

Posted by Editor in Japan News
![]()
![]()
![]()
![]()
جزو
اشتہارات
Tokyo |
Islamabad |
[…] مورخہ ٢٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا اور ’’ پھرمار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدر ی نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو صنعتی تعلقات کے بل پر سیر حاصل بحث کے لیے وقت نہیںد یا گیا اور من مانی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا ہے اور ’’ پھر مار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی تعلقات کا بل لیبر یونینز کو سرکولیٹ کیا جائے اور ان سے آراء لی جائیں تاکہ قانون کو بہتر بنایا جا سکے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر اسے سٹینڈنگ کمیٹی آن لیبر کے سپرد کیا جائے جہاں سیر حاصل بحث کرکے اسے قانون کی شکل دی جائے ۔ انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسے مناسب نہیں سمجھا گیا اور اسے بلڈوز کیا گیا جو اصولی طورپ ر غلط ہے ۔مزید۔۔۔۔۔ باجوڑ، ’گولہ باری میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں دو مختلف گھروں پر توپ کے گولےگرنے سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔باجوڑ ایجنسی میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے واڑہ ماموند کے کئی گاؤں کو مسلسل توپخانے سے نشانہ بنایا۔ان کے بقول اس دوران سپرئی نامی گاؤں میں دو مختلف گھروں پر توپ کے گولے گرے ہیں جس میں مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں جمعرات کی صبح سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری طور پر شہریوں کی ہلاکت کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی سکیورٹی فورسز نے زوڑ بند، چہارمنگ اور آس پاس کے علاقوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں، توپخانے اور جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔مزید۔۔۔۔ سلمان تاثیر میرے پاکستانی بھائی جبکہ ان کی بیوی اور بیٹیاں میری بہن اور بیٹیاں ہیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر ان کے پاکستانی بھائی جبکہ ان کی بیوی بہن اور بیٹیاں ان کی بیٹیوں جیسی ہیں۔ یہ الفاظ انہوں نے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت کہے جب اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین نے ان کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہماری خواتین اراکین اسمبلی کو اپنی ماں بیٹیوں کے برابر کہا ہے گورنر پنجاب کی بیٹیوں کو بھی اپنی بیٹیاں سمجھیں ۔مزید۔۔۔۔۔ وکلاء کی تحریک کے نتیجہ میں آمر تو رخصت ہوگیا لیکن لاقانونیت باقی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائیگا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر انور کمال نے کہا ہے کہ وکلاء کی تحریک کے نتیجہ میں آمر تو رخصت ہوگیا لیکن لاقانونیت ابھی باقی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جب تک چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بحال اور عدلیہ آزاد نہیں ہوجاتی وکلاء تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں وکلاء کی ہفتہ وار ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں وکلاء کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی، تحریک انصاف ، خاکسار تحریک، جمعیت علماء پاکستان (نفاذ شریعت)، لیبر، اساتذہ اور دیگر تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔مزید۔۔۔۔۔ […]
[…] […]
[…] مورخہ ٢٦ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار خطے میں استحکام کے لیے پاکستان میں امن کا قیام ضروری ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان میں امن کا قیام ضروری ہے قبائلی علاقوں پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملے ملک کی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہے پاکستانی عوام نے اس بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مسائل کو پر امن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کا احترام ضروری ہے ۔کشمیری عوام کے احساسات جذبات کے مطابق ہی مسئلہ کشمیر کاحل ممکن ہے ۔ جنوبی ایشیاء میں تنازعات کے حل کے لیے دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات سے کیا ۔مزید۔۔۔۔ اب دیار غیر سے آنے والے پاکستانیوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا وزیرِ اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔آج ایوان وزیر اعلیٰ میں سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قاری شکیل احمد نے وزیرِ اعلیٰ کو بتایا کہ دیارِ غیر سے جب پاکستانی اپنے ملک واپس آتے ہیں تو اُنہیں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُن کی محنت و مشقت سے بنائی گئی جائیدادوں پر بھی بسا اوقات قبضہ مافیا قبضہ کر لیتا ہے۔مزید۔۔۔۔ پشاور: یوسی ناظم کے مکان پرحملہ ‘ لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسندوں سمیت 5افراد ہلاک پشاور کے نواحی علاقے متنی میں شدت پسندوں نے بدھ کی صبح یوسی ناظم عبدالمالک کے مکان پر راکٹوں سے حملہ کردیا ،مقامی لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسندوں سمیت 5افراد ہلاک جبکہ ناظم اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق متنی کے علاقے ادیزئی میں ہلاک ہونے والے دونوں شدت پسندوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دی گئی ہیں۔مزید۔۔۔۔ […]