جنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری ‘12 شدت پسند ہلاک ‘4 ٹھکانے تباہ
Posted by Editor on the 9th of July, 2009 at 11:45 pm under Pakistan News. This post has no comments.وانا ۔ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ کردئیے گئے جس کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ 7 جولائی کے میزائل حملے میں بیت اللہ محسود کا قریبی رشتہ د ار بھی مارا گیا ۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن سے متاثرہع لاقوں کے قبائل کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ’’ راہ نجات ‘‘ جاری ہے تازہ کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے کارروائی کرکے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ کردئیے جس میں 12 شدت پسندوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اپرکنی کرم کی لنگ میں اومی کڑم قدوما اور دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا دوسری جانب سات جولائی کومیزائل حملے میں بیت اللہ محسود کا قریبی رشتہ دار کفایت اللہ آنی خیل کی ہلاکت کا بھی انکشاف ہوا ہے جو زنگڑا کے علاقے میں شدت پسند کمانڈر تھا۔ میزائل حملے میں 6 غیرملکیوں سمیت 18 شدت پسند مارے گئے تھے۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن سے متاثرہ علاقوںکے قبائل کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے اعلی حکام نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے قبائل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 48 گھنٹے میں ٹانک اور ڈی آئی خان کے محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں




Submit Comment
Sorry, but commenting on this post is disabled.