Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 2 3 ... 470
November 30th, 2008   

میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بھر پور تعاون اور قوم و ملک کو در پیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر میاں برادران کے شکر گزار ہیں۔رحمان ملک

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بھر پور تعاون اور قوم و ملک کو در پیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر میاں برادران کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہو کر پاکستان کی سلامتی کو در پیش خطرات سے نمٹنے میں حکومت سے غیر مشروط تعاون کرنا چاہیے۔ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ یہ بات انھوں نے رکن قوم اسمبلی حنیف عباسی کی رہائش گاہ پر سیکرٹری داخلہ کمال شاہ کے ہمراہ آمد کے موقع پر حنیف عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے اس موقع پر حنیف عباسی کی بھابھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ۔ حنیف عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے قوم کو در پیش خطرات کسے تناظر میں اتحاد و یگانگ کا جو پیغام دیا ہے اس سے پوری قوم بلکہ ہمیں بھی حوصلہ ملا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر مشکل گھڑی میں جس طرح ہمارا ساتھ دیا اس پر تہہ دل سے میاں برادران کے مشکور ہیں مشیر برائے داخلہ امور رحمان ملک نے کہا کہ قوم متحدہ ہے اور پاکستان کو در پیش کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ رحمان ملک نے اس موقع پر سیکرٹری داخلہ کو ہدایات دین کہ حنیف عباسی کی اپنی بھابھی کی وفات کے حوالے سے امریکہ روانگی اور وہاں قیام کے دوران انھیں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

Posted by Editor as Pakistan News at 11:01 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 ... 470
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース