پاک فوج امریکی جاسوس طیاروں کوگرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو
واشنگٹن ۔ پاک فوج کے سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ نے پاکستان میں موجود امریکی حملوں کے سلسلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان حملوں سے لگتا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان کوئی خفیہ معاہدہ قائم ہے وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آرمی ان حملوں کا خاتمہ جانتی ہے یہ صرف دو مشین گنوں کا معاملہ ہے جنگی طیاروں کو جاسوس طیاروںپر استعمال کرنا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ا مریکہ کوئی سپیشل قسم کے طیار ے استعمال نہیں کررہا یہ صرف چھوٹے جاسوس طیارے ہیں جن میں ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں میرے خیال کے مطابق جو خبر واشنگٹن پوسٹ نے کچھ دن پہلے شائع کی تھی وہ درست ہے پاکستانی حکومت سمجھتی ہے کہ عوام معصوم ہے وہ حقیقت سے آگاہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کو حملے بند کرنا ہوںگے اس کا سادہ سا یہی مطلب ہے کہ حکومت مزید دو دمہینے انتظار کرنا چاہتی ہے لیکن یہ ممکن نہیں کہ نئی حکومت حملوں کو بند کردے دریں اثناء معروف تجزیہ نگار حسن عسکری رضوی نے کہا کہ امریکی جاسوس طیارے بائیس ہزارفٹ کی بلند ی پر پرواز کرتے ہیں لیکن پاکستان آرمی اس قابل ہے کہ وہ ان کو نشانہ بناسکے لیکن یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے اس نے کہا کہ حملے دہشت گردی کو کم نہیں کررہے ہیں ہمیں کسی کو بھی اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک پر حملے کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنے دینی چاہیے
Posted by Editor in Pakistan News























