اسلام آباد ۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے چیئرمین خالد خواجہ نے مستعفی صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کے لئے پٹیشن دائر کی ۔پٹیشن میں خالد خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف ، لال مسجد آپریشن اور لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ، اس لیئے انہیں بیرون ملک جانے سے روکا جائے ۔پٹیشن دائر کیئے جانے کے موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین اور لال مسجد آپریشن کے متاثرین وفاقی ہائی کورٹ کے باہر جمع تھے اور انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیفنس آف ہیومن رائٹس اور لاپتہ افراد کے لواحقین اسلام آباد کے تھانے میں پرویز مشرف ‘ آفتاب احمد خان شیر پاؤ ‘ سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ اور اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں ۔
Posted by Editor in Pakistan News























