Skip to main content.
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 30 اکتوبر تک 16 اہم وزارتوں اور محکموں سے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کی رپورٹس طلب کرلیں پاکستان فوجی اخراجات میں ایک تہا ئی کمی کردے ‘ آئی ایم ایف کا مطالبہ پاکستانی فوج امریکہ اور بھارت کے مقاصد پورے کرنے کیلئے اپنے ہی لوگوں کے خون کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ قاضی حسین احمد میں حلفا سب کو گواہ بنا کر کہتاہوں کہ میں نے ملک کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبہ کی مضبوطی پر تمام وسائل نچھاور کرے گی۔ شہباز شریف خیبر ایجنسی : مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ، تین ساتھی شدید زخمی سوات: راکٹ حملے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ‘ ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی صدر زرداری کی طرف سے جسٹس افتخار چوہدری کو سیاست میں آنے کی دعوت ججز اور وکلاء کے ساتھ ساتھ شہید بے نظیر بھٹو کی توہین ہے ‘ اطہر من اللہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی ملکی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ، مزید 8 عسکریت پسند ہلاک ، متعدد زخمی حکومت کا بلوچستان کے بارے میں اے پی سی طلب کرنے کا حمتی فیصلہ حکومت نے اپنی پالیسی درست نہ کیں تو آئندہ سال انقلاب کا سال ہو گا ۔جنرل (ر) حمید گل انگریز کی تربیت یافتہ فوج ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے ۔قاضی حسین احمد کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب قبائلی علاقوں میں حملوں سے امریکا نے جنرل کیانی کو آگاہ کر دیا تھا ، واشنگٹن پوسٹ
Pages: 1 2 3 ... 488
July 31st, 2008   

عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں وکلاء نے ثابت قدم رہ کر جدوجہد کی ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

٭۔ ۔ ۔ وکلاء اتحاد اور اتفاق کو قائم رکھیں اور اپنی صفوں میں گڑ بڑ کی سازشیں تیار کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔افتخار محمد چوہدری کا ٹیلی فونک خطاب

سیالکوٹ ۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وکلاء اور سول سوسائٹی نے عدلیہ کی بحالی اور آزادی کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے اور وکلاء نے اس جدوجہد میںتشدد کا سامنا بھی کیا ہے ۔ معزول چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں وکلاء نے ثابت قدم رہ کر جدوجہد کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے علامہ اقبال بار ہال میں ممبران بار سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو ، سیکرٹری بار رانا محمد امجد ایڈووکیٹ ، فنانس سیکرٹری بار عرفان بھٹی ایڈووکیٹ اور وکلاء کی کثیرتعداد بھی اس موقعہ پرموجود تھی ۔ معزول چیف جسٹس نے کہا کہ میر صادق اور میر جعفر ہر دور میں پیدا ہوئے تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ وکلاء کی تحریک میںکوئی میر جعفر اور میر صادق عدلیہ کی بحالی اور آزادی کی راہ میں حائل افراد کو نہ مل سکیں گے اور نہ ہی انشاء اللہ آئندہ کوئی میر جعفر اور میر صادق وکلاء میں سے کسی کو ملے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء اور سول سوسائٹی کی عدلیہ بحالی تحریک میں میڈیا نے بھی انتہائی مثبت رول ادا کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اتحاد اور اتفاق کو قائم رکھیں اور اپنی صفوں میں گڑ بڑ کی سازشیں تیار کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ ان کی کامیابی کے دن اب دور نہ ہیں ۔ معزول چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء اپنے قائدین وکلاء کی قیادت میں جوجدوجہد کررہے ہیں وہ ضرور کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود وکلاء کا تحریک میں جذبہ سب سے زیادہ ہے ۔ قبل ازیں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو اور سیکرٹری بار رانا محمد امجد ایڈووکیٹ نے بھی وکلاء سے خطاب کیا ۔

Posted by Editor as Pakistan News at 11:59 PM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 2 3 ... 488
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース