کراچی۔ ملک کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے اپیل کی سماعت کر نے والی اپیلسٹ کمیٹی کے چیئر مین جسٹس(ر) آفتاب فرح نے کہا ہے کہ شعیب اختر 5 سال کے لئے پاکستان میں اور پاکستان کی جانب سے نہیں کھیل سکتے تاہم ان کے بیرون ملک کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں اور اگر وہ آئی پی ایل کھیلنا چاہتے ہوں تو کھیل سکتے ہیں آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی نے شعیب پر صرف پاکستان میں کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے انہو ںنے مزید کہا کہ شعیب اختر کو قومی ٹیم میں پانچ سال تک کوئی سلیکشن نہیں ملے گی آفتاب فرخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شعیب پر پابند میں نرمی کا فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ آ ئی پی ایل کا میلہ سجا ہو ا ہے اور کسی کھلاڑی کو اس سے محروم رکھنا صحیح نہیں واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ شعیب اختر کو انڈین پریمیئر لیگ کھلا نے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہ رخ خان میں خفیہ ڈیل ہوئی ہے
Posted by Editor as sports at 10:16 PM JST























