دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ‘ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی
علامہ نذیر نقوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ کو بم دھماکے میں کم از کم10 افراد جاں بحق اور 25 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ جنازے کے ایک جلوس میں ہوا ۔ گزشتہ رات اسماعیل شاہ نامی شخص کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا تھا اور اس شخص کے جنازے کا جلوس بنوں روڈ پر کوٹلی امام حسین لے جایا جا رہا تھا کہ صدر بازار کے قریب جلوس میں بم دھماکہ ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور مارکیٹیں اوردکانیں بند ہوگئیں ۔ دھماکے کے فوری بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا تاہم صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دھماکے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ ادھرجمعہ کی صبح علامہ نذیر نقوی کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچاد یا گیا
Posted by Editor in Pakistan News























