Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 2 3 ... 449
September 30th, 2008   

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید الفطر ادا کی

امت مسلمہ کی ترقی ، خوشحالی اور دنیا بھر میں غیر مسلموں کے قبضے سے اسلامی سرزمین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

مدینہ ۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نماز عید میں سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ، ولی عہد شہزادہ سلطان ، گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل ، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کے علاوہ شاہی خاندان کی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرحرم مکی میں سعودی شوریٰ کونسل کے سربراہ شیخ صالح بن حمید اور مسجد نبوی میں شیخ علی عبدالرحمٰن الحذیفی نے عید کا خطبہ دیا ۔حرمین شریفین کے آئمہ نے مسلمانوں کو اللہ رب العزت کا تقویٰ اختیار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا عید الفطر اللہ تعالیٰ کا خصوصی تحفہ ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے آئمہ کرام نے اپنے خطبوں کے آخر میں امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی اور دنیا بھر میں غیر مسلموں کے قبضے سے اسلامی سر زمین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔ مسجد الحرام میں 20 لاکھ سے زائد جب کہ مسجد نبوی میں 10 لاکھ سے زاید مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی

Posted by Editor as World News at 10:58 PM JST

1 تبصرہ ہوا »

| |
Pages: 1 2 3 ... 449
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース