Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 ... 429 430 431
June 1st, 2008   

ہماری تحریک کی طاقت عوام اور وکلاء ہیں۔افتخار محمد چوہدری کا اٹک بار سے خطاب

وقت آگیا ہے وکلاء بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے تین اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو لے کر آگے بڑھیں اور ہر طرح کے لالچ کو ٹھکرا دیں ۔ ۔ ۔ ہمارا نعرہ اس ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہے

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ۔ ۔ علی احمد کرد

10جون تک ججز بحال نہ ہوئے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا

اسمبلیاں وکیلوں کی قرضہ دار ہیں ججز بحال نہ ہوئے تو اسمبلیوں اور مخلوط حکومت کی بقاء کی گارنٹی نہیںدی جا سکتی

معزول چیف جسٹس اور معروف وکیل کا اٹک بار سے خطاب

اٹک ۔ چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ہماری تحریک کی طاقت عوام اور وکلاء ہیں وقت آگیا ہے کہ وکلاء بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے تین اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو لے کر آگے بڑھیں اور ہر طرح کے لالچ کو ٹھکرا دیں ۔ ہمارا نعرہ اس ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور جاتے ہوئے اٹک بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے وکلاء کا ایک بار پھر جم غفیر دیکھا ہے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اٹک میں ہمارا اتنا والہانہ استقبال ہو گا میرے پاس الفاظ نہیں کہ جن سے میں وکلاء اور یہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کر سکوں ، میرا ملک اس وکلاء تحریک کے ہر اول دستے میں سے ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان گمنام ڈاکٹروں کا شکر ادا کیا جنہوں نے بلا جواز جیلوں میں ڈالے گئے وکلاء قیدیوں کی دیکھ بھال کی ان وکلاء کو بغیر کسی وجہ کے جیلوں میں ڈالا ہوا تھا ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وکلاء کے استقبال کیلئے اپنی دکانیں اور کاروبار بند کئے ہیں۔ میرے دلوں میں عوام کے لئے بے پناہ محبت ہے اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بعد اگر ہمارا کوئی مدد گار ثابت ہوا تو وہ آپ لوگ ہیں ۔ میں طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں تاجروں کا بھی مشکور ہوں جنہو ںنے اپنا قیمتی وقت ہمارے لئے وقف کیا ہے سٹیج تو کمزور ہو سکتا ہے لیکن اٹک کے عوام کمزور نہیں ہو سکتے ۔ اسلام آباد کی ججز کالونی میں کوئی بھی وا قع رونما ہوتا ہے تو لطیف آفریدی کا فون آ جاتا ہے۔ جو وو اپنی زبان میںکہتا ہے ’’ تُسی فکر نہ کرو اسیں تہاڈے نال ہاں ‘‘ ۔ ہمارا عہد ہے اس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے دیکھنا ہے کہ ہمارے بازؤوں میں کتنی طاقت ہے میری ہماری طاقت عوام ہیں۔ اٹک کے وکلاء نے 9مارچ سے ثابت کیا کہ جب بھی ان کی ضرورت پڑی وہ شاہراہ دستور اسلام آباد میں موجود رہے ان کے سامنے صرف ایک ہی مشن تھا عدلیہ کی آزادی ، آئین و قانون کی بالادستی ، اسلام آباد ججز کالونی میں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا اٹک کے وکلا ء پہنچ جاتے میں ان کا انتہائی شکر گزار ہوں وکلاء اس ارادے کے ساتھ یہاں جمع ہیں کہ ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے ہم نے ابھی کتنی جدوجہد کرنی ہے اس کیلئے ہم پر عزم ہیں پاکستان کے تمام وکلاء صاحبان سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ قائداعظم کے تین نکات کی پاسداری کریں اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وکلاء کی عظمت کو سلام پیش کرتا کرتاہوں جنہوں نے ہر قسم کی پیشکش اور لالچ کو مسترد کیا انہوں نے کہا کہ وکلاء کو ہر طرح کا لالچ دیا جارہے ۔ اس سے قبل بار سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنما علی احمد کرد نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہم چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اگر 10جون تک ججز بحال نہ ہوئے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ضرور اور جلد اپنی کرسی پر بیٹھیں گے اور مشرف کو اب جانا ہو گا پاکستان کی ساٹھ سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑا لانگ مارچ ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم لڑنا اورٹکرانا نہیں چاہتے ہمارے لئے تمام ادارے قابل احترام ہیں اسمبلی کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں یہ پاکستان کے عوام کی اسمبلی ہے ہم مخلوط حکومت کی قدر کرتے ہیں کیونکہ یہ سیاسی لوگوں پر مشتمل ہے مگر اگر یہ اسمبلی اور حکومت مشرف سے ملی ہوئی ہیں تو اس کا حساب دینا ہو گا انہوں نے کہاکہ یہ اسمبلیاں وکیلوں کی قرضہ دار ہیں اور اگر ججز بحال نہ ہوئے تو اسمبلیوں اور مخلوط حکومت کی بقاء کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ میں ابھی کافی دن ہیں انہوں نے کہاکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمارا ججز کی بجالی اور عدلیہ کی آزادی کے بغیر اور کوئی مطالبہ نہیں اس وقت ملک شدید بحرانوں کی لپیٹ میں ہیں شدید مہنگائی بے روز گاری ہے امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے انہو ںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے فرائض انجام دے اس لئے ہم نے حکومت کو 17مئی کے بجائے 10جون تک کی مہلت دی ہے اگر 10جون تک ججز بحال نہ ہوئے پھر دما دم مست قلندر ہو گا علی احمد کرد نے کہاکہ ہم دوبارہ یہاں آئیں گے ۔انہوں نے عوام ، وکلاء سے درخواست کی کہ وہ ججز کی بحالی تک وکلاء تحریک کا ساتھ دیں ۔ اس سے قبل جب چیف جسٹس اٹک پہنچے توعوام میں زبردست جوش و خرو ش بذریعہ جی ٹی روڈ ہٹیاں پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے منوں پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے چیف جسٹس کا شایان شان استقبال کیا۔ (ن) لیگ کے ایم این اے شیخ آفتاب احمد جب استقبال کیلئے معزول چیف جسٹس کی گاڑی کے پاس گئے تو چیف جسٹس کے ڈرائیور نے دروازے کا شیشہ نیچے کیا جس پر شیخ آفتاب احمد نے چیف جسٹس سے ہاتھ ملایا

Posted by Editor as Pakistan News at 12:01 AM JST

1 تبصرہ ہوا »

| |
Pages: 1 ... 429 430 431
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース