Japan      Pakistan     London      Washington  
Fax : 81-285-287962
EMail : awazehaq1@gmail.com
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp
          

Awaz-e-Haq

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

leave a comment

اسلام آباد ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق صدر کی جانب سے جاری کرد ہ پیڑولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس مجریہ2009کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز درخواست گزار شعیب شاہد ایڈووکیٹ کی طرف سے اکرام چوہدری ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 8 کے مطابق یہ صدارتی آرڈنینس عوام کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے اور صدرکو آئین کے آرٹیکل 77کے تحت ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نہیں بلکہ پارلیمنٹ ٹیکس لگانے کی اہل ہے اس لیے اس صدارتی آرڈنینس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ آرڈنینس بدنیتی پر مبنی ہے ۔سپریم کورٹ ایسے اقدامات کو کالعدم قرار دے سکتی ہے ۔کیونکہ مذکورہ آرڈنینس سوشل جسٹس کے آرٹیکل 4,5,8,9,25,37,38 متاثر ہوئے ہیں اور عوام پر ٹیکس لگایا جانا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں وفاقی حکومت‘وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک علیحدہ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عوام کو عبوری ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور اس سلسلے میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ بعدازاں اکرام چوہدری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے صدارتی آرڈنینس کا کوئی آئینی جواز نہیں تھا حکومت نے یہ آرڈنینس جلدی میں جاری کیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم نے دو متفرق درخواستیں دائر کی ہیں جن میں ایک میں عدالت سے آرڈنینس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے جبکہ دوسری درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے پہلے سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت 13 جولائی سے شرو ع کی جائے ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کاربن ٹیکس کو عبوری طور پر معطل کئے جانے کے بعد صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر پیڑولیم ڈیولپمنٹ لیوی آرڈیننس مجریہ2009جاری کیا تھا جس کے بعد پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں 7جولائی کی سطح پر واپس چلی گئی تھیں۔

Written by Editor

July 10th, 2009 at 11:56 pm

Posted in Pakistan News