Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
Pages: 1 ... 474 475 476
May 1st, 2008   

بے نظیر بھٹو کو گولی مارنے والے افراد کے بارے میں کسی مناسب وقت پر اہم انکشاف کروں گا ۔ مخدوم جاوید ہاشمی

امید ہے نواز شریف اور آصف زر داری کے مابین ہو نے والے دوبئی کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے

اپنے حلیفوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر تا ہوں کہ وہ عدلیہ کو آزاد اور ججوں کو بحال کر کے ملک و قوم پر احسان کریں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر کا ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب

ملتان ۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو گولی مارنے والے افراد کے بارے میں کسی مناسب وقت پر اہم انکشاف کروں گا میں حاضر اور غیر حاضر جرنیلوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ قوم ان کی حرکتوں پر نظررکھے ہوئے ہے اگر انہوں نے امریکہ اور آمریت کا ساتھ دیا اور ملک میں عدلیہ کی آزادی ،ججوں کی بحالی اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کی تو پاکستانی قوم اس فوج کو برداشت نہیں کرے گی اگر موجودہ پارلیمنٹ سے عدلیہ بحال نہ ہوئی تو پھر یہ پارلیمنٹ بھی سابقہ پارلیمنٹ کی طرح کٹھ پتلی پارلیمنٹ ہو گی اور ایسی صورت میں ہم پارلیمنٹ کی بجائے عوام کی عدالت میں جائیں گے میں موجودہ حالات میں آصف علی زر داری سے کہتا ہوں کہ وہ امریکہ اور جرنیلوں سے نہ ڈریں اور اعلان مری کے مطابق عدلیہ کو آزاد اور ججوں کو بحال کر کے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں یہ بات انہوں نے آج بدھ کے روز یہاں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہو ںنے کہا کہ میں اپنے حلیفوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر تا ہوں کہ وہ عدلیہ کو آزاد اور ججوں کو بحال کر کے ملک و قوم پر احسان کریں اور اگر انہوں نے اس وقت ایسا نہ کیا تو پھر وفاق ، جمہوریت اور عدلیہ کو نقصان ہو گا اور 1973ء کا آئین اس ملک میں ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وکلاء اور سیاسی جماعتوں کی یہ جنگ عدلیہ ، وفاق اور جمہوریت کو بچانے کی جنگ ہے بے نظیر بھٹو نے بھی سینیٹر لطیف کھوسہ کے ذریعے مجھ سے فون پر بات کر کے کہا تھا کہ میں عدلیہ کی بحالی کے بارے میں آپ کی ایڈوائس سے اتفاق کر تی ہوں اور اس کے بعد ہی بے نظیر بھٹو نے عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی بحالی کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے بے نظیر بھٹو کے قریبی عزیز نے بتایا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو گولی مار دی جائے گی جس کے بارے میں میں کسی بھی وقت اس شخص اور گولی مارنے والوں کے بارے میں انکشاف کروں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے فیصلے اب پارلیمنٹ میں ہوں گے اور امریکہ ، جی ایچ کیو اور ایوان صدر کو ہم اپنے فیصلے نہیں کر نے دیں گے انہو ںنے کہا کہ جرنیل اور مشرف سن لیں جنہوں نے چار مرتبہ ملک کو فتح کیا اور سیاست دانوں کو پھانسیاں دیں ان جرنیلو ں نے ڈیڑھ کھرب روپے کی زمین گوادر میں خریدی اور فروخت کی ہے اور گوادر خرید کر دینے والے نواب اکبر بگٹی کو بھی مار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت بہت اہم ہے ہمیں اس وقت ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نواز شریف اور آصف زر داری کے مابین ہو نے والے دوبئی کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

Posted by Editor as Pakistan News at 1:36 AM JST

تبصرہ کریں »

| |
Pages: 1 ... 474 475 476
国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース