Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
August 19th, 2008   

ججز کی بحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ٢٤ گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

حکمران اتحاد ‘ ججز کی بحالی ، صدارتی عہدے پر نامزدگی کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

اسلام آباد ۔۔ حکمران اتحاد ججز کی بحالی ،صدارتی عہدے پر نامزدگی کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔تاہم ججز کی بحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو 24گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیاہے۔حکمران اتحاد کا اہم اجلاس پیر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہوا۔اجلاس چار گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہا اجلاس میں پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان ، خواجہ محمد آصف ، چوہدری نثار علی خان ، سینیٹر اسحاق ڈار ،میاںرضا ربانی ، شیری رحمن اور دیگر رہنماؤںنے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کی بحالی، صدارتی عہدے کیلئے نامزدگی ، صوبوں میں گورنروں کی تبدیلی، اعلیٰ بیورو کریسی میں رد وبدل ، وفاقی کابینہ میں ممکنہ توسیع سمیت دیگر ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔تاہم کسی بھی معاملے کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ نہیں کیاجاسکا ۔ حکمران اتحاد نے پرویز مشرف کے صدارتی عہدے سے استعفے کے بعد ممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے نہ دینے کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور اس حوالے سے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے سامنے آنے والے مطالبات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔ججز کی بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے اس معاملے کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Tuesday, August 19th, 2008 at 11:39 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

One Response to “ججز کی بحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ٢٤ گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا”

  1. Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ١٩ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار says:

    […] ١٩ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار ججز کی بحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکمران جماعت پ… حکمران اتحاد ججز کی بحالی ،صدارتی عہدے پر نامزدگی کے […]

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース