جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ میں آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے یادگار فٹ بال کی گیندوں کے تعلق سے جنوبی افریقا کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیاہے ۔ فٹ بال کی یادگار گیندوں پرسعودی عرب ، ایران اور عراق جیسے ممالک کے قومی پرچم ہیں جن پر عربی آیات درج ہیں جو مسلمانوں کے لیے مقدس ہیں اور ان گیندوں کو دنیا بھر میں روانہ کیاجائے گا لیکن فیفا نے اس قسم کی گیندوںکے بارے میں اپنی لا علمی کا اظہار کیا جبکہ مقامی آرگنائزر یقین کرتے ہیں کہ مذکورہ گیندیں جو ان دنوں فروخت کی جا رہی ہیں وہ سرکاری طور پر منظور شدہ گیندوں کی نقل ہے جو قزاقی کے مترادف ہے۔جمعیۃ العلماء جنوبی افریقہ ( مسلمانوں کی ملی کونسل ) نے کہاکہ ان گیندوں پرجو عربی آیات مقدمہ درج ہے ان کی بے حرمتی ہو گی کیونکہ پرچموں پر کلمہ طیبہ درج ہے جو کہ مسلمانوں کا عقیدہ ایمان ہے اور اس طرح گیندوں کے استعمال سے انکے عقیدہ کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ کونسل نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔فیفا کے میڈیا آفیسر ڈیلیا فشر نے بتایاکہ جنوبی افریقا میں لائسنس کی تنسیخ سے معلوم ہواہے کہ وہ فٹ بال کے اس قسم کے اشتہارات سے واقف نہیں ہیں جن میں مسلمانوں کی علامات کو استعمال کیاجا رہا ہے۔ یہاں کی مسلم برادری کو اس بات کا یقین دلاتے ہوئے فیفا نے ان کی تشویش سے آگاہی حاصل کی ہے اور وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ فیفا ان کے جذبات سے احترام کرے گا ۔ انہوںنے مزید کہاکہ فیفا ایک کھیل کا ادارہ ہے اور وہ کبھی بھی کسی مذہبی عناصر کو کھیل کے فروغ کے طور پر استعمال نہیں کرے گا۔
Posted by Editor in World News, sports























