Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
November 21st, 2008   

باجوڑ: جیٹ طیاروں کی بمباری، افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک

سوات میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ‘ ہلاکتوں کا خدشہ

چکدرہ میں اسکاؤٹس قلعے پر دو راکٹ فائر ‘ کوئی جانی نقصان نہیں

مسجد میں خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی نماز جنازہ بدآن میں ادا کردی گئی

باجوڑ+مینگورہ+چکدرہ ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے سپرئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں، بمباری کے نتیجے میں متعدد شدت پسند زخمی ہو گئے ہیں۔ادھرلوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں اسکاؤٹس قلعے پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ فائرکیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سوات کے علاقوں کبل، خوازہ خیلہ،اور مٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کبل میں پندھوریں روز بھی کرفیو برقرار ہے،مینگورہ میں شدت پسندوں نے وڈیو سینٹر اور الیکٹرونکس کی دکانوں کو نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے سپرئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے افغان کمانڈر شاہ خالد 6 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں، بمباری کے نتیجے میں متعدد شدت پسند زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل ماموند میں حالات کشیدہ ہیں اور شدت پسند دوبارہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ فورسز نواگئی کیجانب مسلسل پیشقدمی کررہی ہیں،چہارمنگ ، اور نواگئی میں گولہ باری شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کی گولہ باری جاری ہے۔ ادھر ماموند کے علاقے بدان میں مسجد میں خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے لشکر کے سربراہ ملک رحمت اللہ سمیت 10 افراد کی نماز جنازہ بدآن میں ادا کردی گئی اس موقع پر قبائلیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں نامعلوم افراد نے اسکاؤٹس قلعہ پر دو راکٹ فائر کیے جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم کارروائی میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ادھرسوات کے علاقوں کبل، خوازہ خیلہ،اور مٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔کبل میں پندھوریں روز بھی کرفیو برقرار ہے، اور فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ کبل اور خوازہ خیلہ میں جاری کرفیو کے باعث مینگورہ کا رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا ہے۔ مینگورہ میں شدت پسندوں نیکیبل نیٹ ورک کے دفتر کو نذر آتش کردیا،جس کی وجہ سے بھاری مالیت کے آلات جل کر تباہ ہو گئے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں شدت پسندوں نے حاجی باباروڈ پر واقع سرور مارکیٹ میں وڈیو گیم کی دکان جبکہ عباسی مارکیٹ میں الیکٹرانکس کی دو دکانوں کو نذر آتش کر دیا۔ آگ لگنے کے باعث دکانوں میں موجود لاکھوں مالیت کی اشیا جل کے راکھ ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کے آگ پر قابو پالیا۔

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Friday, November 21st, 2008 at 10:54 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース