Skip to main content.
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 30 اکتوبر تک 16 اہم وزارتوں اور محکموں سے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کی رپورٹس طلب کرلیں پاکستان فوجی اخراجات میں ایک تہا ئی کمی کردے ‘ آئی ایم ایف کا مطالبہ پاکستانی فوج امریکہ اور بھارت کے مقاصد پورے کرنے کیلئے اپنے ہی لوگوں کے خون کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ قاضی حسین احمد میں حلفا سب کو گواہ بنا کر کہتاہوں کہ میں نے ملک کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبہ کی مضبوطی پر تمام وسائل نچھاور کرے گی۔ شہباز شریف خیبر ایجنسی : مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ، تین ساتھی شدید زخمی سوات: راکٹ حملے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ‘ ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی صدر زرداری کی طرف سے جسٹس افتخار چوہدری کو سیاست میں آنے کی دعوت ججز اور وکلاء کے ساتھ ساتھ شہید بے نظیر بھٹو کی توہین ہے ‘ اطہر من اللہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی ملکی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ، مزید 8 عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی حکومت کا بلوچستان کے بارے میں اے پی سی طلب کرنے کا حمتی فیصلہ حکومت نے اپنی پالیسی درست نہ کیں تو آئندہ سال انقلاب کا سال ہو گا ۔جنرل (ر) حمید گل انگریز کی تربیت یافتہ فوج ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے ۔قاضی حسین احمد کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب قبائلی علاقوں میں حملوں سے امریکا نے جنرل کیانی کو آگاہ کر دیا تھا ، واشنگٹن پوسٹ
August 19th, 2008   

آئینی پیکج غلطیوں کا منبع اور شرمناک ڈاکومنٹ ہے، وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی اہلیت ایک سول جج سے زیادہ نہیں ہے ۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین

لاہور ۔ جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا تیار کردہ آئینی پیکج غلطیوں کا منبع اور شرمناک ڈاکومنٹ ہے جسے دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی اہلیت ایک سول جج سے زیادہ نہیں ہے۔اگر آئینی پیکج منظور ہوا تو پھر عدلیہ کبھی بھی آزاد نہیں ہوسکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے زیر اہتمام ’’ عدلیہ کی بحالی میں عوام کا کردار ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے ممبر پاکستان بار حامد خان ، حافظ عبدالرحمن انصاری ، سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل امین جاوید چودھری ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انور کمال ، احمد اویس ، اظہر صدیق اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ کالے کوٹ نے انقلاب برپا کردیا ہے اور یہ انقلاب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نظام جزا و سزا قائم نہیں ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی آرڈیننس کے ذریعے ججوں کو بحال کیا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت نے پرویز مشرف کے 3نومبر کے تمام غیر آئینی اقدامات کو درست تسلیم کرلیا ہے ۔وکلاء آرڈیننس یا آئینی ترمیم کے ذریعے ججوں کی بحالی کو قبول نہیں کریں گے ۔ججوں کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بحال کیا جائے۔ اور جو جج 2نومبر کو موجود تھے بعد میں انہوںنے پی سی او پر حلف اٹھا لیا ہے ان کے بارے میں ہم فی الوقت کچھ نہیں کہیں گے تاہم جو 3نومبر کے بعد جج تعینات ہوئے انہیں چاہیے کہ وہ معزول ججوں کی بحالی کے بعد ازخود عدالتیں چھوڑ کر گھروں کو چلے جائیں ورنہ ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا کہ بعد میں انہیں افسوس ہوگا کہ ہم خود ہی کیوں نہیں چلے گئے۔انہوںنے کہا کہ وکلاء تحریک معزول ججوں کی بحال کے بعد بھی اس وقت تک جاری رہے گی جس تک ملک میں جزا و سزا نظام قائم نہیں ہوجاتا۔ممبر پاکستان بار حامد خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے لئے یہ کوئی سزا نہیں کہ وہ ملک سے بھاگ جائے اور کہیں باہر جاکر عیش کی زندگی گزارے۔ہم اسے چین کی زندگی نہیں جینے دیں گے اس نے ہزاروں ماؤ ں کے بچوں کو اغواء کرکے فروخت کیا، لاکھوں لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی ، باضمیر ججوں کو گھر بھیجا، آئین توڑا، ایسے شخص کو کوئی حق نہیں کہ وہ آرام سے زندگی گزارے۔ اس کا ٹرائل ہوناچاہیے اور اگر ٹرائل نہ کیا گیا تو ہمارا یہ قومی فرض ہوگا کہ ہم اسے چین کی نیند نہ سونے دیں۔انہوں نے کہاکہ وکلاء مائنس ون یا ٹو کے کسی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے اب قوم بھی اصولوں پر سمجھوتے کیلئے تیار نہیں ہیں۔سب سے پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بحال ہونگے پھر دوسرے جج بحال ہونگے۔اور جو ضمیر فروش عدالتوں میں بیٹھے ہیں انہیں واپس جانا ہوگا۔ممبر پاکستان بار حافظ عبدالرحمن انصاری نے کہا کہ پرویز مشرف کے مستعفی ہونے پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کررہی ہے اب قوم چاہتی ہے کہ فوری طور پر معزول ججوں کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اتنے سنگین جرائم کئے ہیں کہ اسے تو محفوظ راستہ دینا بھی جرم ہوگا ۔مشرف کو ملک سے بھگانے کی بجائے اس کا ٹرائل کیا جائے اور کڑی سزا دی جائے ۔سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل امین جاوید چودھری نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق اب عدلیہ کو 2نومبر کی پوزیشن پر بحال کرے۔انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری کا متفقہ مطالبہ ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Tuesday, August 19th, 2008 at 10:44 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

One Response to “آئینی پیکج غلطیوں کا منبع اور شرمناک ڈاکومنٹ ہے، وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی اہلیت ایک سول جج سے زیادہ نہیں ہے ۔جسٹس (ر) وجیہہ الدین”

  1. Awaz-e-Haq » Blog Archive » مورخہ ١٩ اگست ٢٠٠٨ کا تصویری اخبار says:

    […] کہنا تھا کہ ہمارا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے ۔مزید۔۔۔۔ آئینی پیکج غلطیوں کا منبع اور شرمناک ڈاکومنٹ ہے، وفاقی … جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا تیار کردہ […]

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース