Japan      Pakistan     London      Washington  
Fax : 81-285-287962
EMail : awazehaq1@gmail.com
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp
          

Awaz-e-Haq

مورخہ ٩ جولائی ٢٠٠٩ کا تصویری اخبار

leave a comment


صدر آصف علی زرداری نے تیل کی قیمتیں دوبارہ مہنگی کرنے کا صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔قبل ازیں جمعرات کو علی الصبح صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ’’ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس مجریہ 2009 ئ‘‘ جاری کیا جس کے تحت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی کر دی گئیں۔ ان پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی فوری طور پر نافذ کر دیاگیا۔ صدارتی آرڈیننس کی کاپیاں وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ارسال کر دی گئیں جس کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔مزید۔۔۔۔۔
صدارتی آرڈیننس‘ پٹرول پمپوں پر زرداری مردہ باد کے نعرے ، وکلاء کی احتجاجی ریلی
صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کرنے پر صوبائی دارالحکومت کے پٹرول پمپوں پر زرداری مردہ باد کے نعرے لگ گئے جبکہ وکلاء نے ایوان عدل سے پی ایم جی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلہ کے خلاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے دوبارہ اضافہ کے خلاف صارفین نے پٹرول پمپوں پر شدید احتجاج کیا۔ عوام نے صدارتی آرڈیننس کو عوام دشمنی کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ حکوتم عوام کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر طریقوں سے معاشی قتل کرنے کے بعد اب انہیں زندہ درگور کر دینا چاہتی ہے ۔ نوجوانوں نے پٹرول پمپوں پر زرداری مردہ باد اور چیف جسٹس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔مزید۔۔۔۔
حکومت نے 13جولائی سے سوات مالا کنڈ کے بے گھر افراد کی واپسی کا اعلان کر دیا
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 13جولائی سے سوات مالا کنڈ کے بے گھر افراد کی واپسی کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے مطلوبہ اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں دیرپا امن کیلئے فوج علاقے میں موجود رہے گی ۔ فوج کے شہداء کی یاد گار تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا توقع ہے کہ عدلیہ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے حق میں ہو گا عوام ہی بالادست ہیں کرسی کی مضبوطی نہیں اداروں کے استحکام کیلئے برسراقتدار آئے ہیں ۔مزید۔۔۔۔
جنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری ‘12 شدت پسند ہلاک ‘4 ٹھکانے تباہ
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ کردئیے گئے جس کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ 7 جولائی کے میزائل حملے میں بیت اللہ محسود کا قریبی رشتہ د ار بھی مارا گیا ۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن سے متاثرہع لاقوں کے قبائل کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ’’ راہ نجات ‘‘ جاری ہے۔۔۔مزید۔۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے نفاذ کے لیے صدارتی آرڈنینس آئین ‘عدالت عظمیٰ اور عوام کی توہین ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے نفاذ کے لیے صدارتی آرڈیننس کے اجراء کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئین‘ عدالت عظمی اور عوام کی توہین قرار دے دیا ۔ آرڈیننس کی پارلیمنٹ میں سخت مزاحمت کی جائے گی ۔ ثناء نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات کے لیے غربوں کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنا چاہتی ہے ۔۔مزید۔۔۔۔
























































































































































































































Written by Editor

July 10th, 2009 at 11:53 pm

Posted in daily photo news