Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
August 19th, 2008   

ججوں کی بحالی اس وقت اہم ایشو ہے ، پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں ملنا چاہیے ، شہباز شریف

نیا صدر تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بنایا جائے گا

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ن کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ججوں کی بحالی اس وقت اہم ایشو ہے ۔ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں ملنا چاہیے ۔ آج اسلام آباد ائرپورٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ججوں کی بحالی اس وقت ایک اہم ایشو ہے۔ دو نومبر کی عدلیہ بحال ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ دو نومبر کے ججوں کو بحال کرنا حکومت اور قوم کی ذمہ داری ہے اس کے بعد ہم دوسرے اہم معاملات مہنگائی ، بے روزگاری پر توجہ دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہماری پارٹی کا شروع دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ استعفی دینے کے بعد سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں ملنا چاہیے بلکہ ان کا ٹرائل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جس آمر نے گزشتہ نو سالوں تک ملک اور عوام پر ناجائز قبضہ کیا اور منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا اس کو کس طرح محفوظ راستہ دیاجاسکتاہے۔ جس نے ملک پر ناجائز قبضہ کرکے اس کو تباہ و برباد کیا اس کو عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا صدر تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا اور ایک ایسا صدر چنا جائے گا جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو ۔

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Tuesday, August 19th, 2008 at 10:39 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース