اسلام آباد ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی ضرور ہو گی کوئی مائنس ون کا فارمولا زیر غور نہیں ہے ۔ اہم فیصلوں کا وقت ہے جذبات کے بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہے ۔آج منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز جلد بحال ہوں گے ، فیصلہ ہوجائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے استعفی کو ابھی کچھ ہی وقت گزرا ہے نئے صدر کی نامزدگی کافیصلہ بھی کرلیں گے ۔صبر کریں ہمیں کام کرنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کے صدر کے حوالے سے فیصلہ اتفاق رائے سے کرلیا جائے گا
Posted by Editor in Pakistan News























