















Posted by Editor in Japan News
![]()
![]()
![]()
![]()
جزو
اشتہارات
Tokyo |
Islamabad |
[…] مورخہ ١٧ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار سوات ، چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ، 8 زخمی سوات کے علاقے گاشگور میں سیکیورٹی فورسز کے چوکی پر خود کش حملے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ذرائع کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے خود کش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 6 سویلین جاں بحق ہوئے جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکار اور دو شہری زخمی بھی ہوئے ۔ اس واقعہ کے بعد خوازہ خیلہ اور اس کے گرد و نواح میں کرفیو نافذ کردیاگیا جس کی وجہ سے متعدد روڈ بند ہو گئے ہیں اور آمد ورفت معطل ہو گئی ۔مزید۔۔۔۔۔ باجوڑ ایجنسی سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں ‘ 6 بچوں اور 2 قبائلی شدت پسند سمیت 21 افراد جاں بحق باجوڑ ایجنسی میں تشدد کی کارروائیوں میں 6 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ باجوڑ ایجنسی کے علاقے ماموند میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ جن میں قبائلی لشکر کے دو مشران فضل معبود اور ملک جہان داد بھی شامل ہیں ۔ ماموند عمری کے علاقے میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ قومی لشکر نے گرینڈ جرگے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔مزید۔۔۔۔ پاکستان میں چیف جسٹس کو معزول یا سابق کہہ کر تذلیل کی جارہی ہے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ جس چیف جسٹس کو وطن میں رسوا کیا گیا دنیا ان کا والہانہ اور فقید المثال استقبال کررہی ہے جو پاکستانی حکومت کے لیے شرمندگی کا مقام ہے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ پر ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہاکہ جس چیف جسٹس کو پاکستان میں معزول اور سابق کہہ کر ان کی تذلیل کی جا رہی ہے بین الاقوامی سطح پر اسے نوازا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کے لیے یہ شرمندگی کا باعث ہے کہ جس چیف جسٹس کو معزول اور سابق کہا جاتا ہے جسے بچوں سمیت گرفتار کیا گیا اور جسے آج تک بحال نہیں کیاگیا دنیا آج اس کو کتنی پذیرائی بخش رہی ہے ۔مزید۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کا حصہ ہوں ، کسی بھی صورت استعفی نہیں دوں گا ، اعتزاز احسن معاشی اور سیاسی بحران کے خاتمہ کے لئے زرداری اور میاں برادران کو اپنی دولت واپس لانا ہو گی۔ جاوید ہاشمی طلباء کو سیاست سے دور نہیں رکھا جاسکتا ، تاہم طلباء کو بھی اپنا محاسبہ خود کرنا چاہیے ، تعلیمی اداروں نے بہت سے سیاسی قائدین پیدا کئے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی جماعتیں طلباء تنظیموں کو پارٹی سیاست سے الگ رکھیں ، اپوزیشن میں تمام سیاسی جماعتیں معزول ججوں کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہیں لیکن حکمران بن کر سب بھول گئی ہیں ، جیلوں میں 60 فیصد بے قصور لوگ قید ہیں جن کا قصور صرف غربت ہے ،طلباء کو سیاسی مقاصد کے لئے سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے ، مجرم حکمران افتخار محمد چوہدری جیسے لوگوں کو آنے دیں گے اور نہ ہی عدالتوںکو آزاد کیا جائے گا۔سیمینار سے لیاقت بلوچ، جہانگیر بدر، عمران خان، خواجہ سعد رفیق، مجیب الرحمن شامی اور مجاہد کامران کا خطاب ۔مزید۔۔۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ١٩ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار بنوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے، 6 افرادجاں بحق ‘ 5زخمی ایف آر بنوں میں جانی خیل کے علاقے اندی خیل میں آج بدھ کو ایک مکان پر امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں غیرملکیوں سمیت کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان سے ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مقامی شخص رفیع اللہبھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔سرکاری ذرائع نے میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ حملہ مقامی قبائلی دلبرکے مکان پر کیا گیا ،مکان پر دو میزائل داغے گئے، جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا .ملبے سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اندی خیل کا علاقہ لکی مروت اور شمالی وزیرستان ایجنسی سے متصل ہے۔ مزید۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی نے ٹریڈ یونینوں کی تشکیل اور محنت کشوں کے حقوق کا بل منظور کر لیا ، مسلم لیگ ن کی مخالفت ، ایوان سے واک آؤٹ قومی اسمبلی میں بدھ کو پاکستان مسلم لیگ ن کی مخالفت اور ایوان سے واک آؤٹ کے باوجود ٹریڈ یونینوں کی تشکیل اور محنت کشوں کے حقوق کے بارے میں صنعتی تعلقات کے بل 2008 ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے الزام عائد کیا ہے کہ بل کو بلڈوز کیا گیا ہے اس سے بہتر بل پیش کیا جا سکتا تھا ۔ حکومتی بل کے تحت محنت کشوں کے بارے میں کمیشن میں من پسند افراد کی نامزدگی کی جائے گی ۔ وزیر صوبائی رابطہ میاں رضا ربانی نے آئی آر او۔2002 ء کے خاتمے کے لیے صنعتی تعلقات کے بل 2008 ء کو پیش کیا۔مزید۔۔۔۔ وزیر اعظم مستعفی ہوں اور پارلیمنٹ توڑ کر نئے انتخابات کروائے جائے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی فی الفور مستعفی ہوں اور صدر کو پارلیمنٹ توڑنے کا مشورہ دیں اور ملک میں نئے انتخابات کروائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ترجمان کا یہ بیان کہ پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور امریکی افواج نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ پارلیمنٹ میں پاس کی جانے والی متفقہ قرار داد کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کر کے معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کئے جائیں گے ۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا اور ’’ پھرمار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدر ی نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو صنعتی تعلقات کے بل پر سیر حاصل بحث کے لیے وقت نہیںد یا گیا اور من مانی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو دنیا میں رسوا کردیا ہے اور ’’ پھر مار‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی تعلقات کا بل لیبر یونینز کو سرکولیٹ کیا جائے اور ان سے آراء لی جائیں تاکہ قانون کو بہتر بنایا جا سکے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر اسے سٹینڈنگ کمیٹی آن لیبر کے سپرد کیا جائے جہاں سیر حاصل بحث کرکے اسے قانون کی شکل دی جائے ۔ انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسے مناسب نہیں سمجھا گیا اور اسے بلڈوز کیا گیا جو اصولی طورپ ر غلط ہے ۔مزید۔۔۔۔۔ باجوڑ، ’گولہ باری میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں دو مختلف گھروں پر توپ کے گولےگرنے سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ عام شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔باجوڑ ایجنسی میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے واڑہ ماموند کے کئی گاؤں کو مسلسل توپخانے سے نشانہ بنایا۔ان کے بقول اس دوران سپرئی نامی گاؤں میں دو مختلف گھروں پر توپ کے گولے گرے ہیں جس میں مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں جمعرات کی صبح سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری طور پر شہریوں کی ہلاکت کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی سکیورٹی فورسز نے زوڑ بند، چہارمنگ اور آس پاس کے علاقوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں، توپخانے اور جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔مزید۔۔۔۔ سلمان تاثیر میرے پاکستانی بھائی جبکہ ان کی بیوی اور بیٹیاں میری بہن اور بیٹیاں ہیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر ان کے پاکستانی بھائی جبکہ ان کی بیوی بہن اور بیٹیاں ان کی بیٹیوں جیسی ہیں۔ یہ الفاظ انہوں نے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت کہے جب اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین نے ان کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہماری خواتین اراکین اسمبلی کو اپنی ماں بیٹیوں کے برابر کہا ہے گورنر پنجاب کی بیٹیوں کو بھی اپنی بیٹیاں سمجھیں ۔مزید۔۔۔۔۔ وکلاء کی تحریک کے نتیجہ میں آمر تو رخصت ہوگیا لیکن لاقانونیت باقی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائیگا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر انور کمال نے کہا ہے کہ وکلاء کی تحریک کے نتیجہ میں آمر تو رخصت ہوگیا لیکن لاقانونیت ابھی باقی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جب تک چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بحال اور عدلیہ آزاد نہیں ہوجاتی وکلاء تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں وکلاء کی ہفتہ وار ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں وکلاء کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی، تحریک انصاف ، خاکسار تحریک، جمعیت علماء پاکستان (نفاذ شریعت)، لیبر، اساتذہ اور دیگر تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔مزید۔۔۔۔۔ […]
[…] […]
[…] مورخہ ٢٢ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار شمالی وزیرستان پر پھر امریکی میزائل حملہ ‘ 3 غیر ملکیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ‘ 6 زخمی شمالی وزیرستان کے علاقے علی خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے دو میزائل حملے میں 3 غیر ملکیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں علی خیل میںمولوی خالق نور کے مکان پر علی الصبح 3 بجے امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکان میں شدت پسند مقیم تھے ۔ حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور 5 افراد مارے گئے جن میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے میزائل حملے کی تصدیق کر دی ہے واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں رواں ماہ نومبر میں پانچ میزائل حملے کئے گئے ہیں مزید۔۔۔۔ امریکا پاکستان پر میزائل حملے فوری بند کر دے ، شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ امریکا پاکستان پر میزائل حملے فوری طور پر بند کر دے ۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں مشتبہ طالبان اورالقاعدہ کے اراکین کو نشانہ بنانے سے پاکستانی عوام میں بے چینی میں اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور وہ اپنی حدودکی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دے گا۔مزید۔۔۔۔ بنوں چیک پوسٹ پر حملہ ، 3 پولیس اہلکار ہلاک بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے اور شدت پسند دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 بجے کے قریب شدت پسندوں نے بنوں کے تھانہ منڈان کی ایک چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کر دیا ۔ جس میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدت پسند دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاہم پولیس ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٣ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہبازشریف امن و امان کے قیام کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتیں اور نہ ہی بیرونی سرمایہ کاری ممکن ہے ، آرٹ و کلچر کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، آئندہ صوبہ بھر میں سٹیج ڈراموں اور کیبل پر مخرب الاخلاق رقص و ڈرامے نہ دکھائے جائیں ، ڈینگی وائرس کے خاتمے میں کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، بم دھماکے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے ۔ وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب ۔مزید۔۔۔۔۔ امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نام پر اسلام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے امیرجماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے قبائلی اور شہری علاقوں میں جاسوس طیاروں سے حملوں کو بندنہ کرنے کی صورت میں افغانستان میں تعینات پچاس ہزار سے زائداتحادی افواج کے لئے پاکستان سے گزرنے والے سپلائی لائن بند کرنے کی دھمکی دیتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اگر امریکہ نواز پالیسیوں کو تبدیل نہیں کیا تو جماعت اسلامی پارلیمنٹ ہاوس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرسکتی ہے ۔ امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نام پر اسلام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔مزید۔۔۔۔۔ پارلیمنٹ کے ذریعے سابق صدر مشرف کو آئندہ کوئی رول دینے کی بات کرنا زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما احسن اقبال کا صدر زرداری کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے راہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پارلیمنٹ کے ذریعے آئندہ کوئی کردار دیئے جانے کے امکان کی بات کرنا پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ صدر آصف علی زرداری کے اس بیان پر کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو پرویز مشرف کو بھی حکومت میں شامل کیا جا سکتا ہے اپنے ردعمل کے طور پر ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے سیاسی کردار کے بارے میں چاہے وہ پارلیمنٹ کے حوالے سے ہو یا ویسے ہو بات کرنا قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔مزید۔۔۔۔ لیڈر شپ کانفرنس میں ٹونی بلیئر کی زہر افشانی، اسلام اور اس کی تہذیب دہشت گردی کی اصل وجہ ہے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اسلام کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اسلام اور اس کے مذہب کی دین ہے اور ا س سے اسی مذہب کے ماننے والوں کو نمٹنا ہو گا ۔ بلیئر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ عراق جنگ کے نتیجہ میں دنیا میں دہشت گردی نہیں پھیلی ‘ الزام لگایا کہ دہشت گردی ‘ اسلام میں پائے جانے والے بگاڑ اور گمراہی کی بنیاد پر قائم ایک عالمی تحریک ہے ۔ بھارت ٹائمز لیڈر شپ کانفرنس میں تبادلہ خیال کے ایک سیشن کے دوران اسلام اور مسلمانوں کے تئیں اپنی نفرت اگلتے ہوئے بلیئر نے کہا کہ ہمیں یہ سوچ بدلنا ہو گا کہ ہم نے اسے پیدا کیا ہے ۔ یا اس کی وجہ بنے ہیں ۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٤ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار آرمی چیف کے فرائض میں حکومتی پالیسیاں رکاوٹ ہیں تو مستعفی ہو جائیں تینوں مسلح افواج کے 22 لاکھ سابق افسران و جوانوں کی تنظیم ایکس سروس مین ایسوسی ایشن نے سرحدی و قبائلی علاقوں میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے حملوں کی بندش اور ملک کو درپیش دیگر بحرانوں سے نکالنے کے لئے 7 بڑے سیاسی آپشن تجویز کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر موجودہ منتخب حکومت ان آپشنز پر فوری عملدرآمد کرے تو سرحدی و قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوسی طیاروں کے حملوں سمیت تمام بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ بصورت دیگر حکومت بلاخوف و خطر فوجی آپشن استعمال کرے ۔ اگر موجودہ آرمی چیف سمجھتے ہیں کہ حکومتی پالیسیاں انہیں فرائض ادا کرنے سے روکتی ہیں تو اپنے منصب سے مستعفی ہو جائیں ۔ ایسوسی ایشن کے ماہرین نے سپیکر اسمبلی کے نام خط کے ساتھ تمام مجوزہ آپشنز حکومت کو بجھوا دیئے ہیں لکن اگر حکومت نے کوئی مثبت جواب نہ دیا تو ایسوسی ایشن ازخود تمام آپشنز اور پالیسیوں کو عوام کے سامنے لائے گی ۔مزید۔۔۔۔ عمران خان نے قومی سلامتی کے حوالے سے متفقہ قرار داد پرعملدر آمد نہ ہو نے کے نتیجہ میں اراکین پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے قومی سلامتی کے حوالے سے متفقہ قرار داد پرعملدر آمد نہ ہو نے کے نتیجہ میں اراکین پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ جو پارلیمنٹ اپنی بالادستی کو ثابت نہ کر سکے اس پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کر نے کا کوئی فائدہ نہیں ہے عمران خان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ پاکستان کسی علاقے پر اس کا حملہ ہوا تو پوری قوم سراپا احتجاج امریکہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں پر امریکی حملوں کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مزید۔۔۔۔ وکلاء تحریک آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہے، اطہرمن اللہ معزول چیف جسٹس چوہدری افتخار کے ترجمان اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار عدلیہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور ملک میں معاشی بد حالی ہے۔میری لینڈ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے اطہر من اللہ نے کہا کہ بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ وکلا کی تحریک کہاں کھڑی ہے؟ان کے لئے ہمارا جواب ہے کہ چیف جسٹس اور وکلا آج بھی چٹان کی طرح وہیں کھڑے ہیں اور اپنے موقف پرقائم ہیں۔مزید۔۔۔۔ باجوڑ ایجنسی میں گولہ باری شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند اور چہارمنگ میں سیکورٹی فورسز کی رات بھر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری رہی ۔کارروائی میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ادھرسیکورٹی فورسز نے تحصیل ناواگئی میں اہم علاقوں کاکنٹرول حاصل کرلیاہے۔باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسزنے رات بھر تحصیل مامونداورچہارمنگ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ،جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تحصیل ماموند میں کشیدہ صورحال کے باعث لوگوں نے بڑی تعداد میں دوبارہ نقل مکانی شرو ع کردی ہے۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٥ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار عدالتوں کا کام شہریوں کے حقو ق کا تحفظ اور حکومت کو آئین و قانون کے دائرے میں رکھنا ہے معزول چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں کا کام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور حکومت کو آئین اور قانون کے دائرے میں رکھنا ہے ۔ یہ بات انھوں نے واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ معزول چیف جسٹس نے کہا کہ 3نومبر 2007ء کی ایمرجنسی دراصل عدلیہ اور میڈیا کے خلاف مارشل لاء تھا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کے مطابق سپریم کورٹ کسی بھی مظلوم کو انصاف فراہم کرنے کے لیے از خود نوٹس لے سکتی ہے۔ اس موقع پر افتخار محمد چوہدری نے سٹیل ملزم کی نجکاری اور حسبہ ایکٹ کے خلاف ثبوت بھی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے سامنے پیش کئے۔مزید۔۔۔۔ زندہ قوم ہونے کے ناطے ہم تمام چیلنجوں سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی و مفاہمت کی فضا کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ہمارا مستقبل صرف اور صرف اتحاد و اتفاق میں ہی مضمر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو سنگین خطرات کا سامنا ہے لیکن ان تمام مسائل کو بیرونی طاقتوں کی بجائے ہم نے خود حل کرنا ہے اور ایک زندہ قوم ہونے کے ناطے ہم تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حکومتِ پنجاب بلوچستان کے طلباء کومعیاری و جدید سہولتوں سے آراستہ ایک کالج بناکر تحفہ میں دے گی جہاں بلوچستان کے ہونہار طلبا تعلیم حاصل کر سکیں گے۔مزید۔۔۔۔ جاسوس طیاروں اور میزائل حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فیصلہ حکومت کو کرناہے پاک فضائیہ کے سر براہ ایئر چیف مارشل تنویر احمد نے کہا ہے کہ جاسوس طیاروں اور میزائل حملوں کوروکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فیصلہ حکومت کوکرنا ہے کہ وہ کس وقت ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ یہ بات انھوں نے آئیڈیاز 2008ء نمائش میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انھوں نے جے 17 تھنڈر کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ایسی صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ جاسوس طیاروں اور جدید ترین میزائلوں کو اپنی حدود میں نشانہ بنا سکے لیکن اس بارے میں پاکستان کی سیاسی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ حملہ آوروں سے جنگ کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پاک فضائیہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔مزید۔۔۔۔۔ حکمران پاک فضائیہ کو ڈرون طیاروں اور میزائل حملوں کو روکنے کا حکم دے امیرجماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ائیر چیف مارشل تنویر محمود نے حکومت کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دی ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون طیاروں کو ریڈار پر دیکھنے اور میزائل حملوں کو روکنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں قاضی حسین احمد نے کہا کہ عوامی نمائندے ہونے کے دعویدار غلط بیانی کرکے قوم کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں، اور ایک عرصے سے انھوں نے امریکہ کو قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔مزید۔۔۔۔ عبد الحمید ڈوگر کو فیڈرل بورڈ سکینڈل کے پیش نظر مستعفی ہو جانا چاہے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر کو فیڈرل بورڈ سکینڈل کے پیش نظر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر کی بیٹی کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سی کے بجائے بی گریڈ دینا کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ ڈوگر صاحب کی یہی کمزوریاں ہیں کہ جن کی بناء پر انہیں چیف جسٹس بنایا گیا ہے اور پہلے بھی ان کے خلاف ایک یونیورسٹی اور ایک بنک لون سے متعلق ان کے خلاف شکایت تھیں۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٦ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار خطے میں استحکام کے لیے پاکستان میں امن کا قیام ضروری ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان میں امن کا قیام ضروری ہے قبائلی علاقوں پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملے ملک کی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہے پاکستانی عوام نے اس بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مسائل کو پر امن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد کا احترام ضروری ہے ۔کشمیری عوام کے احساسات جذبات کے مطابق ہی مسئلہ کشمیر کاحل ممکن ہے ۔ جنوبی ایشیاء میں تنازعات کے حل کے لیے دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات سے کیا ۔مزید۔۔۔۔ اب دیار غیر سے آنے والے پاکستانیوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا وزیرِ اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔آج ایوان وزیر اعلیٰ میں سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قاری شکیل احمد نے وزیرِ اعلیٰ کو بتایا کہ دیارِ غیر سے جب پاکستانی اپنے ملک واپس آتے ہیں تو اُنہیں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُن کی محنت و مشقت سے بنائی گئی جائیدادوں پر بھی بسا اوقات قبضہ مافیا قبضہ کر لیتا ہے۔مزید۔۔۔۔ پشاور: یوسی ناظم کے مکان پرحملہ ‘ لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسندوں سمیت 5افراد ہلاک پشاور کے نواحی علاقے متنی میں شدت پسندوں نے بدھ کی صبح یوسی ناظم عبدالمالک کے مکان پر راکٹوں سے حملہ کردیا ،مقامی لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسندوں سمیت 5افراد ہلاک جبکہ ناظم اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق متنی کے علاقے ادیزئی میں ہلاک ہونے والے دونوں شدت پسندوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دی گئی ہیں۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٧ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار محکمہ صحت اور مقامی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھاتیں تو ڈینگی وائرس نہ پھیلتا ۔ شہبازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ بھر سے وبائی امراض کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور ایسے امراض کے تدارک کیلئے باقاعدہ ایک کیلنڈر تیار کیاجائے جس کے تحت سال بھر موذی و وبائی امراض کے خاتمے کیلئے نہ صرف مؤثر اقدامات کئے جائیں بلکہ عوام میں ان امراض کے بارے میں بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں ڈینگی وائرس کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے لیکن آئندہ اگر کسی بھی محکمے نے وبائی امراض کے سدباب کیلئے بروقت اقدامات نہ کئے تو ذمہ دار اہلکاروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایوان وزیراعلیٰ میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔مزید۔۔۔۔۔ حکومت کا زراعت پر ٹیکس کے نفاذ کو 2 سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ محصولات میں اضافے کے لیے زراعت اور اسٹاک ایکس چینج سمیت تمام شعبوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے دوران زراعت کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے ہم نے 9 نکاتی ایجنڈا ترتیب دے رکھا ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کیاجائے گا۔ اس کے لیے ہمیں سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور سخت فیصلے کرناہوں گے۔مزید۔۔۔۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں 5 سال پورے کریں گی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر بابراعوان نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ صوبائی حکومتیں اورمرکزی حکومت اپنا پانچ سال کا آئینی عرصہ پورا کریں گی یہاں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف اور حکومتی موقف مشترک ہے کہ صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت کو اپنا عرصہ پور ا کرنا چاہیئے۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٨ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری وطن واپس پہنچ گئے ‘ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال معزول چیف جسٹس 12 روزہ دورہ مکمل کر کے امریکہ سے آج جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ گئے ہیں ۔ جب وہ اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر پہنچے تو وکلاء رہنماؤں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ استقبال کے لئے آنے والے اپنے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر معزول چیف جسٹس کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تو دوسری طرف لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے تھے جبکہ معزول چیف جسٹس کے حق میں نعروں کی گونج میں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا ۔مزید۔۔۔۔ جرم چھوٹا ہو یا بڑا ان کے خاتمے تک متعلقہ محکموں کو نیند نہیں آنی چاہئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایک جامع نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایجنسیاں قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو نہ صرف اپنے سکیورٹی گارڈز کو ایلیٹ ٹریننگ سکول سے تربیت دلانا لازم ہوگا بلکہ انہیں جدید و مؤثر ہتھیاروں سے بھی لیس کرنا ہوگا تاکہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔مزید۔۔۔۔ آئی ایس آئی کے سربراہ کو بھارت بھیجنے کی درخواست منظور حکومت پاکستان نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجا ع پاشا کو بھارت بھیجنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔جمعہ کے روز وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ممبئی حملوں کے سلسلے میں بھارتی وزیراعظم ڈاکٹرمن موہن سنگھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا پاکستان کے وزیراعظم نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا تھا۔ دوسری طرف بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے وزیراعظم پاکستان سے کہا کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہ کو بھارت بھیجے تاکہ ممبئی بم حملوں کے سلسلے میں انٹیلی جنس شیئرنگ کی جاسکے ۔مزید۔۔۔۔ حساس ادارے کے سربراہ کو وضاحت کیلئے بھجوانا ملکی سلامتی اور قومی وقار کے منافی ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے آئی ایس آئی کے سربراہ کو ہندوستان بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس ادارے کے سربراہ کو وضاحت کے لیے بھجوانا ملکی سلامتی اور قومی وقار کے منافی اورروایتی حریف کی بالادستی تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔فیصلے کوفوری طورپر واپس لیا جائے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا ناجائز طور پر ممبئی کے واقعے میں پاکستان کو ملوث کررہے ہیں۔ہمسائے کو اطمینان دلانا اور الزامات کا جواب دینا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔مزید۔۔۔۔۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بارے میں نا امید نہیں ہوں ، اعتزاز احسن سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ وہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بارے میں نا امید نہیں ہیں۔خطے کے دوسرے ممالک کے جج بھی وکلاء تحریک کی مدد کریں گے۔ اب ہم برصغیر کے وکلاء کو کال دینے والے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو پیس مارچ ٹو ممبئی ہوگا اور بھارت اور پاکستان کی حکومتیں ہمارے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کریں۔مزید۔۔۔۔ حکومت کی جانب سے ایم آئی ایف سے لئے گئے قرضے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم آئی ایف سے لئے گئے قرضے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوگا مسلم لیگ ن دو کشتیوں کی سواری چھوڑ کر حکومت یا حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے اس وقت ملک کو متحدہ اپوزیشن کی ضرورت ہے آصف زرداری نے خود پرویز مشرف پر دہشت گردی کے مد میں ملنے والے فنڈز میں سے اربوں ڈالر کا غبن کرنے کا الزام لگایا تاحال اس کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ایسے شخص کو عدالت میں لاکھڑا کرنا چاہیئے تھا۔مزید۔۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢٩ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار حکومت پنجاب صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کا آغاز کرے گی ۔ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے سے ناخواندگی اور جہالت کے خاتمے کیلئے صرف منصوبے ہی تیار نہیں کئے ہیں بلکہ منزل پر پہنچنے کیلئے اُن پر عملی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کا بھی آغاز کرے گی ۔سلیبس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور اگر کہیں بھی سرکاری سکولوں کی کوئی عمارت خالی پڑی ہے تو اُسے پرائیویٹ اداروں کو سکول چلانے کیلئے دے دیا جائے اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ ایک ریگولیٹری فریم ورک وضع کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصہ میں صوبے میں گڈ گورننس اورمیرٹ کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا ہے اور ہماری یہ کارکردگی کسی بھی سابقہ حکومت سے ہرلحاظ سے بہتر ہے۔مزید۔۔۔۔ میرا نشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کا پھر میزائل حملہ، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی میران شاہ کے قریب چشمہ میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک بار پھر میزائل حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے تاج محمد نامی شخص کے گھر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے حملے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔مزید۔۔۔۔ بھارت الزامات لگائے جانے کا ٹھوس ثبوت دے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ دورہ بھارت کے دوران سب بھارتی میڈیا اور عوام تک پاکستان کا موقف پہنچانے میں کامیاب رہے۔ ممبئی بم دھماکوں کا افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا تو وہ ان معاملات پر توجہ دے سکتے تھے جو آؤٹ سٹینڈنگ ہیں۔بھارت میں کسی پاکستانی کی گرفتاری کا علم نہیں۔نئی دلی الزامات کے بجائے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔ وطن واپسی کے موقع پر یہاں ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔مزید۔۔۔۔۔ باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی پیشقدمی جاری ‘ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے مسمار باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی پیشقدمی کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کر دیئے گئے۔فورسز نے تحصیل نوا گئی، چہار منگ، چاماکنڈ، چینار اور تحصیل ماموند میں کارروائی کرتے ہو ئے دو شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ادھر سلار زئی قومی لشکر نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تحصیل لکڑومیں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔لکڑو ، پنڈیالی، امبار، خوازئی بائزئی سیلوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٣٠ نومبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار ایرانی نائب وزیر خارجہ مہدی اخونزادہ کی میاں نواز شریف سے ملاقات ایران کے نائب وزیر خارجہ اخونزادہ کی مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ‘ خطے کی سیاسی و سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آج مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ‘ علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔ مہدی اخونزادہ نے میاں نواز شریف کو ایرانی صدر محمود احمدی نثراد کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ۔ اس ملاقات میں مسلم لیگ ( ن ) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ‘ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان اور مسلم لیگ ( ن ) کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال بھی موجود تھے ۔مزید۔۔۔۔ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ختم کرنے پر غور نہیں کر رہے ‘ بھارت بھارتی وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا میں نشر کی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے پر غور نہیں کر رہا ہے ۔ نہ ہی پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر بھارتی فوج کو غیر معمولی نقل و حرکت کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا پر نشر کی جانے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ اور مذاکرات معطل کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ جبکہ بھارتی فوج کو سرحدی علاقوں میں غیر معمول نقل و حرکت کے بھی احکامات دے دیئے گئے ہیں بھارتی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی اور امن مذاکرات معطل کرنے اور سرحدوں پر فوجی قوت میں اضافے پر غور نہیں کیا جا رہا ۔ دوسری طرف افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے ملحقہ بھارتی سرحد پر کسی قسم کی غیر معمولی فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات نہیں ہیں ۔مزید۔۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، مکمل ہڑتال ، مظاہرے ، بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ 2 کشمیری شہید مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کشمیری عوام کے احتجاجی مظاہرے پر بھارتی فوج کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیر ی شہید جبکہ کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی دو بہنیں شدید زخمی ہو گئی ہیں مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج بھارتی فوج نے انتخابات کے تیسرے مرحلے پر انتخابات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر فائرنگ لاٹھی چارج اورآنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید ہو گئے جبکہ مقبول بٹ شہید کی دو بہنوں سمیت درجنوں کشمیری شدید زخمی ہو ئے ہیں۔ریاستی انتخابات کے تیسرے مرحلے پر سرینگر ‘ کپواڑہ اور دوسرے مقامات پر کرفیو جبکہ حریت راہنما سید علی گیلانی ‘ میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت راہنما اپنے گھروں میں نظر بند رہے ۔مزید۔۔۔ نائیجیریا: مسلم عیسائی تصادم، سینکڑوں افراد ہلاک جوز۔ نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں میں بدترین جھڑپوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔وسطی نائیجیریا کے شہر جوزمیں گزشتہ دو دن سے جاری فسادات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور300کے قریب زخمی ہیں۔عیسائی مسلم فسادات اس افواہ کے بعد شروع ہوئے جس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کی حمایت یافتہ آل نائیجیرین پیپلز پارٹی مقامی انتخابات میں عیسائیوں کی حامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے شکست کھاگئی ہے۔مرکزی جامع مسجد میں 400 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔فسادات کے نتیجے میں دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔مزید۔۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ١ دسمبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار کراچی آگ و خون کی لپیٹ میں کراچی میں تیسرے دن بھی جلاؤ گھیراؤاور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔فسادات میں جاں بحق ہونے والو کی تعداد 40سے تجاوز کرگئی۔ امن و امان کو بحال کرنے میں تاحال حکومتی ناکامی کے بعد بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو اورنگی ٹاؤن رئیس امروہوی کالونی میں 5افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ۔ اطلااع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس کو روانہ کردیا گیا ۔ قصبہ ، علی گڑھ اور رئیس امروہوی کالونی میں درجن بھر سے زائد مکانات کو لوٹ نے کے بعد آگ لگادی گئی جبکہ اورنگی ٹاؤن میں ون ڈی بس اسٹا پ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے متعدد دکانوں کو آگ لگادی۔ ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے 30سے زائد افراد قطر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 3کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔مزید۔۔۔۔۔ مینگورہ : سنگوٹہ چیک پوسٹ پرخودکش حملہ‘10 افراد ہلاک ، 40 زخمی سوات کے علاقے سنگوٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرخودکش حملے کے نتیجے میں10افراد ہلاک جبکہ40 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سیدو شریف ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے پیدل چلتے ہوئے سنگوٹہ کے مقام موجود چیک پوسٹ پر خودکو دھماکے سے اڑالیا۔پولیس اور ایمبولینس سروسز دھماکے کے مقام پر پہنچنا شروع ہوگئیں اورلاشوں اور زخمیوں کو لیکر سیدو شریف ہسپتال میں پہنچا دیا ۔واضح رہے کہ مینگورہ شہر میں کرفیو نافذ ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔کاروباری زندگی معطل ہے اور علاقے کے داخلی راستوں کو مکمل طور پرسیل کر دیا گیا ہے۔مزید۔۔۔۔۔ قومی سلامتی کے امور پر سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے کسی سطح پر کوئی اختلاف رائے نہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ قومی سلامتی کے امور پر سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے کسی سطح پر کوئی اختلاف رائے نہیں پاکستان اوربھارت کے پاس ایٹمی ملک ہونے کے ناطے امن کے ساتھ رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے امن ہی میں خطے کے کروڑوں عوام کا مستقبل وابستہ ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ممبئی بم دھماکوں کی مذمت کی ہے دونوں ممالک کی قیادت کو امن کو ترجیح دینا ہو گی ۔مزید۔۔۔۔۔ ممبئی دھماکے: حکومت حساس معاملے کو مس ہینڈل کر رہی ہے۔جاوید ہاشمی مسلم لیگ نواز کے نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے حساس ادارے کے افسران کو بھارتب ھیجنے کے سلسلے میں حکومت کے غیرسنجیدہ بیانات سے احساس پیدا ہو رہا ہے کہ حکومت اتنے بڑے معاملے کو مس ہینڈل کر رہی ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں جمہوریت موجود ہے ہندوستان، پاکستان پر جارحیت کی سوچ نہیں بن سکتی مگر بدقسمتی جمہوریت نہ پارلیمنٹ میں ہے اور نہ عدلیہ میں۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کے نمبر زیادہ کروانے والا شخص سپریم کورٹ پر قابض ہے اور آئین کے خلاف ورزی کرنے والا کرسی صدارت پر ملک میں مشرف کی پالیساں اور صدارتی نظام اب بھی جارہی ہے۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] مورخہ ٢ دسمبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار نواز شریف نے جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے بیٹی کو اضافی نمبر دلوانے کے معاملے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک بھارت کشیدگی اور چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر کی بیٹی کو اضافی نمبر دلوانے کے معاملات پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ نواز شریف نے واضح کیا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کیا تو پاکستان مسلم لیگ ن از خود ریکوزیشن جمع کرائے گی ۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس طرح نہیں چلتی موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے حالات سنگین اور صورت حال انتہائی نازک ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو لندن میں حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری پروٹوکول دئیے جانے کی بھی مذمت کی ہے ۔مزید۔۔۔۔ پاکستان کی بھارت کو ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن کی پیش کش وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ اس نازک وقت میں پاکستان اور بھارت کی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا ۔ بھارت کو ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے مشترکہ کمیشن کی پیش کش کی ہے قوم مطمئن رہے ۔ پاک فوج سرحدوں کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے 5 بڑی عالمی طاقتوں ‘ یورپین یونین کے اراکین اور منتخب ممالک کے سفیروں کو ممبئی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورت حال اور پاکستان بریفنگ اور بعدازاں اپنا پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا ۔مزید۔۔۔۔ […]
[…] […]
[…] مورخہ ٤ دسمبر ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،غفلت و کوتاہی برتنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔میاں شہبازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں غفلت و کوتاہی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔ صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے وہ ہر دس روز کے بعدخود اجلاس کی صدارت کیا کریں گے۔انہوں نے معروف تجارتی مرکز ہال روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سات روز میں اس کا سراغ لگانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف متعلقہ تھانے اور ڈی ایس پی کو معطل کر دیا جائے گا بلکہ انتظامیہ سے بھی سخت بازپرس کی جائے گی۔مزید۔۔۔۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا بلکسر اور کلرکہار انٹر چینج پر والہانہ استقبال معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا جمعرات کے روز بلکسر انٹر چینج اور کلر کہار انٹرچینج کے مقامات پر والہانہ استقبال کیا گیا معزول چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدر ی کا قافلہ سرگودھا جاتے ہوئے جب بلکسر انٹر چینج پہنچا تو ممبر پنجاب بار کونسل حسن رضا پاشا،صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری اسد مسعود،تحصیل تلہ گنگ بار کے وکلاء اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی قیادت میں ان کا والہانہ استقبال کیا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد بھی معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ہمراہ تھے اس موقع پر جسٹس افتخار محمد چوہدری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور چیف جسٹس تیرے جانثار بے شمار بے شمار اور عدلیہ کی آزادی تک جنگ رہے گی، جنگ رہے گی، کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔مزید۔۔۔۔ امریکا اور بھارت دونوں پاکستان کے دشمن ہیں ، حمید گل آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہاہے کہ امریکا اور بھارت دونوں پاکستان کے دشمن ہیں اور وہ حیلوں اور بہانوں سے پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمید گل نے کہاکہ امریکا مجھے نہیں آئی ایس آئی کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ اس لیے دباؤ بڑھایاجارہاہے ۔ آئی ایس آئی کے بعد فوج پر دباؤ ڈالا جائیگااور دباؤ بڑھا کر ایٹمی صلاحیت چھیننے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ باعث شرم بات ہے کہ بھارت نے آئی ایس آئی کے سربراہ کو طلب کیا اور ہماری حکومت نے رضا مندی ظاہر کردی ۔ یہ الگ بات ہے کہ عوامی دباو کے باعث ائی ایس آئی کے سربراہ کو بھارت نہیں بھیجا جا سکا۔مزید۔۔۔۔ بیٹی کے نمبر بڑھوانے پر جسٹس ڈوگر ودیگر پی سی او جج استعفیٰ نہیں ازخود کام چھوڑ دیں جسٹس ڈوگر غیر آئینی صدر ہیں ان سے بیٹی کے نمبر بڑھانے پر استعفیٰ نہیں مانگیں گے ۔ پی سی او جج ازخود کام چھوڑ دیں اور عدالتیں آئینی وقانونی ججوں کے سپرد کردیں۔ جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو چیف جسٹس بنوانے والی اسٹیبلشمنٹ میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اسے اپنی غلطی کا بھی احساس ہوگیا ہے۔ جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی تک تحریک جاری رکھیں گے۔ اس امر کا اظہار چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی اور عدلیہ کی آذادی کیلئے نکالی جانے والی ہفتہ وار وکلاء ریلی کے اختتام پر وکلاء رہنماوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مزید۔۔۔۔ […]