Skip to main content.
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 30 اکتوبر تک 16 اہم وزارتوں اور محکموں سے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کی رپورٹس طلب کرلیں پاکستان فوجی اخراجات میں ایک تہا ئی کمی کردے ‘ آئی ایم ایف کا مطالبہ پاکستانی فوج امریکہ اور بھارت کے مقاصد پورے کرنے کیلئے اپنے ہی لوگوں کے خون کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ قاضی حسین احمد میں حلفا سب کو گواہ بنا کر کہتاہوں کہ میں نے ملک کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبہ کی مضبوطی پر تمام وسائل نچھاور کرے گی۔ شہباز شریف خیبر ایجنسی : مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ، تین ساتھی شدید زخمی سوات: راکٹ حملے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ‘ ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی صدر زرداری کی طرف سے جسٹس افتخار چوہدری کو سیاست میں آنے کی دعوت ججز اور وکلاء کے ساتھ ساتھ شہید بے نظیر بھٹو کی توہین ہے ‘ اطہر من اللہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی ملکی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ، مزید 8 عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی حکومت کا بلوچستان کے بارے میں اے پی سی طلب کرنے کا حمتی فیصلہ حکومت نے اپنی پالیسی درست نہ کیں تو آئندہ سال انقلاب کا سال ہو گا ۔جنرل (ر) حمید گل انگریز کی تربیت یافتہ فوج ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے ۔قاضی حسین احمد کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب قبائلی علاقوں میں حملوں سے امریکا نے جنرل کیانی کو آگاہ کر دیا تھا ، واشنگٹن پوسٹ
August 19th, 2008   

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں خودکش دھماکہ ‘ ٢٨ افرادجاں بحق ‘ ٤٠ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے ایمرجنسی وارڈ میں خود کش بم دھماکے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 40 شدید زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ آئی جی سرحد ملک نوید نے خودکش دھماکے میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کی ٹانگیں مل گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دھماکا ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا زور دار تھا اجس کے باعث متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوراً بعد مشتعل مظاہرین نے دھماکے کے خلاف سرکلر روڈ پر ہنگامہ آرائی کی ۔ ادھرآئی جی سرحد ملک نوید نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ اسپتال بم دھماکے میں23ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم انکی مصدقہ تعداد بتانا ممکن نہیں کیونکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور کی ٹانگیں مل گئیں ہیں۔صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Tuesday, August 19th, 2008 at 11:33 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

One Response to “ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں خودکش دھماکہ ‘ ٢٨ افرادجاں بحق ‘ ٤٠ زخمی”

  1. Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ١٩ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار says:

    […] کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ نہیں کیاجاسکا ۔مزید۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں خودکش دھماکہ ‘ ٢٨ اف… ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے ایمرجنسی […]

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース