Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
November 21st, 2008   

قبائلی علاقوں پر امریکی جارحیت میں حکومت اور فوج کی رضا مندی شامل ہے۔ قاضی حسین احمد

٭۔ ۔ ۔ اوباما کے آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، صیہونی اور متعصب نیو کونز سیاہ فام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں

٭۔ ۔ ۔ قوم کو حقیقت میں آزادی نہیں ملی ہے انگریزوں نے جاتے ہوئے اسے اپنے غلاموں کے حوالے کردیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

لاہور۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں پر امریکی جارحیت میں حکومت اور فوج کی رضا مندی شامل ہے، ملی بھگت سے پاکستانیوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرنا ڈرامہ ہے، زبانی کلامی احتجاج کی اجازت لی گئی ہے ۔ اوباما کے آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ صیہونی اور متعصب نیو کونز سیاہ فام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ افغان سرحد پر پاک امریکہ مشترکہ فوجی آپریشن لائن ہارٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج امریکی جنگ لڑ رہی ہیں اور امریکی خوشنودی کیلئے اپنے لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میزائل سے دس آدمی قتل ہوتے ہیں مگر پاک فوج کی گہل باری سے سینکڑوں لوگ جاں بحق اور لاکھوں ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں ۔ سوات اور مہمند سرچ آپریشن جاری ہے جس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین پہاڑوں میں 48 گھنٹے کا پیدل سفر کر کے پشاور اور چارسدہ پہنچتے ہیں مگر ان کی دیکھ بھال کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند غیر ملکیوں کے نام پر اپنے لوگوں کو قتلکرنا اور ملک اور فوج کے خلاف نفرت کے بیج بونا عقلمندی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرک ہیں کوئی غیر ملکی موجود ہے تو وہ پاکستان اور فوج کا مخالف نہیں ہے ۔ انہوں نے مقامی قبائل میں شادیاں کی ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ قوم کو حقیقت میں آزادی نہیں ملی ہے انگریزوں نے جاتے ہوئے اسے اپنے غلاموں کے حوالے کردیا جو ان کے مفادات کے نگہبان ہیں، صوبیدار جرنیل بن گئے اور کیپٹن نے چیف آف آرمی سٹاف بن کر ملک پر قبضہ کرلیا، تب سے فوج اپنی ہی قوم کو فتح کرتی چلی آرہی ہے دشمن کے سامنے اس کی توپیں خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ مغرب کی غلام ہے، قومی خود مختاری اس کے نزدیک کسی چیز کا نام نہیں ہے، انہیں استعماری مفادات کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئی ہے جسے وہ پورا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو فورسز پاکستان پر مسلسل حملے کر رہی ہیں مگر بے حمیتی کا یہ عالم ہے کہ سارا اسلحہ اور ایمونیشن پاکستان کے راستے افغانستان پہنچتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خاموشی عوام کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ خود آگے بڑھ کر نیٹو کی سپلائی لائن کاٹ دیں ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ اوباما کے آنے سے حملے رک جائیں ۔ یہ قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ امریکی انتظامیہ یہودیوں کے قبضے میں ہے وہ سیاہ فام کو آگے کر کے اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں گے اور مسلمانوں پر زیادہ ظلم ڈھائیں گے ۔ قاضی حسین احمد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Friday, November 21st, 2008 at 11:00 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース