Skip to main content.
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 30 اکتوبر تک 16 اہم وزارتوں اور محکموں سے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کی رپورٹس طلب کرلیں پاکستان فوجی اخراجات میں ایک تہا ئی کمی کردے ‘ آئی ایم ایف کا مطالبہ پاکستانی فوج امریکہ اور بھارت کے مقاصد پورے کرنے کیلئے اپنے ہی لوگوں کے خون کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ قاضی حسین احمد میں حلفا سب کو گواہ بنا کر کہتاہوں کہ میں نے ملک کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبہ کی مضبوطی پر تمام وسائل نچھاور کرے گی۔ شہباز شریف خیبر ایجنسی : مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ، تین ساتھی شدید زخمی سوات: راکٹ حملے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ‘ ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی صدر زرداری کی طرف سے جسٹس افتخار چوہدری کو سیاست میں آنے کی دعوت ججز اور وکلاء کے ساتھ ساتھ شہید بے نظیر بھٹو کی توہین ہے ‘ اطہر من اللہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی ملکی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ، مزید 8 عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی حکومت کا بلوچستان کے بارے میں اے پی سی طلب کرنے کا حمتی فیصلہ حکومت نے اپنی پالیسی درست نہ کیں تو آئندہ سال انقلاب کا سال ہو گا ۔جنرل (ر) حمید گل انگریز کی تربیت یافتہ فوج ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے ۔قاضی حسین احمد کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب قبائلی علاقوں میں حملوں سے امریکا نے جنرل کیانی کو آگاہ کر دیا تھا ، واشنگٹن پوسٹ
Pages: 1 2 3 ... 189
November 22nd, 2008   

مورخہ ٢١ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار





ڈیرہ اسماعیل خان ، جنازے کے جلوس میں بم دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق،25 سے زائد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ کو بم دھماکے میں کم از کم10 افراد جاں بحق اور 25 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ جنازے کے ایک جلوس میں ہوا ۔ گزشتہ رات اسماعیل شاہ نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا تھا اور اس شخص کے جنازے کا جلوس بنوں روڈ پر کوٹلی امام حسین لے جایا جا رہا تھا کہ صدر بازار کے قریب جلوس میں بم دھماکہ ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور مارکیٹیں اوردکانیں بند ہوگئیں ۔ دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا تاہم صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دھماکے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ ادھرجمعہ کی صبح علامہ نذیر نقوی کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچاد یا گیا ۔مزید۔۔۔۔


باجوڑ: جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے سپرئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں، بمباری کے نتیجے میں متعدد شدت پسند زخمی ہو گئے ہیں۔ادھرلوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں اسکاؤٹس قلعے پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ فائرکیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سوات کے علاقوں کبل، خوازہ خیلہ،اور مٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کبل میں پندھوریں روز بھی کرفیو برقرار ہے،مینگورہ میں شدت پسندوں نے وڈیو سینٹر اور الیکٹرونکس کی دکانوں کو نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے سپرئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں،مزید۔۔۔۔


پاکستان انقلابی عمل سے گزر رہا ہے ، آزاد عدلیہ کے قیام تک وکلاء کی جدوجہد جاری رہے گی
معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان ایک انقلابی عمل سے گزر رہا ہے اور یہاں آزاد عدلیہ کے قیام تک وکلاء کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فلاڈیلفیا میں پنسلوانیہ لاء کالج میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے جو کچھ کیا وہ قانون اور آئین کی بالا دستی کے لیے کیا ۔انہوں نے کہاکہ وکلاء کی تحریک نے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد کر دیا ہے۔مزید۔۔۔۔


قبائلی علاقوں پر امریکی جارحیت میں حکومت اور فوج کی رضا مندی شامل ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں پر امریکی جارحیت میں حکومت اور فوج کی رضا مندی شامل ہے، ملی بھگت سے پاکستانیوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرنا ڈرامہ ہے، زبانی کلامی احتجاج کی اجازت لی گئی ہے ۔ اوباما کے آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ صیہونی اور متعصب نیو کونز سیاہ فام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔مزید۔۔۔۔





































































































































Posted by Editor as daily photo news at 10:02 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 ... 189
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース