علی گرامہ میں مکانات پر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی‘مینگورہ میں مزید 3 وڈیو سینٹرز نذر آتش
سوات۔ سوات میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کبل مٹہ او رخوازہ خیلہ میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ، علی گرامہ میں مکانات پر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے،کبل اور خوازہ خیلہ میں کرفیو بدستور برقرارہے۔ مینگورہ مینا بازار میں مزید3 وڈیو سینٹروں کو نذر آتش کردیا گیا۔ جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران جلائے جانے والے وڈیو سینٹرز، اسنوکر کلبس اور دیگر دکانوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
Posted by Editor in Pakistan News























