چوہے کھانے سے دو مقاصد حاصل ہوں گے اس سے ہمارا غلہ کھانے سے بچ جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ غلے کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا
پٹنہ ۔ بھارت کی مشرقی ریاست بہار کی حکومت خوراک کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نطر لوگوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ چوہے کھائیں تاکہ غذائی اجناس کے ذخیرے کو بچایا جا سکے۔ عریب ترین بھارتی ریاست بہار کے حکام غریب اور امیر ہر دو طبقوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ چاول پر انحصار کم کرنے کیلئے چوہے کھائیں بہار کے محکمہ بہبود کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چوہے کھانے سے دو مقاصد حاصل ہوںگے اس سے ہمارا غلہ کھانے سے بچ جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ غلے کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ چوہے کھیتوں یا پھر ذخیرہ گاہوں میں موجود بھارت کی غذائی اجناس کا قریباًً پچاس فیصد کھا گئے ہیں ریاست کی ذاتوں اور قبائل کی بہبود کے و زیر جیتن رام منجھی کا کہناہے کہ چوہے کھانا مہنگے چاول اور گندم کا صحت مند متبادل ہے اور اسے ایک ہی وقت میںمکمل طور پر کھایا جا سکتا ہے اور ہم اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے بہت سنجیدہ ہیں کیونکہ خوراک کا بحران روز بروز سنگین تر ہوتاجارہاہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ وزیر خود بھی چوہے کھاتے ہیں۔بہار میں پہلے ہی ہندؤں کی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے مشرا اور معاشرے کے غریب طبقات چوہوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
Posted by Editor in World News























