مظفر گڑھ ۔ مظفر گڑھ میں پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے تربیتی مشقوں میں بغیر پائلٹ جاسوس طیارے مار گرانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق فدائی رینج میں کی جانے والی مشق میں بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کو مار گرانے کے لئے عنزہ۔2 میزائل،37 ایم ایم کیلیبر اور 35ایم ایم اور لی گن اور 57ایم ایم ریڈار کنٹرولڈ گن کا استعمال کیا گیا اس موقع پر ایئر ڈیفنس کمان کے سر براہ لیفٹیننٹ جنرل ارشد سلیم بھی موجود تھے جبکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ایئر ڈیفنس میجر جنرل طاہر علوی بھی موجود تھے انہوں نے اس مشق میں حصہ لینے والے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان ایئر ڈیفنس دشمن کے کسی بھی منصوبے کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتا ہے
Posted by Editor in Pakistan News























