Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
November 21st, 2008   

ملک میں کسی کو بھی متوازی نظام حکومت قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔آصف علی زرداری

متحدہ قومی موومنٹ کے فراہم کردہ ثبوتوں پر کام کرکے رپورٹ وفاقی حکومت کو فراہم کی جائے۔۔صدر مملکت کی گورنر ہاؤس میں بات چیت

کراچی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کسی کو بھی متوازی نظام حکومت قائم کرنے کی اجازت نہیں دیگی اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جبکہ تمام اہم ایشوز پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک، سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق اور صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے ساتھ گفتگو میں کیا۔اس ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر صوبائی سینئر وزیر پیر مظہر الحق اور صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا انے صدر مملکت کو گزشتہ دنوں لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں طالبانائیزیشن کے حوالے سے تحریری ثبوت فراہم کئے ہیں جس پر صدر مملکت نے صوبائی حکومت کو ہدایات کیںکہ وہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیکر رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریں جس کی روشنی میں حکومت باہمی مشاورت سے اقدامات اٹھائیگی۔#

دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے جدید حکمت عملی اختیارکی جائیگی۔۔۔آصف علی زرداری

صدر مملکت کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے جدید حکمت عملی اختیار کریگی اور کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے امداد فراہم کی جائیگی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس سندھ میں اعلیٰ سطی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک، وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر مملکت کو کراچی سمیت صوبے میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے علاوہ انسداد دہشت گردی کیلئے خصوصی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح میںہے اور امن کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ہے تاہم امن و امان کے قیام کیلئے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صدر زرداری نے کہاکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں سیکیورٹی کی اشد ضرورت ہے اسلئے شہر میں امن کمیٹیوں کو فعال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام کیلئے جدید آلات اور مشینری درآمد کررہی ہے اور اس سلسلے میں چین سے جدیدترین اسکینرز بھی منگوائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں اغواء برائے تاوان ، لوٹ مار، بھتہ وصولی اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید ہدایات کیں کی امن و امان کے قیام کے سلسلے میں تمام حلیف جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Friday, November 21st, 2008 at 11:01 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース