخ قیصر محمود کو پیش کریں گے ۔کمیٹی کی انکوائری رپورٹ پر شیخ قیصر محمود سپین کی لوکل باڈی کمیٹی کو ری آرگنائز کرنے میں میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار صدر انٹرنیشنل آفیئر کی تائید بھی حاصل ہے۔مزید۔۔۔۔



گنما کین میں مسلم لیگ کی تنطیم سازی مہم کا آغاز ، منظم اظہر حسین اور رانا صنم کی مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات
ٹوکیو ، جاپان ۔١٧ جون ( نمایندہ آواز حق ) گنما کین کے مسلم لیگی کارکنان نے آج مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے جس میں توچی گئی کے آرگنائزر قدیر مغل اور صدر مسلم لیگ توچی گئی رانا عابد محمود بھی شریک تھے ۔ کارکنان نے عوامی رابطہ مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اب تک انہیں ساقی ، اُتا ، تھاکا سائی میں مختلف مسلم لیگی ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے اور مزید رابطوں کے بعد اسی ہفتہ کے آخر میں صوبائی باڈی مکمل کر لی جائے گی ۔ رانا ابرار حسین نے منظم اظہر حسین کو گنما کین میں مسلم لیگ کو آرگنائز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے اور رانا صنم کو ان کی معاونت کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ رانا ابرار حسین نے کارکنان کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں بشر طیکہ وہ ملک و قوم کی سربلندی کے جذبے سے سرشار ہو اور مسلم لیگ کا جانثار ہو اور میاں نواز شریف کا جیالا ہو۔مزید۔۔۔۔


ہم نواز شریف کی جرٰات اور اصول پسندی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔مسلم لیگ ( ن ) فرانس
پیرس ( صاحبزادہ عتیق الرحمن ) لانگ مارچ میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے جنرل نشرف کے محاسبہ کا فیصلہ سنا دیا ہے۔لانگ مارچ کی تاریخی کامیابی پر چوہدری اعتزاز حسین ، میاں نواز شریف اور پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے میاں نواز شریف نے اپنی سیکورٹی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لانگ مارچ سے خطاب کر کے جرٰات اور بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔ہم میاں نواز شریف کی جرٰات ، اصول پسندی عوامی موقف اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز فرانس کے صدر اختر علی بٹ ، جنرل سیکرٹری یوسف خان ، سینئر نایب صدر چوہدری محمد ریاض ، چیف آرگنائزر محمد حنیف ، جوائینٹ سیکرٹری منظور خان جنجوعہ ، وائس چیرمین شیخ طارق جاوید ، نائب صدر چوہدری سجاد مینہ وال ، سینئر رہنما طلعت محمود چوہان اور نائب صدر راجہ محمود نے لانگ مارچ کی کامیابی پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مزید۔۔۔۔


جاپان پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد میٹنگ میں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کی خصوصی شمولیت
ٹوکیو ۔جاپان کی سیاسی جماعت “ شامنٹو “ کی جانب سے جاپانی پارلیمان ہاؤس کے میٹنگ ہال نمبر ١ میں ایک میٹنگ کا اہتما کیا گیا ۔اس تقریب کا ایجینڈا شامنٹو کارکنان اور ہم خیال ساتھیوں کو مختلف نوعیت کے مسائل پر پارٹی کے لائحہ عمل اور پارٹی کی کارکردگی سے مطلع کرنا تھا۔پارٹی کی ایک سینئر ممبر پارلیمنٹ “ کے تسو جموتو “ نےحاضرین کو جاپان کی خارجہ پالیسی ،داخلی مسائل ، معاشی حالات ، اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات ، بین الاقوامی معاشی اور معاشرتی معاملات ، دہشت گردی کے خلاف انٹرنیشنل کیمونٹی کے ساتھ جاپان کے تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی اور ان مسائل پر اپنی سیاسی پارٹی کے نقطہ نظر اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔معزز ممبر پارلیمنٹ نے اپنی گفتگو پر حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دئے اور مختلف مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنی پارٹی کی کوششوں ، کاوشوں اور منصوبوں میں شرکت کندگان کو آگاہ کیا۔مزید۔۔۔۔


پاکستان مسلم لیگ میری جماعت ہے اور میاں نواز شریف میرا قائد ہے ۔ محمد اسحاق نِشی
ٹوکیو ، جاپان ۔پرانے مسلم لیگی کارکن محمد اسحاق نِشی نے آج مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم لیگ اور ان سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کے لئے اپنی جان بھی قربان کر دیں گے ۔رانا ابرار حسین نے انہیں مسلم لیگ کو علاقہ میں مزید فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور جس جماعت میں کارکنوں کا احترام نہیں وہ جماعت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کی عزت و احترام پہلے سے بھی زیادہ کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے برے وقت میں بھی پارٹی کا ساتھ دیا کیونکہ یہ میاں صاحب کے متوالے ہیں اور پاکستان کے دیوانے ہیں اور مسلم لیگ کا بچہ بچہ ملک کا رکھوالا ہے۔مزید۔۔۔۔


لانگ مارچ نے لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کر دیا ہے ۔رانا تنویر حسین
ٹوکیو ۔١٥ جون ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) مسلم لیگ پنجاب کے ممبر ایگزیکٹو و ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ نے قوم کے ذہنوں کو تبدیل کر دیا ہے اور میاں نواز شریف نے قومی لیڈر ہونے کا ثبوت اپنی زندگی کی پروا کئے بغیر وکلاء کے شانہ بشانہ لانگ مارچ میں حصہ لیتے ہوئے ادا کیا ۔رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے اس لئے اوورسیز ونگ ہر قومی ایشوز پر بھرپور طریقے سے دیار غیر میں رہتے ہوئے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مستقبل قیب میں مسلم لیگ نواز کی حکومت ہر صوبے اور مرکز میں ہوگی انہوں نے کہا کہ جس طرح لاکھوں کی تعداد میں عوام نے لانگ مارچ میں حصہ لیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ یہ آمریت کے تابوت میں آخری کیل تھی۔مشرف جلد جانے والا ہے ، قوم کو بھر پور امید رہے ۔انہوں نے رانا ابرار حسین کو جاپان میں مسلم لیگ نواز کا مرکزی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا انہیں امید ہے کہ مسلم لیگ کو جاپان میں فعال بنانے میں ان کے سابقہ تنظیمی تجربات ضرور کامیاب رہیں گے۔مزید۔۔۔۔




پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداران کا ماہانہ اجلاس ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اویاما ، جاپان ۔١٥ جون ( نمائیندہ خصوصی ) ۔پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران کا ماہانہ اجلاس آج توچی گی کین کے آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت مر کزی سینئر نائب صدر ملک نور اعوان نے کی ۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، مرکزی سیکرٹری خواجہ عمران ، مرکزی جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، انفارمیشن سیکرٹری سید قمر احمد ، صوبائی صدر توچی گی ، رانا عابد محمود ، نائب صدر توچی گی ، محمد ریاض خان ، صوبائی صدر اباراکی ، سعید احمد بھٹی ، توچی گی مسلم لیگ کے آرگنائزر قدیر مغل اور دیگر عہدیداران نے شرکت فرمائی ۔اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لئے سید قمر اور نشرواشاعت کے لئے محمد عابد اور فنانس سیکرٹری کے لئے سعید احمد کا نام تمام عہدیداران کی متفقہ رائے سے تجویز کیا گیا، لیکن اس کی حتمٰی منظوری کا فیصلہ مرکزی صدر کریں گے ۔ اجلاس میں مسلم لیگ کو مزید فعال بنانے کے بارے اہم فیصلے اور لائحہ عمل طے کیا گیا اور یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ جولائی میں توچی گی اور اباراکی میں مشترکہ طور پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جسے یکجہتی کنونشن کا نام دیا گیا ہے جس میں تمام مسلم لیگی بھرپور شرکت کریں گے۔مزید۔۔۔۔
ماہانہ اجلاس کی تصاویر دیکھیں



مشرف کو عوام کی خواہش کے مطابق سزا دی جائے۔محمد عابد
ٹوکیو ۔پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے جوائنٹ سیکرٹری محمد عابد نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر مشرف کو فوری حراست میں لے کر عوام کی خواہش کے مطابق اس کی سزا منتخب کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو سزائے موت نہ دی جائے کیونکہ یہ اس کے لئے بہت چھوٹی سزا ہوگی بلکہ مشرف کو قوم سے بار بار جھوٹ بولنے پر اس کی زبان کاٹ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے ، آئین پاکستان کا مذاق اُڑانے ، پاکستان قوم کو دنیا میں رسوا کرنے اور پاکستانی قوم کو دہشت گرد ثابت کرنے پر اس کی آنکھیں نکال لی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں پر کینیکل ہتھیار استمال کرنے کا آرڈر دینے پر، پاکستان کے محسن ڈاکٹر قدیر کو قید کرنے ، منتخب وزیراعظم کو ملک بدر کرنے، ملکی عوام کی تذلیل کرنے پر اس کے ہاتھ کاٹ دئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے ان گنت جرائم پر اس کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں اور ایسا سب کچھ کرنے کے بعد اس کو جامعہ حفصہ کے باہر ڈال دیا جائے تاکہ جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں کی روحوں کو تسکین مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خواہش نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے اور پوری پاکستان قوم یہی چاہتی ہے کہ مشرف کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے۔مزید۔۔۔۔


پاکستان مسلم لیگ ( ن ) توچی گی کین کے عہدیداران کے نوٹیفیکیشن جاری کردئے گئے
ٹوکیو ، جاپان ۔( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پی ایم ایل نواز جاپان کی آج ایک اہم میٹنگ توچی گی میں منعقد کی گئی جس کی صدارت مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے کی اور ان کی معاونت کے فرائض قدیر مغل نے سر انجام دئے ۔تمام کارکنان نے مشترکہ طور پر مندرجہ بالا عہدیداران کا فیصلہ کیا ، بعد آزاں رانا ابرار حسین کی قیادت میں تمام عہدیداران نے پاپیرا ریسٹورینٹ میں مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود سے ملاقات کی جس پر شیخ صاحب نے تمام عہدیداران کو فرداُ فرداُ مبارکباد دی اور ان کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دئے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر ۔رانا عابد محمود ، نائب صدر ۔ محمد ریاض خان ، جنرل سیکرٹری ، شیراز خان ، جوائنٹ سیکرٹری ، چوہدری عبدالغفور شامل ہیں ۔شیخ قیصر محمود نے تمام عہدیداران کو مسلم لیگ نواز کو فعال اور مظبوط بنانے کی ہدائت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے ہم سب کو یہاں میاں نواز شریف کے ہاتھ مظبوط کرنے ہیں اور ان کا ساتھ دینا ہے کیونکہ وہ ملک بچانے نکلے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں یہ جہادی شاہراہ ہے اور اس جہاد میں میاں صاحب یا وکلاء اکیلے نہیں ہیں۔۔ تمام ممبران نے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور توچی گی میں تنظیم کو فعال بنانے کا وعدہ کیا۔مزید۔۔۔۔
تقریب کی مکمل تصاویر دیکھیں



پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان نے وکلاء کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
ٹوکیو ۔جاپان ،( نمائیندہ آوازِحق ) ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان نے وکلاء کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء آئین ،انسانی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں مسلم لیگ وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز جاپان کےمرکزی صدر اور انٹرنیشنل آفئیر کے سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود ، سینئر نائب صدر ملک نور اعوان ، مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کا جو وعدہ عوام سے کیا تھا اس کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے اور ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں جس کا عملی مظاہرہ وکلاء کے لانگ مارچ میں جاوید ہاشمی ، رانا تنویر حسین اور خود میاں نواز شریف نے بیٹھ کر ثابت کر دیا ہے۔میاں نواز شریف قوم کے ہیرو ہیں اور وہ کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو آرڈر کے زریعہ سے ججز کو فوری بحال کر کے بے یقینی کی کفیت کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج وکلاء سول سوسائٹی کے لوگ اور پاکستان مسلم لیگ ملک بچانے نکلی ہے اس لئے ہر محبت وطن کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔مزید۔۔۔۔


پاکستان مسلم لیگ ( ن) جاپان کے عہدیدران اور کارکنان کی میاں شہباز شریف کو بلا مقابلہ پنجاب کا وزیراعلٰی بننے پر مبارکباد
ٹوکیو ( جاپان ۔ ٨ جون نمائیندہ خصوصی آواز حق ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) جاپان کے عہدیدران اور کارکنان نے میاں شہباز شریف کو بلا مقابلہ پنجاب کا وزیراعلٰی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے یہاں سے جاری ایک مشترکہ بیان میں شیخ قیصر محمود ،صدر و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل آفئیر ، سینئر نائب صدر ملک نور اعوان ، مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، انفارمیشن سیکرٹری سید قمر احمد ، جوائنٹ سیکرٹری محمد عابد صدر اباراکی کین ، نائب صدر اباراکی کین سعید احمد بھٹی ، جاوید نیازی صدر شی زوکا کین ، راجہ امتیاز سکرٹری جنرل واجد علی نائب صدر ناصر چیمہ ، کانا گھاوا کین کے صدر وسیم احمد کمبوہ ، محمد ادریس کمیو ، توچی گی کین سے قدیر مغل ،رانا محمد عابد ، رانا احمد ، محمد ریاض ، جمشید احمد ، محمد سرور کیف کین سے رانا محمد نواز ،رانا محمد نواز و دیگر نے میاں شہباز شریف کو ممبر صؤبائی اسمبلی بننے کے بعد بلا مقابلہ وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور ٹوکیو ، کانا گاواں ، توچی گی ، اباراکی میں جشن کا سماں ہے اور مٹھایاں تقسیم کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ٩ سال بعد حق کی فتح ہوئی ہے اور دوبارہ وزیر اعلٰی منتخب ہونے پر ہم اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں جس نے باطل کا سر جھکا دیا۔آج جمہوریت کی فتح اور آمریت کو شکست فاش ہوئی ہے۔مزید۔۔۔۔


پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن کی جاپان میں مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے اہم ملاقات
اویاما ۔ ٦ جون جاپان ۔پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن نے جمعتہ المبارک کو آج یہاں مسلم لیگ نواز کے صوبائی دفتر توچی گی کا کا دورہ کیا ہے اور وہاں مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے ۔ملک حبیب الرحمن نے رانا ابرار حسین سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ کیمونٹی کی یک جہتی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے رانا ابرار حسین کو مسلم لیگ کے پروگرام میں شمولیت اور تعاون کا بھی یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ اور شیخ قیصر محمود مسلم لیگ کی دیارِغیر میں رہتے ہوئے خدمت کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے اور تنظیم سازی کی مہم ایک اچھا اقدام ہے اس سے دور دراز کے علاقوں میں بھی مسلم لیگ کی آواز سنی جائے گی اور اس طرح پورے ملک میں مسلم لیگ فعال اور مستحکم ہو گی ۔ رانا ابرار حسین نے ملک حبیب الرحمن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ نون کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا اور اپنے تعاون اور پروگرام میں شمولیت کا وعدہ کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا بھی سب سے تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے مسلم لیگ ہر محبِ وطن پارٹی اور جماعت جو کہ جمہوریت کے لئے کام کرے گی اور آمریت کی حوصلہ شکنی کرے گی ، اس کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرے گی ۔مزید۔۔۔۔
مزید تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں


پاک جاپان نیوز کے چیف ایگزیکٹیو چویدری شاہد کی سفارت خانہ پاکستان کے تمام سفارتی عملہ کو مبارکباد
ٹوکیو ۔پاک جاپان نیوز کے چیف ایگزیکٹیو چویدری شاہد نے سفارت خانہ پاکستان ، ٹوکیو کی نئی عمارت مکمل ہونے اور اس خوبصورت کمپلیکس میں کام شروع کرنے پر تمام سفارتخانے کے عملہ کو مبارکباد دی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں چویدری شاہد نے کہا ہے ہم سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے افسران کے بے حد مشکور ہیں کہ وہ جاپان میں اپنی کیمونٹی کی خدمت میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ جاپان میں موجود تمام تنظیموں سے ایسے ہی اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔مزید۔۔۔۔


توچی گِی کین میں تنظیم سازی مہم کا آغاز ، قدیر مغل اور رانا محمد عابد کی مرزی نائب صدر مسلم لیگ نواز جاپان کے رانا ابرار حسین سے ملاقات
توچی گِی جاپان ۔ ٦ جون ۔ آج توچی گی کین کے مسلم لیگی کارکنان نے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین سے ملاقات کی ہے اور تنظیم سازی کے متعلق اپنے روابط اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اب تک اُتسو نومی ، موکا ، توچائی ، اویاما ، سانو میں مختلف مسلم لیگیوں سے ملاقاتوں کی تفصیل بھی پیش کی گئی ، جن میں رانا احمد مظفر ، محمد ریاض ، محمد سرور ، جمشید احمد ، علی اور دیگر شامل ہیں،رانا ابرار حسین نے رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدائت کی کہ مزید دوستوں سے بھی رابطے کئے جائیں اور مخلص اور خالص قسم کے مسلم لیگیوں کو تنظیم میں شامل کیا جائے۔علاقائی صدر اور جنرل سیکرٹری بے داغ کردار کے مالک ہونے چاہیئں انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہو۔مزید۔۔۔۔


پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن نے رانا محمد ماجد کو صوبہ پنجاب کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا
لاہور ۔ ( سٹی رپوٹر ) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن نے معروف کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ( ن ) لاہور سٹی کے جوائینٹ سیکرٹری رانا محمد ماجد کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن صوبہ پنجاب کا سینئر نائب صدر نامزد کر دیا اور ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ان کی نامزدگی رکن قومی اسمبلی ملتان و راہنما “ پی ایم آر ایف “ رانا محمودالحسن کی تجویز پر عمل میں لائی گئی ہے۔پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے مرکزی چیف آرگنائزر راؤ محمد شبیر خان ، مرکزی سینئر نائب صدر راؤ یاسر اقبال خان ، صدر صوبہ پنجاب و سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمد خان ، جنرل سیکرٹری پنجاب رانا اشتیاق احمد، صدر صوبہ سندھ و ایم پی اے رانا عبداستار خان ، جنرل سیکرٹری سندھ راؤ صالح محمد و دیگر قائدین نے ان کی نامزدگی کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور ان کو بھرپور مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کو منظم اور فعال کرنے ، راجپوت برادری کو درپیش مسائل کے حل اور ملک گیر راجپوت اتحاد کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔مزید۔۔۔۔


پاکستان مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے زیرِ اہتمام ٹوکیو میں یوم تکبیر منایا گیا


ٹوکیو ۔( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) ٹوکیو کے پاپیرا ریسٹورنٹ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام آج یومِ تکبیر شایانِ شان طریقے اور جوشِ جذبے سے منایا گیا جس میں کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی ۔ تقریب میں صوبائی صدور کے علاوہ پورے جاپان سے بہت بڑی تعداد میں مسلم لیگی ارکان نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے شروع کیا گیا، تلاوت کلام پاک محمد سرور نے اپنی خوبصورت آواز میں کروائی ۔تلاوت کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جاوید نیازی ( صدر اِباراکی کین ) نے اپنی مخصوص دلنشین آواز میں پڑھی جس کی تقریب میں شامل سب حاضرین نے سبہان اللہ کہہ کر داد دی ۔سٹیج سییکرٹری کے فرائض سید قمر احمد نے اپنے مخصوص دلکش انداز میں انجام دئے جس سے تقریب میں سارا وقت حاضرین محظوظ ہوتے رہے ۔ کارکنان مسلم لیگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل آفیر شیخ قیصر محمود نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد میاں نواز شریف پر فخر ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور دس سال پیشتر ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پاس نواز شریف کے سوا کوئی قیادت نہیں ہے اس لئے ہم سب کو ان کے ہاتھ مظبوط کرنے چاہیئں ، جن قومی ایشوز پر میاں نواز شریف ڈٹے ہوئے ہیں وہ سب عوام کے دل کی آواز ہیں اور مسلم لیگ ہی صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہے ۔مرکزی سینئر نائب صدر ملک نور اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مسلم لیگ نواز کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک کے استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والی ہر دیوار کو گرا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ قیصر صاحب نے جس طرح ٨ سال تک قائم رکھا اس کی مثال نہیں ملتی ، ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ مسلم لیگ کو اور زیادہ مظبوط اور فعال بنانا ہے۔مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ اور بہادر قوم ہیں ، ہم اپنے ہیروز کی قدر کرتے ہیں امہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دس سال پہلے یکے بعد دیگرے ایٹمے دھماکے کر کے دنیا کو پیغام پہنچا دیا تھا کہ پاکستان اب ناقابلِ تسخیر قوت ہے اور ہم ایک آزاد قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق جرنیل مشرف نے قوم کے ہیرو ڈاکٹر قدیر کو جیل میں بند اور میاں نواز شریف منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑیاں پہنا دیں ، جیل کی کال کوٹھڑی میں ڈال دیا انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو ہتھ کڑیاں لگ سکتی ہیں تو جس شخص نے ملک کے آئین کی دھجیاں بکھیر دیں اور جس کے ہاتھ جامعہ حفظہ کی بچیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اسے ہتھکڑیاں کیوں نہیں لگ سکتیں اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہچکچاہٹ کیوں محسوس کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی مشرف کے اقتدار کو طول دے گا وہ اپنے اقتدار کو اتنی ہی جلدی ختم کرلے گا۔تقریب سے سعید احمد بھٹی ( صدر اِباراکی کین ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں سے قوم کو عزت ملی ، میاں نواز شریف ایٹمی دھماکے کرتے ہوئے بھی کسی پریشر اور دھمکی میں نہیں آئے اور اسی وجہ سے قوم اپنے ہیرو سے محبت کرتی ہے ۔کھانا گاوا کین کے صدر وسیم احمد کمبوہ نے یومِ تکبیر یومِ پاکستان جیسا بڑا دن قرار دیا اور کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدر پہنچانتی ہیں وہی دنیا کی عظیم قومیں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ٢٨ مئی کا دن ہماری قوم کے لئے بہت بڑے اعزاز کا دن ہے ۔شیِ زوکا کین کے صدر راجہ امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیِ زوکا کین میں ہم پاکستان مسلم لیگ کو اور مظبوط اور فعال بنائیں گے ۔
تقریب کی یادگار تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں


پرویز مشرف عوامی خواہشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوراُ استعفی دیں ۔ رانا ابرار حسین
اویاما ، جاپان ( ٢٨ مئی ، نمائیندہ آوازِ حق ) پی ایم آر ایف کے سرپرستِ اعلیٰ اور جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دن گنے جاچکے ہیں عوام نے ١٨ فروری کو مشرف کے خلاف فیصلہ دے دیا تھا اب گو مشرف گو کی عوامی خواہش پر عمل کرتے ہوئے مشرف فوری طور پر استعفی دیں ورنہ عوام کاہاتھ ظالم کی گردن تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی ۔ پاکستان کے استحکام کے راستے میں بننے والی ہر دیوار کو گرا دیا جائے گا۔قوم اب جاگ رہی ہے اور پاکستانی قوم دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ قوم سے پیچھے نہیں ہے ، ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں اور دشمنانِ پاکستان کو بھی پہنچانتے ہیں ۔ ہماری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ایک زندہ قوم ہیں اس لئے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔٢٨ مئی ١٩٩٨ میں چاغی کے پہاڑ اس بات کے گواہ ہیں کہ جس میں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم اور پاکستان کو باوقار بنایا اور پاکستانی فوج کا مورال بھی بلند کیا لیکن مشرف نے غیروں کے ہاتھ میں کھلونا بن کر قوم کو شرمندہ کر دیا۔ ہمیں اب اور شرمندگی قبول نہیں اس قوم پر اور شرمندگی کا بوجھ بڑھانے کی سازشیں ختم کی جائیں ورنہ پاکستانی قوم ظالموں کو کیفرِکردار تک پہنچانا بھی جانتی ہے۔مزید۔۔۔۔



ہم ہر ایک کے ساتھ دستِ تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو ۔ الطاف محمود بٹ
ٹوکیو ۔ ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی راہنما الطاف محمود بٹ نے یہاں آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ہر تنظیم سے تعاون کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ وہ پاکستانی کیمونٹی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے قائل ہیں ، خود پسندی اور آمریت جیسی باتوں کو پسند نہیں کرتے اس لئے تنظیم کے اندر الیکشن کروانے کے اصولوں کو مانتے ہیں اور دوسری سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی جمہوری اصولوں کی پاسداری کریں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا ایجینڈا صرف اور صرف پاکستانیوں کی خد مت کرنا ہے۔مزید۔۔۔۔



پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے عہدیداران کی طرف سے رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔( نامہ نگار آوازِ حق ) پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کے پنجاب اور سندھ کے مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے رانا ابرار حسین کو پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کا مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔معزز عہدیداران میں راؤ محمد شبیر ( چیف آرگنائیزر) محمد عثمان ( مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ) علی مردان بھٹی ( ضلعی صدر جیکب آباد ) راؤ راشد علی ( صدر اوکاڑہ ) رانا راشد علی ( ضلع سانگھڑ ) راؤ ظفر علی ( ضلعی صدر گھوٹکی ) قربان منج ( گلشن حدید کراچی ) ڈاکٹر شاہد راؤ ( ضلعی صدر ملتان ) راؤ پرویز ( ضلعی صدر لودھراں ) راؤ مجاہد علی ( ضلعی صدر بہاولنگر ) راؤ مختار حسین ( ضلعی صدر اسلام آباد ) رانا سلطان ( ضلعی صدر شیخوپورہ ) راؤ صالح محمد ( جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ) راؤ اکبر نمبردار ( ضلعی صدر وہاڑی ) رانا امتیاز ، رانا سرفراز ( مرکزی یوتھ ونگ ) رائے عزیز احمد اور رائے منصب خان نے فرداُ فرداُ رانا ابرار حسین کو مرکزی سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد کے اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رانا ابرار حسین نے پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کی ترقی کے لئے جو کارہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں اس کے لئے تمام راجپوت برادری ان کی تہہ دل سے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی امید کرتے ہیں کہ رانا ابرار حسین پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن کو مزید فعال اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے اس سے زیادہ بھر پور کردار ادا کریں گے اور پاکستان مسلم راجپوت فیڈریشن ہمیشہ کی طرح رانا صاحب کی قیادت میں بھی اپنی خدمات کی شمع روشن رکھے گی ۔مزید۔۔۔۔

پاکستان مسلم لیگ (ن ) جاپان کی تنظیم سازی کا عمل ، سعید احمد بھٹی اِباراکی کین کے صدر اور جاوید نیازی کو نائب صدر نامزد کر دیا گیا


کوگا سٹی جاپان ۔ ٢٥ مئی ( نمائیندہ خصوصی آوازِ حق ) جاپان میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں آج یہاں ایک اہم اجلاس مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر ملک نور محمد اعوان ، نائب صدر رانا ابرار حسین ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قمر احمد ، جوائینٹ سیکرٹری محمد عابد ، کھانا گھاوا کین کے صدر وسیم احمد اور نومنتخب صدر سعید احمد بھٹی اور نائب صدر اِباراکی کین جاوید نیازی ، رانا مظفر احمد کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر اباراکی کین کا صدر سعید احمد بھٹی کو منتخب کیا گیا۔سعید احمد بھٹی نے تمام کارکنان اور مرکزی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ کو پورے صوبے میں نہایت ہی بہتر طریقے سے فعال اور منظم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف ، شیخ قیصر محمود ، رانا ابرار حسین اور ملک نور احمد اعوان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان راہنماؤں کے شانہ بشانہ مسلم لیگ کی پالیسی پر عمل کروں گا۔اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کارکنان کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے جاپان کے اندر انقلابی اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جبتک ان کے مسائل اور احترام کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی اس وقت تک کوئی جماعت مظبوط اور فعال نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں قائد جمہوریت اور شیرِ پاکستان میاں نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ کم از کم پنجاب کی سطح پر کارکنان کی رسائی ہر وزیر تک کر دیں تاکہ مسلم لیگی کارکن فخر سے الیکشن کے ماحول میں جماعتی سرگرمیوں کو مستحکم کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم طارق خان کے بیہمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر مسلم لیگ کے نائب صدر طارق خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔اجلاس سے ملک نور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ نون کو جاپان میں مظبوط اور فعال بنانے کے لئے پورے ملک میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہوا ہے اس لئے تمام صوبوں میں رہنے والے مسلم لیگی افراد ہمارے مرکزی راہنماؤں سے یا علاقائی راہنماؤں سے فوری رابظہ کر سکتے ہیں۔
اباراکی میں سعید احمد بھٹی ۔ فون نمبر،
09061960100
فوکشینا میں ، سید قمر احمد ۔ فون نمبر ،
080-60203972
سکوبا ، جاوید نیازی ، مرکز ، فون نمبر ،
090-96776307
ملک نور اعوان ، مرکز ، فون نمبر ،
09033483762
رانا ابرار حسین ، مرکز ، فون نمبر ،
090-87423817
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جاپان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تمام کارکنان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں اپنی بھر پور شرکت کا مظاہرہ کریں ۔اجلاس سے سید قمر احمد ، وسیم کمبوہ ، جاوید نیازی اور محمد عابد نے بھی خطاب کیا ، آخر میں کراچی میں مسلم لیگ نون کے جاں بحق ہونے والے طارق خان کے حق میں دعائے مغفرت کی
گئی۔

اجلاس کی مکمل تصاویر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں


مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران کا سینجک میں ماہانہ اجلاس


ٹوکیو ۔مسلم لیگ (ن) جاپان کے عہدیداران نے آج اتوار کی شام سینجک میں اپنی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔جس کی صدارت مسلم لیگ ( ن ) جاپان کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل آفئیر شیخ قیصر محمود نے کی دیگر عہدیداران میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر رانا ابرار حسین ، سئینر مرکزی نائب صدر ملک محمد نور اعوان ، مرکزی