راولپنڈی ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی مشقوں کا امریکی جاسوس طیاروں کو فضاء میں تباہ کرنے سے کوئی تعلق نہیںایک غیر ملکی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کا امریکی حملوں کی روک تھام سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ تو شعبہ فضائی دفاع کی سالانہ مشقیں تھیں۔ انھوں نے کہا کہ جب آرمی چیف بریسلز کے دورے پر گئے تھے تو انھوں نے نیٹو کے افسران سے کہا کہ اس مسئلے کو خوشگوار طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثناء دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے کہا کہ حکومت اس طرح کے بیانات دے کر لوگوں میں اپنا وقارکھو رہی ہے۔ میں بالکل اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ امریکہ کی نئی حکومت حملے روک دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کمرزوری ہے کہ قبائلی علاقوں میں اپنے ہی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی جب بھی انھوں نے کوئی جرگہ کیا ادھر ہی بم دھماکہ ہو گیا۔
Posted by Editor in Pakistan News























