Skip to main content.
پی آئی اے کی غنڈہ گردی ، جاپان جانے والے مسافروں کو زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا جاپان میں پاکستانی کیمونٹی کے اتحاد کا عملی مظاہرہ عہد فاروقی ہر لحاظ سے تاریخ اسلام کا زرّین عہد ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے اور ان پر نگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے ۔کانفرنس سے خطاب وزیراعظم کو نہیں ہٹایاجا رہا ۔ ترجمان ایوان صدر عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت فرح حمید ڈوگر کے معاملے پر کارروائی نہیں ہونے دے رہی، عابد شیر علی لاہور کینٹ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا مظاہرہ ، ٹریفک کا نظام معطل ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، یوسف رضا گیلانی بھارت اپنی فوج امن کی پوزیشنوں پر لے جائے اور فارورڈ بیسز سے طیارے ہٹا لے تو تناؤ میں مزید کمی ہو گی، شاہ محمود قریشی ملک میں جاری بجلی کا بحران،صنعتیں زوال کا شکار ہونے لگیں آزاد خطہ میں نمائشی حکومت قائم ہے ۔ خطے کاکوئی والی وارث نہیں ہے ۔ سردار سکندر حیات خان عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
April 30th, 2008   

آصف علی زرداری این اے ٥٥ سے الیکشن لڑتے ہیں تو میاں نواز شریف کو سندھ کے حلقہ این اے ٢٠٧ لاڑکانہ سے الیکشن لڑایا جائے ۔سید ظفر علی شاہ

راولپنڈی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و قومی اسمبلی کے حلقہ 55راولپنڈی سے امیدوار سید ظفر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بحالی جمہوریت میں لیگی کارکنوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتا تعلیمی قابلیت پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی حاصل کرناکارکنوں کا حق ہے تاہم ٹکٹ کا حتمی فیصلہ قیادت کرے گی ضلع کچہری راولپنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ہمارے دوست اور ساتھی ہونے کے حوالے سے ہمارے لئے قابل احترام ہیں اگر وہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں تو لیگی قیادت این اے 55سے ٹکٹ دینے کے معاملہ پر غور کر سکتی ہے پھر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا انہو ںنے کہاکہ ضمنی انتخابات میں شیر کا نشان حاصل کرنے کیلئے اعتزاز احسن کو مسلم لیگ کا بنیادی رکن بننا پڑے گا انہیں ایک تیر سے دو شکار نہیں کرنے دیں گے ورنہ کارکنوں کی حق تلفی ہو گی سید ظفرعلی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی مفاہمت کے تحت ضمنی انتخابات میں حصہ لیتی ہے اور آصف علی زرداری این اے 55سے الیکشن لڑتے ہیں تو میاں نواز شریف کو سندھ کے حلقہ این اے 207ء لاڑکانہ سے الیکشن لڑایا جائے یہ قومی مفاہمت کی شاندار مثال ہو گی ہمارے کارکنوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا ججز کی بحالی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو دوبئی بھیجا گیا اور اب نواز شریف بھی دوبئی میں ہیں لیگی قیادت چاہتی ہے کہ اعلان مری کے مطابق ججز بحال اور اتحاد کو قائم رکھا جائے میاں نواز شریف نے یکم مئی کو مسلم لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کا بھی اجلاس طلب کر رکھا ہے اگر کسی خفیہ یا ظاہری ہاتھ کی وجہ سے ججز بحال نہ ہوئے اور تین نومبر والی پوزیشن بحال نہ ہوئی تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس ملک میں فوج کے نظام کو تسلسل حاصل ہے اور اس کیلئے جمہوری سیاسی جماعتوں کلو عوام ووکلاء کو ایک اور لمبی جمہوری جدوجہد یا جنگ لڑنی پڑے گی انہوں نے کہاکہ معزول چیف جسٹس سمیت عدلیہ کے دیگر معزول ججز عوام کی خواہشات اور ایک لاکھ وکلاء کی توقع کے مطابق بحال ہوئے تو سمجھیں گے کہ ملک میں جمہوری اور آئینی نظام کا آغاز ہو چکا ہے۔

Posted by Editor in Pakistan News

| |

This entry was posted on Wednesday, April 30th, 2008 at 11:31 pm and is filed under Pakistan News. You can follow any responses to this entry through the comments RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Englishاردو

国際ニュース  パキスタンニュース  日本のニュース  アワーゼ・ハックニュース