بنوں ۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے اور شدت پسند دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 بجے کے قریب شدت پسندوں نے بنوں کے تھانہ منڈان کی ایک چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کر دیا ۔ جس میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدت پسند دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاہم پولیس ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ا س سے قبل تھانہ ہوویت پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا ۔ تاہم جوابی کارروائی کے بعد شدت پسند فرار ہو گئے ۔ ڈی سی او بنوں محمد علم شنواری نے منڈان چیک پوسٹ پر شدت پسندون کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کچھ شدت پسند زخمی ہو گئے
Posted by Editor in Pakistan News























