Japan      Pakistan     London      Washington  
Fax : 81-285-287962
EMail : awazehaq1@gmail.com
EMail : rana@kni.biglobe.ne.jp
          

Awaz-e-Haq

صدر آصف علی زرداری نے تیل کی قیمتیں دوبارہ مہنگی کرنے کا صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا

leave a comment

اسلام آباد ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔قبل ازیں جمعرات کو علی الصبح صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ’’ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس مجریہ 2009 ئ‘‘ جاری کیا جس کے تحت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات دوبارہ مہنگی کر دی گئیں۔ ان پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی فوری طور پر نافذ کر دیاگیا۔ صدارتی آرڈیننس کی کاپیاں وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ارسال کر دی گئیں جس کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر اوگرا نے نوٹیفیکیشن کو گزٹ آف پاکستان کا حصہ بنائے جانے کا ایس آر او بھی جاری کر دیا ہے ۔ اس طرح پٹرول دوبارہ 62.13 روپے اور ڈیزل 61.37 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے علی الصبح آرڈیننس پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ اس کا نام پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس مجریہ 2009 ء رکھا گیا ہے اور اس کی معیاد 90 یوم ہو گی ۔ اس آرڈیننس پر وزارت پٹرولیم ایف بی آر او ر اوگرا کے حکام رات گئے تک کام کرتے رہے ۔ صدر نے وزیر اعظم کی تحریری ایڈوائس پر اس پر دستخط کئے جس کے بعداسے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نافذ کر دیاگیا ۔ اوگرا نے اس کا نوٹیفیکیشن جمعرات کو علی الصبح جاری کیا اور 6 جولائی کی قیمتیں بحال کر دیں ۔ صدارتی آرڈیننس کے مطابق جمعرات سے پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہو گئیں ۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے اس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے آرڈیننس کا اجراء روکنے کی تجویز پر غور شروع کر دیاہے ۔ سپریم کورٹ نے منگل کو کاربن ٹیکس عارضی طور پر معطل کر دیا تھا جس کے بعد قیمتوں میں کمی ہوگئی تھی ۔

Written by Editor

July 9th, 2009 at 11:41 pm

Posted in Pakistan News