پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ، وہ اپنی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دے گا
ہانگ کانگ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ امریکا پاکستان پر میزائل حملے فوری طور پر بند کر دے ۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں مشتبہ طالبان اورالقاعدہ کے اراکین کو نشانہ بنانے سے پاکستانی عوام میں بے چینی میں اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور وہ اپنی حدودکی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دے گا شہباز شرہف نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر باراک اوبامہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان میں امریکی حملے روکنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر افغان صدر حامد کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کر سکتے ہیں تو پاکستان کو بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں ۔
Posted by Editor in Pakistan News























