پشاور ۔ ضلعی ناظمین کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف متفقہ طور پر صدر مملکت پرویز مشرف سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی کے بعد صوبائی حکومت نے ناظمین کے خلاف دائر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور مذکورہ تفصیلات قومی تعمیر نو بیورو کو ارسال کر کے ان کے خلاف لوکل گورنمنٹ رولز کے تحت کاروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کی بہتری اورعوامی شکایات کو کم کرنے کے لئے بلدیاتی نظام میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے جسے عوام نے سراہا ہے ۔ تاہم ضلعی ناظمین نے صوبائی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے اور متفقہ طور پر صدر مملکت سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بند ی کر لی ہیں اور سرحد حکومت کے خلاف متفقہ طور پر مستعفی ہونے کے علاوہ اہم امور کی منصوبہ بند ی کرنے کے لئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں ۔ یہ کمیٹیاں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ناظم نوشہرہ کی زیر صدارت ہونے والے ضلعی ناظمین کی صدارت میں ہوا ۔ محکمہ بلدیات کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، نادرا کی جانب سے در ج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ اور صوبے بھر کے ڈی پی اوز کوبلدیات کی جانب سے ناظمین کے مقدمات کی فہرست مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ ان کے خلاف رول ریگولیشن کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور لوکل گورنمنٹ کمیشن سے بھی ناظمین کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہیں ۔
Posted by Editor as Pakistan News at 9:56 PM JST























